زیک میں ایک بار پھر۔۔۔۔
سوچ انسان کی ہوتی ہے قوموں کی نہیں۔ کیا میں امریکہ آ کر ان کی طرح سوچنا شروع ہو گیا ہوں یا شاید یہاں آیا اس لئے کہ ان کی طرح سوچتا تھا۔ مگر جو بھی ہو میرے خیالات میرے اپنے ہیں۔ ماحول، لوگوں، مطالعے اور تجربے سے اخذشدہ نہ کہ کسی سے کاپی کئے ہوئے۔ میں مذہبی ہوں یا نہیں میں نے مذہب کے بارے میں گہرائی سے سوچنے اور پڑھنے کی کوشش کی ہے۔
ایک اور بات یہ کہ یہ کہنا غلط ہے کہ امریکی مذہبی نہیں ہیں۔ عام طور سے یہ اپنا مذہب سیریسلی لیتے ہیں۔ زیک پتہ ہے میں نے یہ بات کس وِے میں کی تھی۔۔ہم پاکستانی مسلمان بہت جذباتی ہیں۔۔ہم لوگ دنیا کے باقی معمالوں میں تو دلیل کو مان لیتے ہیں لیکن مذہب کے بارے میں بات نہیں کرتے ۔۔جبکہ باہر رہنے والے لوگ ہر طرح سے لبرل ہوتے ہیں۔۔۔اس لیے وہ ڈرتے نہیں ہیں شاید۔۔
آپ نے مذہب کے بارے میں کہا ںسے پڑھا۔۔؟ مطلب آپ کا سورس آف انفارمیشن؟
کہتے ہیں کہ بچپن میں اپنے سائے سے ڈرنا شروع کر دیا تھا۔ پھر میرے والدین نے مجھے تعویز پہنا دیا۔
بری طرح تو نہیں مگر اونچائی سے ڈر لگتا ہے۔ اس لئے rock climbing، درخت پر چڑھنے اور پانی میں dive مارنے سے پرہیز کرتا ہوں۔ البتہ scuba diving اور skydiving (تیرہ ہزار فٹ کی بلندی سے) کر چکا ہوں۔ ہیںںںں آپ کو بھی سائے سے ڈر لگتا تھا۔۔ زیک یہ skydiving تک تو ٹھیک ہے لیکن یہ scuba diving ۔۔ یہ under water ہوتی ہے نا۔۔؟؟؟؟ اگر وہی ہے جو میں سوچ رہی ہوں تو یہ تو بہت خوفناک قسم کی diving ہے ۔۔آپ نے کتنے فیٹ گہرے پانی میں diving کی؟
مزے میں ۔ کبھی خاص غور نہیں کیا۔سر، بڑھاپا بھی کبھی مزے سے گزر سکتا ہے کیا۔۔؟
دعا دھڑلے سے مانگنے کے بارے میں کوئی مزے کا واقعہ بھی ہے۔ مجھے اس وقت صحیح یاد نہیں مگر اگر کسی کو یاد ہو تو ضرور بتائے۔ اس کا لب لباب کچھ یوں تھا کہ دھڑلے سے دعا مانگنے کی وجہ خدا سے اپنائیت کا اظہار ہے۔ذیک یہاں آکر ہم حقوق اور فرائض میں فرق بھول جاتے ہیں۔۔ہیں نا۔۔؟
شگفتہ آپ کو یہاں دیکھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔آپ نے عید کے حوالے سے میرے لیے ایک بھی سوال باقی نہیں چھوڑا

۔۔ زیک، شگفتہ خود بھی جوابات پر بات کریں گیں۔۔لیکن میں بھی یہ موقع خالی نہیں جانے دوں گی۔۔: )
اگر کسی سے بات چیت باقاعدہ بند ہوئی ہے تو اس کی خاص وجہ بھی ہو گی اور پھر نہ دکھ ہوتا ہے اور نہ بات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش۔ بہت پریکٹیکل اپروچ ہے لیکن آپ یہ بتائیں کہ۔۔
ہ کیا آپ دوسروں کو آسانی سے معاف کردیتے ہیں؟
ہ غلطی کرنے والا اپنی غلطی پر نادم نہ ہو تب آپ کا اس کے ساتھ کیا رویہ ہوتا ہے؟ ( یہ میں فیملی ممبرز اور دوستوں کے حوالے سے پوچھ رہی ہوں) جنھیں ہم کھونا نہیں چاہتے۔۔
ہ زیک کبھی ایسا ہوا کہ اپنی غلطی نہ ہونے کے باوجود صرف کسی کو کھودینے کے ڈر سے آپ نے اُس کی جانب پیش قدمی کی ہو؟ ( سوال کج وڈا مشکل تھی گیا ہِے)
