سوری نایاب آپ کی پوسٹ ابھی دیکھی۔
بہت شکریہ اتنی تعریف کا۔
بچوں کی اچھی تربیت کے تجربے تو میں خود آجکل کر رہا ہوں۔ اب معلوم نہیں میری چار سالہ بیٹی پر میرے تجربات کیا اثر کرتے ہیں۔

شاید میرے والدین بہتر رہنمائ کر سکیں۔
پھر بھی کچھ کوشش کرتا ہوں: پڑھائ اچھی چیز ہے۔ سکول میں اچھی طرح سیکھنا ضروری ہے مگر ساتھ ساتھ شوق سے کتابیں پڑھنا انتہائ ضروری ہے۔ میں نے بھی والدین سے چھپ کر بہت کہانیوں کی کتابیں پڑھی ہیں بچپن میں۔
السلام علیکم
محترم زیک جی
اللہ سدا آپ کو اپنی امان میں رکھے ۔
بٹیا رانی کو دین و دنیا کی کامیابیوں و کامرانیوں سے نوازے آمین۔
بہت شکریہ جواب سے نوازنے کا ۔
یقین کریں ابھی ساحل سمندر والی پوسٹ میں آپ سے شکوہ کرنے لگا تھا ۔
میرے بچے آج بھی پوچھ رہے تھے کہ یہ
زیک انکل کبھی فارغ بھی ہوتے ہیں ۔
ابھی ان کو فون کر دیا ہے کہ آپ کا جواب پڑھ لیں ۔
نایاب