امن ایمان نے کہا:
نیناں ابھی محبت کے بارے میں میں سوچ رہی تھی۔۔۔اور پھر قیصرانی بھائی سے اس بارے میں پوچھ ہی لیا۔۔۔۔اب دل چاہ رہا ہے کہ آپ سے بھی پوچھوں۔۔۔
ہ محبت کیا ہے؟
ہ کیا آپ پہلی نظر کی محبت پر یقین رکھتی ہیں۔۔؟
ہ کیا اگر محبت ہوجائے تو کسی کو پا لینا ہی محبت تکمیل ہے۔۔؟
ہ آپ کے خیال میں ادھوری محبت دُکھ دیتی ہے یا بے وفائی۔۔؟ ( یعنی پاکر کھو دینا)
نیناں یہ جرنل سوال ہیں۔۔۔جو کہ اکثر میں سوچ رہی ہوتی ہوں۔۔۔مجھے صرف آپ کے جوابات سے نتیجہ اخذ کرنا ہے اور بس۔۔۔: )
1۔محبت کیا ہے؟
فقط ایک احساس۔ ۔ ۔ لیکن اس احساس سے غیر مرئی لہریں نکل کر چہار جانب پھیل جاتی ہیں اور اپنا اپنا رنگ روپ چن لیتی ہیں، جن کو ہم مختلف رشتوں سے منسوب کردیتے ہیں، احساس ہمیں غم اور خوشی یا نفرت اور محبت کی کیفیت دیتا ہے۔
ورنہ برفیلے اور خزاں زدہ موسم میں بہار کھلتی نہ سرسبزی و شادابی کے موسم میں اجاڑ پن دکھائی دیتا۔
2۔کیا آپ پہلی نظر کی محبت پر یقین رکھتی ہیں۔۔؟
ہرگز نہیں۔
جب ہم کسی سے پہلی بار ملتے ہیں تو شعوری یا لاشعوری طور پر اپنی بھرپور کوشش کرتے ہیں کہ خود آرائی ہو، نپے تلے شستہ الفاظ سے گفتگو ہو، مہذب ، نرم رو رویہ رکھیں ، جہاں تک ممکن ہو ایک اچھا تاثر چھوڑیں، لیکن اسی شخصیت سے شناسائی بڑھنے کے بعد جب مختلف موڈ، ماحول اور موسم میں میل جول ہو تو بہت کچھ تبدیل ہوتا جاتا ہے اور کل تک جو چمکیلی چاندی تھی وہ ملمع اترنے کے بعد پیتل کا برتن بن جاتی ہے۔
3۔کیا اگر محبت ہوجائے تو کسی کو پا لینا ہی محبت تکمیل ہے۔۔؟
اس سوال کا جواب بیحد پیچیدہ ہے اپنی ذات کے ہر پہلو ہر گوشے سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے ہماری تمام عمر بیت جاتی ہے اور پھر بھی ناواقفیت کا شبہ ہوتا ہے، بڑی بڑی ہستیوں نے اس کھوج میں اس ریاضت میں اپنی زندگیاں گزار دیں تو ہم کیا ہیں ۔ ۔ ۔
ہم تو اپنے دل کے بھیدوں سے بھی پوری طرح واقف نہیں ہو سکتے تو تکمیل کا فیصلہ کیسے کرسکتے ہیں ؟
زندگی میں کبھی کبھی کوئی چیز کوئی شخصیت پاکر ایسے لگتا ضرور ہے کہ اب یہ خواہش پوری ہوگئی یہ آرزو مکمل ہوگئی مگر جستجو کی حس چین نہیں لینے دیتی،
کچھ ٹہراؤ کچہ سکون کا سانس لینے کے بعد پارہ پھر متحرک ہوجاتا ہے اور جس محبت کی آپ بات کر رہی ہیں وہ پاکر بھی مسافر پھر سفر کے لئے تیار ہوجاتا ہے،
جن کے انتظار میں ایک لمحہ پلک تک نہیں جھپکتی ہو انہی کو پانے کے کچھ عرصے بعد وہ کیفیت پرسکون سمندر کی لہروں میں بیقراری پیدا کردیتی ہے اور نئی نئی دلچسپیوں کی کشش کھینچنے لگتی ہے،
اگر ایسا نہ ہوتا تو یہ وفا اور بیوفائی کے ان گنت قصے جنم نہیں لیتے ، محبت کی شادیوں میں طلاقیں نہیں ہوتیں، کچہ عرصہ بعد تنہائیوں کے فسانے سناتے ہوئے لوگ نظر نہیں آتے،
ہوسکتا ہے میری بات سے آپ یا کچھ اور لوگ متفق نہ ہوں لیکن میں نے جس عرصے کی بات ہے وہ دو ایک سال نہیں بلکہ کافی طویل عرصہ پر بھی محیط ہو سکتا ہے، آپ لاکھ ظاہر کریں کہ دوسرے وجود کو پاکر مکمل ہوگئے ہیں لیکن اندرون ذات تشنگی کے کئی پہلو ؤں کو چھپائے ہوتے ہیں۔
4۔آپ کے خیال میں ادھوری محبت دُکھ دیتی ہے یا بے وفائی۔۔؟ ( یعنی پاکر کھو دینا)
دونوں۔۔۔۔
چاند کا چمکیلا پن اس لئے خوبصورت لگتا ہے کہ ہمیں بخوبی علم ہے وہ ہاتھ نہیں آئے گا لیکن محبت کی مثال شہاب ثاقب جیسی ہے جو آسمان پر روشنی تو پھیلاتا ہے مگر زمین پر بھی گرتا ہے اور جب زمین پر گرتا ہے تو اسے جلادیتا ہے،ادھوری محبت اور بیوفائی میں کچھ بھی نہیں رہتا۔۔۔!!!
“نہ آپ نہ وہ “۔