*~* بچپن،جوانی،بڑھاپا آپ کی نظر میں
بے فکریاں ، بے لگام خواہشیں ، بے فکریاں اور بے لگام خواہشوں کا نتیجہ
*~* جب دل اور دماغ کی جنگ ہو تو جیت کس کی ہوتی ہے
جو بھی دلیل کو پہلے قبول کرلے ۔
*~*اپ کا پسندیدہ چینل اور آپ کس قسم کے پروگرام دیکھتے ہیں
میں زیادہ تر ٹاک شو دیکھتا ہوں ۔
*~*آپ نے کہا کہ اپ کوقدرتی مناظر پسند ہیں تو انہیں دیکھ کر کیا خیال آتا ہے
جس کی رچنا اتنی سُندر ، وہ کتنا سُندر ہوگا ۔
*~* idea about relaxation
خاموشی
*~*ایک خیال جو اکثر تنہائی میں آتا ہے۔
یہ جان تو دی ہوئی اسی کی تھی
حق تو یوں ہے کہ حق ادا نہ ہوا
( پتا نہیں شعر صحیح لکھا ہے کہ بھی نہیں ۔ خیر آج کل یہاں جویریہ نہیں ہے ۔ جان بخشی ہوسکتی ہے ۔

)
*~* اپکی نطر میں سائنس کی بہترین ایجاد اور کیوں؟
پہیہ ۔۔۔ جس سے انسانی مشینی تخلیقات کا آغاز شروع ہوا ۔
*~* پسندیدہ اسلامی شخصیت
غازی صلاح الدین ایوبی
*~* فرض کریں کہ آپ کو الیکشن میں حصہ لینے کا موقع ملتا تو آپ کس پارٹی کو جوائن کرتے اور آپ کا انتخابی نشان کیا اور کیوں ہوتا ؟
میں اپنی پارٹی خود ہی بناکر الیکشن میں حصہ لیتا ۔

۔۔۔ انتخابی نشان میں لوٹے کے علاوہ ہر نشان قبول کرلیتا ۔ اور اس کی کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی ۔
*~*اپ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اپ کو موقع ملے تو آپ صحت سے related کچھ پاکستان میں کرنا چاہینگے تو اس ہاسپٹل/ٹرسٹ کا کیا نام ہو گا
یہ تو آپ نے صدیوں کا حساب مانگ لیا ۔ ابھی تو سفر بھی نہیں شروع کیا ہے ۔ جب اس کا وقت آئے گا تو سوچ لیں گے ۔
*~*زندگی سے ابتک کیا سبق سیکھا
مجھ سے پوچھتے کیا ہو ، زندگی کے بارے میں ۔
اجنبی بتلائے کیا ، اجنبی کے بارے میں