انٹرویوانٹرویو وِد زکریا

زیک — مئی 31، 2025 5:11 شام
کیا آپ حساس ہیں؟ جب بہت زیادہ مخالفت کا سامنا ہوتا ہے تو آپ کا کوپنگ میکانزم کیا ہے؟
پہلے ٹریفک جام کے بعد (ابھی کافی دیر نارتھ کیرولائنا ہی چلے گا)
حساس کوئی خاص نہیں ہوں۔ شاید اوسط انسان سے کم ہی۔ مخالفت کی کبھی خاص پروا نہیں کی کہ اپنے فیصلے خود اور سوچ سمجھ کر کرنے کا عادی ہوں۔ ہاں مخالفین کے بارے میں یہ کہوں گا کہ I don't forgive and/or forget
سیما علی — مئی 31، 2025 5:13 شام
پہلے ٹریفک جام کے بعد (ابھی کافی دیر نارتھ کیرولائنا ہی چلے گا)
حساس کوئی خاص نہیں ہوں۔ شاید اوسط انسان سے کم ہی۔ مخالفت کی کبھی خاص پروا نہیں کی کہ اپنے فیصلے خود اور سوچ سمجھ کر کرنے کا عادی ہوں۔ ہاں مخالفین کے بارے میں یہ کہوں گا کہ I don't forgive and/or forget
✅✅✅✅✅✅
سیما علی — مئی 31، 2025 5:17 شام
not forgetting ensures that we learn from our experiences and are ready if the same thing happens again
While forgiveness allows us to move on
یاز — مئی 31، 2025 5:27 شام
کچھ مزید سوالات ذرا تکنیکی قسم کے
اے سی یا ڈی سی
بایوجینسس یا اے بایوجینسس
زوم یا وائڈ اینگل
مینیول یا آٹو یا اپرچر پرائرٹی
آٹومیٹک یا مینیول گیئر
ڈرائیونگ سیٹ یا پسنجر سیٹ
ٹیکسٹ میسج یا وائس میسج
میوزک یا ریڈیو
ریڈنگ یا پوڈکاسٹ
وائٹ لائٹ یا ییلو لائٹ
سیما علی — مئی 31، 2025 5:30 شام
کچھ مزید سوالات ذرا تکنیکی قسم کے
اے سی یا ڈی سی
بایوجینسس یا اے بایوجینسس
زوم یا وائڈ اینگل
مینیول یا آٹو یا اپرچر پرائرٹی
آٹومیٹک یا مینیول گیئر
ڈرائیونگ سیٹ یا پسنجر سیٹ
ٹیکسٹ میسج یا وائس میسج
میوزک یا ریڈیو
ریڈنگ یا پوڈکاسٹ
وائٹ لائٹ یا ییلو لائٹ
🎖️🎖️🎖️🎖️🎖️
زیک — مئی 31، 2025 5:41 شام
کچھ مزید سوالات ذرا تکنیکی قسم کے
اے سی یا ڈی سی
بایوجینسس یا اے بایوجینسس
زوم یا وائڈ اینگل
مینیول یا آٹو یا اپرچر پرائرٹی
آٹومیٹک یا مینیول گیئر
ڈرائیونگ سیٹ یا پسنجر سیٹ
ٹیکسٹ میسج یا وائس میسج
میوزک یا ریڈیو
ریڈنگ یا پوڈکاسٹ
وائٹ لائٹ یا ییلو لائٹ
نئی ہائی وے سے جوابات:
ڈی سی
بائیوجینسس
ٹیلی فوٹو
اپرچر پرائرٹی عموماً لیکن ایکشن فوٹوگرافی کے لئے مینول
پی ڈی کے
ڈرائیونگ سیٹ
ٹیکسٹ میسج
دونوں نہیں بلکہ پوڈکاسٹ
ریڈنگ
وائٹ لائٹ
زیک — مئی 31، 2025 6:08 شام
