انٹرویوانٹرویو وِد زکریا

اکمل زیدی — جولائی 31، 2018 6:16 صبح
آپ کے مشورے پر عمل کر کے بھی دیکھ لیتے ہیں
آپ جہاندیدہ بندے ہیں مشوروں کے لیے تو آپ کی ضرورت ہے۔۔۔
مریم افتخار — جولائی 31، 2018 6:23 صبح
آپ کے انٹرویو کے لیے جو سوالات کرنے تھے ان میں سے ایک اہم سوال میری نظر میں یہ تھا جو یہاں کرنے جا رہی ہوں.
آخری بات یہ کہ جیسے عام زندگی میں اردو، پاکستان اور مسلمانوں سے تعلق انتہائی کم ہوا ہے تو محفل نے یہ خلا کچھ پر کیا ہے
اپنے بچوں کے متعلق انسان کی بہت خواہشات ہوتی ہیں اور پھر انسان جہاں کی مٹی ہوتا ہے، چاہتے ہوئے بھی خود کو اس سے کاٹ نہیں سکتا. آپ کیا سمجھتے ہیں اس بارے میں؟ آپ کی بیٹی کا اردو زبان سے تعلق اور پھر پاکستان سے انسیت شاید بہت کم ہو. آپ اس فورم کے بانیوں میں سے ہیں. کیا آپ اسے اس واسطے یہاں لانا پسند کریں گے زندگی میں کبھی کہ یہ کمی اس طور پوری ہو؟ اگر نہیں تو کیوں نہیں؟ :)
سید عمران — جولائی 31، 2018 7:01 صبح
دوستی reciprocity کا نام ہے۔ اگر میں اپنے دوستوں سے ایسا اچھا سلوک روا نہ رکھوں جیسا وہ رکھتے ہیں تو دوستی قائم نہیں رہ سکتی۔
بہترین!!!
زیک — جولائی 31، 2018 1:05 شام
آپ کے انٹرویو کے لیے جو سوالات کرنے تھے ان میں سے ایک اہم سوال میری نظر میں یہ تھا جو یہاں کرنے جا رہی ہوں.
اپنے بچوں کے متعلق انسان کی بہت خواہشات ہوتی ہیں اور پھر انسان جہاں کی مٹی ہوتا ہے، چاہتے ہوئے بھی خود کو اس سے کاٹ نہیں سکتا. آپ کیا سمجھتے ہیں اس بارے میں؟ آپ کی بیٹی کا اردو زبان سے تعلق اور پھر پاکستان سے انسیت شاید بہت کم ہو. آپ اس فورم کے بانیوں میں سے ہیں. کیا آپ اسے اس واسطے یہاں لانا پسند کریں گے زندگی میں کبھی کہ یہ کمی اس طور پوری ہو؟ اگر نہیں تو کیوں نہیں؟ :)
پہلا اعتراض: کیا انسان کسی مٹی کا ہوتا ہے؟
اکثر لوگوں کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہے کہ زندگی کی مجبوریوں یا اپنی خواہشات کی وجہ سے ایک جگہ ہی تمام عمر گزار دیتے ہیں۔ لیکن یہ اصول تمام انسانوں پر لاگو نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ آج دنیا کے چپے چپے پر انسان بستے ہیں۔
کچھ لوگ نقل مکانی کے بعد کافی ناسٹالجیا کا شکار بھی ہوتے ہیں۔ یہ اتنا عام ہے کہ اس پر کافی ادب تخلیق ہوا لیکن اتنا نہیں جتنا آپ کو ادب سے لگے۔ دوسری بات یہ کہ یہ ناسٹالجیا اگلی نسل میں منتقل نہیں ہوتا بلکہ امیگرنٹ کے ساتھ ہی ختم ہو جاتا ہے۔
میں نے زندگی میں متعدد بار گھر، شہر، ملک اور براعظم تبدیل کئے ہیں۔ یاد نہیں پڑتا کہ کبھی کوئی جگہ چھوڑنے کا دکھ ہوا ہو۔
