انٹرویوانٹرویو وِد زکریا

مریم افتخار — مئی 28، 2025 7:12 شام
ایک تو آپ نے سپرلیٹو لگا کر سوال مشکل کر دیا۔ دوسرے غور کر رہا ہوں کہ کسی فیلو ٹریولر کو بس کے سامنے دھکیلا جائے یا کوئی معصوم سا قصہ سنایا جائے
معصوم آپ سے نہ ہو پائے گا، پہلے خیال کو ہی جامہ وغیرہ پہنا دیں۔
زیک — مئی 28، 2025 7:36 شام
نیوزی لینڈ میں ایسا کیا ہے کہ آپ نے بھی ذکر کیا

یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ نے میری نیوزی لینڈ کی لڑی نہیں دیکھی
جب نیوزی لینڈ کی لڑی مکمل دیکھ لیں تو آپ ہی بتا دیں کہ اس میں کیا خاص بات ہے جو کسی اور میں نہیں۔
مریم افتخار — مئی 28، 2025 7:41 شام
جب نیوزی لینڈ کی لڑی مکمل دیکھ لیں تو آپ ہی بتا دیں کہ اس میں کیا خاص بات ہے جو کسی اور میں نہیں۔
پہلے کافی سارے صفحات محفل پر دیکھے۔ مگر پھر جب اندر بھانت بھانت کی بولیاں بھی تھیں تو ڈائریکٹ فلکر کھول لیا اور آپ کے سارے ٹوور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ میں یہ نہیں بتا سکتی کہ کیا ہے، بس یہ بتا سکتی ہوں کہ شاید کچھ بھی ایسا نہیں جو نہ ہو۔ بے حد خوب صورت ہر اعتبار سے! مزید کچھ ریسرچ انٹرنیٹ سے بھی کی۔ یہ بھی نوٹ کیا کہ آپ نے اس ہفتے کا منظر کش میں وہاں کے کھینچے ہوئے درخت کی تصویر لگائی تھی جس پہ میں نے بیچ بنایا تھا۔ لاسٹ بٹ ناٹ دا لیسٹ، جاب اینڈ پوسٹ ڈاک ایلرٹس آن کر لیے ہیں نیوزی لینڈ کے بھی! امید ہے ایک دن ہم کسی شے کو اتنا چاہیں گے کہ یہ ساری کائنات اسے ہم سے ملانے کی سازش کرے گی وغیرہ۔ :D
زیک — مئی 28، 2025 8:04 شام
ایسٹ کوسٹ یا ویسٹ کوسٹ
ایسٹ کوسٹ کہ بیگم کو زیادہ پسند ہے۔ میرے لیے دونوں تقریباً برابر ہیں۔ شاید ایسٹ کوسٹ بائی آ ہیئر
اورلینڈو یا لاس ویگس
اورلینڈو
منی سوٹا یا فلوریڈا
منیسوٹا
ایل اے
کولوراڈو
سین فرانسسکو یا پنسلوینیا
یہ موازنہ ٹھیک نہیں کہ ایک شہر ہے اور دوسری ریاست۔ بہرحال سان فرانسسکو
الاسکا
ٹیکساس (اردو املا بھی عجب ہے)
یاز — مئی 28، 2025 8:07 شام
موازنہ ٹھیک نہیں کہ ایک شہر ہے اور دوسری ریاست۔ بہرحال سان فرانسسکو
سوری فلاڈیلفیا لکھنا تھا، سہواً سٹیٹ کا نام لکھ ڈالا۔
خیر جواب شاید وہی ہو اب بھی۔
زیک — مئی 28، 2025 8:27 شام
آپ کی آٹو بائیوگرافی کا عنوان کیا ہوگا؟
سوچ رہا تھا کہ کیا اچھی ترجمانی کرے گا۔ پھر بیٹی کا فون آیا اور معلوم ہوا کہ اسی ہفتے ہزار میل ڈرائیو کرنا ہیں تو کلک کیا کہ On the Move Again بہترین رہے گا
عرفان سعید — مئی 28، 2025 8:44 شام
پھر بیٹی کا فون آیا اور معلوم ہوا کہ اسی ہفتے ہزار میل ڈرائیو کرنا ہیں
اتنی لمبی ڈرائیو تنہا ہی کریں گے ؟ آپ کے لیےاتنے لمبے سفر میں کتنے گھنٹے کی ڈرائیو کے بعد وقفہ لینا لازمی ہو جاتا ہے؟
عرفان سعید — مئی 28، 2025 8:53 شام
جاپان: یہ بھی کئی سال سے ارادہ ہے۔ @عرفان سعید نے پلان بھی بنا کر دیا تھا۔ لیکن وہ دو کاف!!
بدقسمتی آڑے آگئی ورنہ میرا خیال تھا آپ جلد ہی ہو آئیں گے۔ خاص طور پر مجھے بہت تجسس تھا کہ اگر آپ کروبے ڈیم اور تاتے یاما کے الپائن روٹ پر گئے تو کیا تاثرات ہوں گے۔ مجھے یہ جگہ سب سے زیادہ پسند آئی تھی۔ قوی امید اور خواہش ہے کہ یہ خواب جلد شرمندۂ تعبیر ہو۔ نیک تمنائیں!
