چند مزید سوالات
1) انسان کو خوش رہنے کے لئے کیا کرنا چاہیئے ۔ اس پہ آپ کی کیا رائے ہے؟
اس میں سب سے پہلے تو انسان کو حقیقت پسند ہونا چاہیئے ۔ توقعات اور خواہشات جتنی غیر حقیقی ہونگیں ۔ مایوسی اتنی ہی گہری ہوگی۔ خوشیاں انسان کے اپنے باہمی تعلقات سی جڑی ہوئی ہوتیں ہیں ۔ انسان اگر اپنا وقت مخلص اور سچے لوگوں میں گذارے تو انسان اندر کی طمانیت سے لطف اندوز ہوسکتا ہے ۔ زندگی میں مقصدیت ہونی چاہیئے ۔ انسان کو اس وقت خوشی حاصل ہو رہی ہوتی ہے جب وہ اپنے کسی مقصد کی طرف بڑھ رہا ہو ۔ شکرگذاری کے احساس سے دل پُر ہونا چاہیئے ۔
"لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ"اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں اور دوں گا۔
اور اپنی صحت کی طرف سے غافل نہیں ہونا چاہیئے ۔
2) آپ کی نظر میں اصل کامیابی کیا ہے؟
میری نظر میں کامیابی آپ کی زندگی میں توازن کا نام ہے ۔
3) کیا یہ سچ ہے کہ انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے؟
جن معاملات میں اللہ نے انسان کو اختیار دیا ہے ۔ بے شک وہاں انسان اپنی تقدیر خود بنا سکتا ہے ۔
4) انسانی خصوصیات میں سب سے اہم یا حیران کن کس کو قرار دیں گے؟
میں سمجھتا ہوں کہ خود شعوری انسان کی سب سے بڑی خصوصیت ہے ۔