زکریا بھائي : خوش رہیں ۔ یہ بتائیے کہ آپ کو موسیقی کس قسم کی پسند ہے ؟ اور ساتھ میں اپنے پسندیدہ ترین دس گیت بھی بتائیے ۔
اعجاز اختر نے کہا:
اتنے بڑے اور مشہور لوگوں سے مجھے ملا دیا ہے اس لئے اب چپ ہی رہننا چاہیئے تاکہ عزت رہ جائے۔
میرا اوتار پچھلے مہینے کی تصویر ہے۔ کوئی دس بارہ دنوں سے شیو نہیں کی تھی کہ صبح وقت نہیں ہوتا تھا۔ ادھر جیہ نے میری میٹرک والی تصویر پر اعتراض کر رکھا تھا۔ سوچا ایک ڈراؤنی سی تصویر لی جائے۔ سو بال کھولے (عام طور سے پیچھے باندھے ہوتے ہیں اسی لئے لوگوں کو تصویر سے پتہ نہیں چلتا) اور اپنے فون سے تصویر لے لی۔