https://www.urduweb.org/mehfil/threads/جاپان-کی-دو-ہفتے-سیر-کا-پلان-ایسے-بنائیں.107629/
زیک — مئی 28، 2025 9:20 شام
اتنی لمبی ڈرائیو تنہا ہی کریں گے ؟ آپ کے لیےاتنے لمبے سفر میں کتنے گھنٹے کی ڈرائیو کے بعد وقفہ لینا لازمی ہو جاتا ہے؟
بیٹی اور میں دونوں۔ اکثر 3 سے 4 گھنٹے بعد بریک لیتے ہیں۔ ایک زمانہ تھا کہ میں 400، 450 میل بغیر بریک کے چلا لیتا تھا
یاز — مئی 28، 2025 9:22 شام
بیٹی اور میں دونوں۔ اکثر 3 سے 4 گھنٹے بعد بریک لیتے ہیں۔ ایک زمانہ تھا کہ میں 400، 450 میل بغیر بریک کے چلا لیتا تھا
کبھی اوور سپیڈنگ پہ چالان ہوا۔
عرفان سعید — مئی 28، 2025 9:25 شام
بیٹی اور میں دونوں۔ اکثر 3 سے 4 گھنٹے بعد بریک لیتے ہیں۔ ایک زمانہ تھا کہ میں 400، 450 میل بغیر بریک کے چلا لیتا تھا
کافی سٹیمنا ہے آپ کا۔ میں تو دو گھنٹے بعد ہی ڈھیر ہو جاتا ہوں۔
زیک — مئی 28، 2025 9:43 شام
کبھی اوور سپیڈنگ پہ چالان ہوا۔
تین بار کوئی بیس پچیس سال پہلے
عرفان سعید — مئی 28، 2025 9:49 شام
تین بار کوئی بیس پچیس سال پہلے
اتنی اوور سپیڈنگ کہ اکٹھے تین بار
:)
زیک — مئی 29، 2025 12:47 صبح
اتنی اوور سپیڈنگ کہ اکٹھے تین بار
:)
ورجینیا میں زیادہ اوورسپیڈنگ کریں تو جیل بھیج دیتے ہیں۔ شکر کریں میرے ساتھ ایسا نہیں ہوا
زیک — مئی 29، 2025 1:48 صبح
پہلا سیاحتی دورہ کب کیا؟ پہلا انڈیپینڈینٹ ٹریول یاد ہے کہ کہاں گئے تھے اور کیسا تھا؟
پہلا انٹرنیشنل سیاحتی دورہ 7 سال کی عمر میں انگلینڈ، جرمنی، نیدرلینڈز اور بیلجیم۔
اگر پہلے اکیلے سفر کی بات ہے تو ہائی سکول کے بعد چھٹیوں میں ٹرین سے لاہور گیا تھا۔ سیلاب کی وجہ سے کچھ راستے بند ہو گئے اور ٹرین بدل کر کسی لمبی راہ سے کافی لیٹ لاہور پہنچا۔ وہاں کچھ دن سیر سپاٹا کیا۔ والدین نے ٹرین کے واقعے کے بعد ڈر کر جہاز کا ٹکٹ خرید دیا اور واپسی جہاز پر ہوئی۔
زیک — مئی 29، 2025 3:14 صبح
پہلے کافی سارے صفحات محفل پر دیکھے۔ مگر پھر جب اندر بھانت بھانت کی بولیاں بھی تھیں تو ڈائریکٹ فلکر کھول لیا اور آپ کے سارے ٹوور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس کا مطلب ہے آپ نے پیراگلائیڈنگ اور بنجی جمپنگ کی ویڈیوز نہیں دیکھیں
مریم افتخار — مئی 29، 2025 6:39 صبح
اس کا مطلب ہے آپ نے پیراگلائیڈنگ اور بنجی جمپنگ کی ویڈیوز نہیں دیکھیں
وہ تصاویربھی موجود ہیں فلکر پہ لیکن ویڈیوز بھی دیکھتی ہوں اب۔
زیک — مئی 29، 2025 12:38 شام
سوری فلاڈیلفیا لکھنا تھا، سہواً سٹیٹ کا نام لکھ ڈالا۔
خیر جواب شاید وہی ہو اب بھی۔
فلی یا پٹسبرگ کا مقابلی سان فرانسسکو سے نہیں ہو سکتا۔
یاز — مئی 29، 2025 12:48 شام
فلی یا پٹسبرگ کا مقابلی سان فرانسسکو سے نہیں ہو سکتا۔
کچھ روشنی وغیرہ؟
سیما علی — مئی 29، 2025 12:48 شام
معصوم آپ سے نہ ہو پائے گا، پہلے خیال کو ہی جامہ وغیرہ پہنا دیں۔
🤓🤓🤓🤓🤓🤓🤓🤓🤓🤓🤓🤓

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D9%90%D8%AF-%D8%B2%DA%A9%D8%B1%DB%8C%D8%A7.4030/page-36