بیگم سے ملاقات کیسے ہوئی اور اب ان سے کتنی اچھی دوستی ہے؟ دوستی ازدواجی زندگی میں کتنی ضروری ہے؟
لنچ کے لئے رکنے سے پہلے شاید آخری جواب:
بیوی سے ملاقات یونیورسٹی کے دوسرے سال کے آخر میں ہوئی جب اس کا بھی وہیں ایڈمشن ہوا۔
دوستی خوب ہے اور کافی اہم ہے ہمارے رشتے کے لئے۔ میری دانست میں ازدواجی زندگی کے لیے تین اہم عناصر ہیں: محبت، ٹرسٹ، دوستی
سیما علی — مئی 31، 2025 7:38 شام
دوستی خوب ہے اور کافی اہم ہے ہمارے رشتے کے لئے۔ میری دانست میں ازدواجی زندگی کے لیے تین اہم عناصر ہیں: محبت، ٹرسٹ دوستی
✅✅✅✅✅✅✅
زیک — مئی 31، 2025 9:37 شام
کبھی سنجیدگی سے خود پہ کوئی کتاب لکھنے یا کسی اور موضوع پر کتاب یا ڈاکومنٹری وغیرہ کا سوچا؟
ورجینیا سے جواب:
جب ہسپتال میں تھا تو بیٹی نے اصرار کیا تھا کہ آب بیتی کو کتاب کی صورت لکھوں۔ یہ صرف اس کے لئے۔ کافی سیریسلی سوچا بھی
مریم افتخار — مئی 31، 2025 9:39 شام
ورجینیا سے جواب:
جب ہسپتال میں تھا تو بیٹی نے اصرار کیا تھا کہ آب بیتی کو کتاب کی صورت لکھوں۔ یہ صرف اس کے لئے۔ کافی سیریسلی سوچا بھی
سوچنے سے آگے کیا کیا؟ یہ جاننا چاہیں گے ہم!
یاز — مئی 31، 2025 9:39 شام
ایک سٹیٹ ایک سوال کا اصول ملحوظ رکھا گیا تو آخری سوال کا جواب ورماؤنٹ سے آنا۔
کچھ کچھ بات بن رہی ہے۔
زیک — مئی 31، 2025 9:42 شام
سوچنے سے آگے کیا کیا؟ یہ جاننا چاہیں گے ہم!
ورجینیا کی پہاڑیوں سے:
خیال تھا کہ وقت کم ہے اس لئے لکھنا ہی پڑے گا لیکن بہتر ہونے پر سوچا کہ زبانی بتانے کا جو مزہ ہے وہ لکھنے میں نہیں۔ سو گپ شپ میں ذکر ہوتا رہتا ہے۔ آج کی ڈرائیو میں بھی ہوا
مریم افتخار — مئی 31، 2025 9:44 شام
ورجینیا کی پہاڑیوں سے:
خیال تھا کہ وقت کم ہے اس لئے لکھنا ہی پڑے گا لیکن بہتر ہونے پر سوچا کہ زبانی بتانے کا جو مزہ ہے وہ لکھنے میں نہیں۔ سو گپ شپ میں ذکر ہوتا رہتا ہے۔ آج کی ڈرائیو میں بھی ہوا
زبانی بتانے میں ایک raw شے کا اپنا مزا ہے۔ لکھنے میں پختگی کا اپنا؟
زیک — مئی 31، 2025 9:46 شام
زبانی بتانے میں ایک raw شے کا اپنا مزا ہے۔ لکھنے میں پختگی کا اپنا؟
چونکہ مقصد بیٹی سے شیئر کرنا ہے تو زبانی کا زیادہ مزہ ہے۔ اگر آڈیئنس میں اور لوگ بھی ہوتے تو شاید لکھنا پسند کرتا
زیک — مئی 31، 2025 9:48 شام
پاکستان سے متعلق کچھ اچھی یادیں بھی ہیں؟