باقی انسان اپنے تجربات کا مجموعہ ہے۔ میرا پاکستان اور اردو سے ایک تعلق ہے۔ چاہے میں اردو بولنا مکمل چھوڑ دوں اور پاکستان آنا جانا تب بھی یہ میرے ماضی اور شخصیت کا حصہ رہیں گے۔
رہی بات بیٹی کی تو وہ یہیں کی پیدائش ہے۔ اس نے پاکستان دیکھا ہے، اردو سنی ہے اور دیسی کھانے کھائے ہیں۔ لیکن اس کا ان سے تعلق ہمیشہ ایک درجہ ہٹ کر ہی ہو گا۔ یہ بھی فطری بات ہے۔ اکثر تارکین وطن چاہے مشرق وسطی میں ہوں یورپ میں یا امریکہ میں ان کے بچے زیادہ اردو نہیں بولتے اور جو بولتے بھی ہیں ان میں کم ہی لکھنا پڑھنا جانتے ہیں۔
کچھ ایسے ضرور ہیں جو ٹین ایج یا اس کے بعد اپنے والدین کے کلچر، مذہب اور زبان میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں اور کچھ ان کو بالکل بھلا دیتے ہیں۔ اس میں نہ پریشان ہونے کی بات ہے اور نہ خوش ہونے کی۔ یہ تو محض نظام فطرت ہے۔
یہی دیکھ لیں کہ ہمارے والدین اور ان کے والدین ہم سے کلچر اور زبان میں کتنے مختلف تھے چاہے ایک ہی علاقے میں رہے ہوں۔ اسی طرح ہماری اولاد ہم سے مختلف ہے۔
عبداللہ محمد — جولائی 31، 2018 1:17 شام
ادارے چونکہ بہت پہلے سوالات کی اجازت لے چُکا تو میرے بھی کچھ سوا"لات" ہیں-
مذہب کی آخری پریکٹس کب یاد پڑتی ہے؟
گھر میں اب مذہب کی پریکٹس ہوتی ہے؟
بیٹی کو کبھی مذہب کی طرف رجوع کرتے دیکھ کر منع کیا؟
زیک — جولائی 31، 2018 2:36 شام
ادارے چونکہ بہت پہلے سوالات کی اجازت لے چُکا تو میرے بھی کچھ سوا"لات" ہیں-
مذہب کی آخری پریکٹس کب یاد پڑتی ہے؟
گھر میں اب مذہب کی پریکٹس ہوتی ہے؟
بیٹی کو کبھی مذہب کی طرف رجوع کرتے دیکھ کر منع کیا؟
مذہب اور کلچر میں فرق کرنا کافی مشکل ہے۔
کیا ہر سال عید کے مہینے میں دوستوں کی دعوت کرنا مذہبی کام ہے؟ کیا عید الاضحی پر قربانی کے لئے ڈونیشن دینا مذہب کا حصہ ہے؟ صدقہ زکوۃ کیا غریبوں کی مدد ہے یا اسلامی حکم؟ گھر میں کرسمس کی لائٹیں اور سجا ہوا درخت کیا مذہبی پریکٹس کے زمرے میں آتا ہے؟
رہی بات گھر میں تو بنیاد پرست بیگم موجود ہیں اس کام کے لئے۔
بیٹی اپنی مرضی کی مالک ہے جو چاہے کرے۔
م حمزہ — جولائی 31، 2018 2:42 شام
آپ کے کتنے بچے ہیں؟ اور شادی کو کتنے سال ہوگئے؟
زیک — جولائی 31، 2018 2:47 شام
آپ کے کتنے بچے ہیں؟ اور شادی کو کتنے سال ہوگئے؟
ایک بیٹی ہے۔ شادی کو 23 سال ہو گئے۔
عبداللہ محمد — جولائی 31، 2018 2:48 شام
سوال واضح تھے خیر آپ گول کر گئے ہیں تو ایسے ہی مناسب سہی-
مذہب اور کلچر میں فرق کرنا کافی مشکل ہے۔
کیا ہر سال عید کے مہینے میں دوستوں کی دعوت کرنا مذہبی کام ہے؟ کیا عید الاضحی پر قربانی کے لئے ڈونیشن دینا مذہب کا حصہ ہے؟ صدقہ زکوۃ کیا غریبوں کی مدد ہے یا اسلامی حکم؟ گھر میں کرسمس کی لائٹیں اور سجا ہوا درخت کیا مذہبی پریکٹس کے زمرے میں آتا ہے؟
