انٹرویوانٹرویو وِد زکریا

سید عمران — اگست 1، 2018 12:50 شام
عبداللہ محمد دیکھ لیں اب تو فتاوی بھی آ گئے
اسے فتاویٰ نہ سمجھیں۔۔۔
انٹرویو کے سوال سمجھیں۔۔۔
اور ہمیں جواب سمجھائیں!!!
زیک — اگست 1، 2018 12:54 شام
کن محفلین سے ملنا چاہیں گے؟
سعود اور نبیل سے ملنے کی کوشش ماضی میں ناکام رہ چکی ہے۔
زیک — اگست 1، 2018 1:12 شام
3) آپ شاعری کا بائیکاٹ اب کب چھوڑیں گے؟
شاعری کا بہت زیادہ شوق یا سمجھ کبھی نہیں رہے۔ لیکن بہترین شاعری پسند آتی تھی اور ہے۔ اگرچہ بہت عرصے سے اضافہ نہیں ہوا لیکن شاعری کی کئی کتب میرے پاس موجود ہیں۔
رہی محفل پر اصلاح سخن، اپنی شاعری اور پسندیدہ شاعری کے زمرے تو ان سے کم ہی لینا دینا ہے۔ خود شعر کہہ لینا کوئی بڑی بات نہیں۔ یہاں پرائمری اور مڈل سکول میں کلاس میں بچے کتنی ہی نظمیں لکھتے ہیں اور اکثر اصلاح سخن والیوں سے بہتر ہوتی ہیں۔
شاعری کے اکثر زمروں کو نظرانداز کرنے کا ایک مقصد محفل کو توجہ دینا بھی ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ میں محفل کے بیشتر حصے کو دیکھ پاتا ہوں اور بہت وقت بھی ضائع نہیں ہوتا۔
بہرحال یہ بائیکاٹ نہیں ہے کہ اب بھی کبھی کبھی شاعری پڑھتا ہوں اور محفل پر بھی تمام شاعری نظرانداز نہیں کی ہوئی۔
زیک — اگست 1، 2018 1:23 شام
4) اردو محفل کے بانی ہو کر نظامت چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیوں کرنا پڑا؟
میرے خیال میں میری بلاگ پوسٹ اس وقت کے میرے خیالات کی بہتر ترجمانی کرتی ہے۔
اردوویب کو خیرباد
زیک — اگست 1، 2018 1:55 شام
5) آپ کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اور سب سے بڑی ناکامی کیا ہے؟
سوال کچھ مشکل ہے۔ کامیابیاں اور ناکامیاں تو روز ہوتی ہیں اور اکثر جو وقت میں قریب تر ہو وہ بڑی لگتی ہے۔ بہرحال اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو میری سب سے بڑی کامیابی میری بیٹی ہے۔ جو خوشی بچوں کی پرورش میں ہے وہ کسی اور چیز میں نہیں۔ نہ پڑھائی میں اور نہ پروفیشنل لائف میں۔
میری سب سے بڑی ناکامی یہ ہے کہ میں پوری دنیا دیکھنے میں ناکام رہوں گا۔
ربیع م — اگست 1، 2018 2:02 شام
میری سب سے بڑی ناکامی یہ ہے کہ میں پوری دنیا دیکھنے میں ناکام رہوں گا۔
کس سیاح سے زیادہ متاثر ہیں
اور اپنی زندگی کے تمام اسفار کو کسی سفرنامے میں اکٹھا کرنے کا ارادہ ہے؟
زیک — اگست 1، 2018 2:26 شام
6) ایسا ہوتا ہے کہ انسان ایک گروہ میں کسی اور طرح جانا جاتا ہے اور کسی اور گروہ میں اکثر اوقات بالکل الٹ. کیا آپ کے معاملے میں ایسا ہے؟ اردو محفل کے اراکین کے سامنے آپ جو ہیں بالکل ایسے ہی ہیں عمومی زندگی میں
انسان مختلف جگہوں پر مختلف روپ دھارتا ہے لیکن اکثر یہ ایک ہی شخصیت کے مختلف رخ ہوتے ہیں اور ان میں شدید فرق نہیں ہوتا۔ بنیادی طور پر نرڈ ہوں اور ایسا ہی پہچانا جاتا ہوں۔
محفل کے حوالے سے ایک بات یہ ہے کہ اکثر انٹروورٹ انٹرنیٹ پر بے لاگ تبصرے کرنے میں مشکل محسوس نہیں کرتے جبکہ حقیقی زندگی میں زیادہ لوگوں کی موجودگی میں محتاط رہتے ہیں۔ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔
زیک — اگست 1، 2018 2:49 شام
7) آپ کے خیال میں کن تین شخصیات نے دنیا پر سب سے زیادہ اثر ڈالا ہے؟
شخصیات اور وہ بھی صرف تین؟
عیسی
چنگیز خان
کولمبس
اگرچہ ان شخصیات کو کریڈٹ دے رہا ہوں لیکن مقصد تین بڑے رجحانات کا ذکر ہے جو کچھ حد تک ان سے جڑے ہیں۔
زیک — اگست 1، 2018 3:07 شام
ایک بہتر زندگی گزارنے کی ترجیحات سیٹ کرنے میں سب سے زیادہ کیا پیش نظر ہونا چاہئیے؟ اور کیوں؟
اپنی خوشی سب سے مقدم ہے۔ آپ خوش اور مطمئن نہیں ہوں گے تو زندگی کبھی اچھی نہیں گزرے گی۔
زیک — اگست 1، 2018 3:54 شام
9) آپ نے اتنے سفر کیے، اب تک کون سا سفر یادگار ترین رہا اور کیوں؟
پیرو کا۔ تمام لوگ شمالی و جنوبی امریکہ کو تاریخ کے معاملے میں shortchange کرتے ہیں۔ لیکن پیرو میں قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ انسانوں کے بنائے زبردست سٹرکچر ہیں۔ اور ساتھ ساتھ دنیا کے بہترین کھانوں میں سے ایک۔
زیک — اگست 1، 2018 4:38 شام
) کتنی ایسی جگہیں دیکھیں جو توقع سے بالکل برعکس نکلیں اور کیسے؟
سوچنا پڑے گا۔ مشکل ہے کہ عام طور پر کافی ریسرچ کے بعد سفر ہوتا ہے۔
زیک — اگست 1، 2018 5:12 شام
زندگی میں ترجیحی حیثیت والدین کی ہونی چاہئیے یا اولاد کی یا خود ہماری؟
ویسے تو یہ ہر ایک کے حالات پر منحصر ہے اور وقت کے ساتھ بدلتا رہتا ہے۔ البتہ قانون قدرت یہی ہے کہ ترجیح آپ خود اور بچے ہی ہوتے ہیں۔
زیک — اگست 1، 2018 5:37 شام
آپ جس شعبے میں ہیں یہ کس حد تک آپ کا خواب تھا؟ بچپن میں کیا سوچا تھا کہ کیا بنیں گے اور اب اس سے کتنا فرق محسوس ہوتا ہے؟
بچپن سے انجینیر بننے کا شوق تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ واضح ہوتا گیا کہ کس فیلڈ میں جانا ہے اور آخر اس الیکٹریکل انجینیرنگ اور کمپیوٹر سائنس کی ملی جلی فیلڈ کا انتخاب کیا۔
زیک — اگست 1، 2018 5:51 شام
کتنے فیصد پاکستانی ہیں جو کسی اور ملک و قوم میں جا کر اپنے مذہب اور اپنے ملک و قوم کے متعلق احساسِ کم تری اور کسی حد تک شرمندگی کا شکار ہو جاتے ہیں اور ایسا کیوں ہے؟
کم از کم میرے مشاہدے میں ایسے پاکستانی یہاں امریکہ میں کم ہی ہیں
عبداللہ محمد — اگست 1، 2018 6:07 شام
کم از کم میرے مشاہدے میں ایسے پاکستانی یہاں امریکہ میں کم ہی ہیں