پاکستان میں گزرا وقت برا نہ تھا۔ اچھا ہی رہا۔ شاید ایک وجہ پریویلیج بھی تھی۔ لیکن یہ جلد ہی واضح ہو گیا تھا کہ میں نے یہاں مستقل نہیں رہنا
مریم افتخار — مئی 31، 2025 9:48 شام
زیک آپ سے اگلا سوال ہے:
زندگی میں کبھی مینٹل ہیلتھ ڈسٹرب ہوئی؟ خاص طور پر پی ایچ ڈی کے دوران ذہن کی حالت بند گلی میں جاتی رہی یا باقی زندگی جیساہی ذہنی حساب ہی رہا ؟ کیا آپ نے کبھی تھیراپی لی یا دوسروں کی اس حالت میں مدد کر پاتے ہیں؟
زیک — مئی 31، 2025 9:56 شام
زیک آپ سے اگلا سوال ہے:
زندگی میں کبھی مینٹل ہیلتھ ڈسٹرب ہوئی؟ خاص طور پر پی ایچ ڈی کے دوران ذہن کی حالت بند گلی میں جاتی رہی یا باقی زندگی جیسا حساب ہی رہا مینٹلی؟ کیا آپ نے کبھی تھیراپی لی یا دوسروں کی اس حالت میں مدد کر پاتے ہیں؟
ایک زمانے میں چند ماہ سائیکالوجسٹ کے پاس جاتا رہا کہ کچھ مسائل درپیش تھے جنہیں میرا ذہن اور دل خود سے پراسس نہیں کر پا رہا تھا۔ ان سیشنز کا خوب فائدہ ہوا۔ دوبارہ مجھے کبھی ضرورت نہیں پڑی (اب تک)
کافی لوگوں کو جانتا ہوں جو تھراپی سے مستفید ہوئے اور ہر عمر کے اور ہر قسم کے کاؤنسلر اور سائیکیاٹرسٹ سے۔ یہاں اس موضوع پر ٹیبو پاکستان کی نسبت بہت کم ہے اور کافی لوگ تھراپی پر جاتے ہیں اور اس بارے میں بات بھی کرتے ہیں۔
زیک — مئی 31، 2025 9:57 شام
کچھ کچھ بات بن رہی ہے۔
کافی دیر سے ورجینیا میں ہیں اور رہیں گے
زیک — مئی 31، 2025 10:05 شام
بچوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند ہے یا بوڑھوں کے ساتھ؟ یا اپنے ہم عمروں کے ساتھ ہی انجوائے کرتے ہیں؟
عمر کے اس حصے میں بچوں سے زیادہ میل ملاپ نہیں ہے۔ البتہ نوجوانوں سے لے کر بوڑھوں تک سب سے خوب گزرتی ہے۔ سب سے زیادہ شاید اپنی عمر سے پلس اور مائنس دس سال
زیک — مئی 31، 2025 10:21 شام
والد اور والدہ سے آپ نے کون کون سی عادات پائی ہیں؟ اب والدہ کی صحت کیسی ہے؟ تفصیل اور باقاعدگی سے ان کے ساتھ گفتگو کر پاتے ہیں؟
کہنا مشکل ہے کہ کس سے کیا اپنایا۔ کچھ کہتے ہیں کہ والد پر گیا ہوں۔ بیگم کا خیال ہے کہ والدہ پر ہوں۔ اور اکثر تو یہ کہتے پائے گئے کہ ایسا نمونہ نہ کبھی دیکھا نہ سنا
والدین کی طبیعت ویسی ہی ہے جیسی لیٹ بڑھاپے میں ہوتی ہے۔ زندہ ہیں اور باقاعدگی سے بات ہو جاتی ہے یہی بڑی بات ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D9%90%D8%AF-%D8%B2%DA%A9%D8%B1%DB%8C%D8%A7.4030/page-41