رہی بات گھر میں تو بنیاد پرست بیگم موجود ہیں اس کام کے لئے۔
بیٹی اپنی مرضی کی مالک ہے جو چاہے کرے۔
عبید انصاری — جولائی 31، 2018 2:58 شام
سوال واضح تھے خیر آپ گول کر گئے ہیں تو ایسے ہی مناسب سہی-
میرا خیال ہے کہ جواب مکمل ہے، ذرا گول ضرور ہے۔ :)
ہادیہ — جولائی 31، 2018 3:02 شام
باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن ادارہ صاحب سوا"لات" لکھنے کی کیا ضرورت آن پڑی تھی؟ یعنی کہ ڈائریکٹ "لات" ہی لکھ دیا۔ ویسے آپ کو جواب بھی پھر صحیح "لات" والے طریقے سے ہی ملے ہیں ۔۔:rollingonthefloor:
زیک — جولائی 31، 2018 3:05 شام
سوال واضح تھے خیر آپ گول کر گئے ہیں تو ایسے ہی مناسب سہی-
گول نہیں کیا۔ یہ تو واضح ہے کہ میں بالکل مذہبی نہیں ہوں اور organized religion سے دور بھاگتا ہوں۔ اس سلسلے میں میرے دستخط میں ایک وضاحت یا وارننگ بھی ہوا کرتی تھی جو محفلین کو نہ بھائی اور مجھے اسے ختم کرنا پڑا۔
لیکن میں چاہتا تھا کہ اپنے جواب میں اس بات پر روشنی ڈالوں کہ مذہب کی ہماری تعریف اکثر کتنی نامکمل ہوتی ہے اور کسی کے مذہب کو کس طرح مختلف اینگل سے دیکھا جا سکتا ہے
م حمزہ — جولائی 31، 2018 3:21 شام
ایک بیٹی ہے۔ شادی کو 23 سال ہو گئے۔
بیٹی اللہ کی رحمت خاص ہے۔ اللہ آ پ لوگوں کو خوش رکھے !
زیک — جولائی 31، 2018 3:50 شام
باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن ادارہ صاحب سوا"لات" لکھنے کی کیا ضرورت آن پڑی تھی؟ یعنی کہ ڈائریکٹ "لات" ہی لکھ دیا۔ ویسے آپ کو جواب بھی پھر صحیح "لات" والے طریقے سے ہی ملے ہیں ۔۔:rollingonthefloor:
شکر کریں لات ہی لکھا ہے ساتھ منات نہیں لکھ دیا نہ دولتی کا ذکر کیا
مقدس — جولائی 31، 2018 4:25 شام
زکریا بھائی کا انٹرویو ۔۔۔۔۔ مجھے بھی سوال پوچھنے ہیں :p
زیک — جولائی 31، 2018 4:39 شام
بیٹی اللہ کی رحمت خاص ہے۔ اللہ آ پ لوگوں کو خوش رکھے !
بہت شکریہ حمزہ
زیک — جولائی 31، 2018 5:14 شام
زکریا بھائی کا انٹرویو ۔۔۔۔۔ مجھے بھی سوال پوچھنے ہیں :p
کب پوچھیں گی؟
مقدس — جولائی 31، 2018 5:26 شام
سب پوچھ لیں ناں پہلے ۔۔۔ :p
زیک — جولائی 31، 2018 5:30 شام
سب پوچھ لیں ناں پہلے ۔۔۔ :p
یہ انٹرویو شروع ہوئے 12 سال ہونے والے ہیں
مقدس — جولائی 31، 2018 5:40 شام
یہ انٹرویو شروع ہوئے 12 سال ہونے والے ہیں
یس آئی نو بھیا لولززز
میرا پہلا سوال
آپ کو عزیز امین کتنا یاد آتے ہیں؟ :rollingonthefloor:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D9%90%D8%AF-%D8%B2%DA%A9%D8%B1%DB%8C%D8%A7.4030/page-22