اسی سے ایک ایک بات کہ "یہ جنہیں یقین ہو جاتا کہ اب ہم یہاں سیٹل ہو چکے، واپسی کے امکانات معدوم تر ہیں- انکے دل میں وطن کے محبت پھر ابالنے کیوں لگتی ہے؟
زیک — اگست 1، 2018 6:21 شام
کون سی ایسی چیز ہے جو عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ ہی حاصل ہوتی ہے اور ویسے نہیں ہو سکتی؟
ناسٹالجیا
ہادیہ — اگست 1، 2018 6:23 شام
ایک سوال میری طرف سے بھی۔
ناسٹالجیا کیا ہوتا ہے؟ اس کا ذکر بہت بار محفل میں ہی پڑھا ہے۔۔
زیک — اگست 1، 2018 6:43 شام
عید خالصتاً اسلامی تہوار ہے۔۔۔
اسے منانا البتہ نیت پر منحصر ہے!!!

عید الاضحیٰ بھی خالصتاً اسلامی تہوار ہے۔۔۔
اور اس موقع پر قربانی بھی خالص اسلامی عبادت ۔۔۔
تو اس موقع پر اور قربانی کے لیے ہی ڈونیشن کیوں؟؟؟
جبکہ ڈونیشن تو ہر وقت دی جاسکتی ہے!!!

اسلامی حکم تو ہے ہی!!!

اگر عید صرف اسلامی تہوار ہے تو پھر کرسمس صرف مسیحی؟ جاپان میں مسیحی بہت کم ہیں لیکن کرسمس پھر بھی منائی جاتی ہے۔
قربانی کے لئے ڈونیشن اس لئے کہ زیادہ ضرورتمندوں کا فائدہ ہو اور ہمارے لئے آسانی بھی رہے۔
زیک — اگست 1، 2018 7:21 شام
آپ مذہب اسلام کی تعریف کس طرح کرتے ہیں؟؟؟
جو لوگ خود کو مسلمان کہتے ہیں وہ جو کرتے ہیں وہی اسلام ہے
زیک — اگست 1، 2018 7:56 شام
کس سیاح سے زیادہ متاثر ہیں
ویسے تو کئی ہیں لیکن پرانے ناموں میں بچپن سے ابن بطوطہ
اور اپنی زندگی کے تمام اسفار کو کسی سفرنامے میں اکٹھا کرنے کا ارادہ ہے؟
ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D9%90%D8%AF-%D8%B2%DA%A9%D8%B1%DB%8C%D8%A7.4030/page-24