ابھیشیک بچن اور نیل نیتین دیش مکھ اور بوبی دیول کی The Players کے سامنے Italian Job کیا ہی بیچتی ہوگی۔
ابھیشیک بچن اور نیل نیتین دیش مکھ اور بوبی دیول کی The Players کے سامنے Italian Job کیا ہی بیچتی ہوگی۔
OIC
ٹھیک اے پرا۔ یاز صاحب کھونے کا متضاد پانا اور آپ ساتھ میں استاد والا پانا؟ (دو ہنسوں کی جوڑی تو سنی تھی۔۔۔آج پانوں کی بھی دیکھ لی)
پرانی دوستی میں آپ چیزوں کو حقیقت سے بڑھ کر ماڈرنائز کر رہے ہیں

پانی پانی کر دیا پانی نے۔
جگت بہت زور سے آئی تھی لیکن زکریا بھائی کے انٹرویو کے لڑی سمجھ کر جانے دیا۔ ابھی دوبارہ دیکھا تو معلوم پڑا کہ ظفر بھائی کی ہے تو پھر بھی جانے دے رہا کیونکہ میری جگت میری مرضی 🙃
مرضی جو مرضی کریں مگر ان محمود و ایاز کو ایک ہی صف میں کھڑا کرنے سے ہیزیٹیٹ کریں!
جی ہاں کچھ ایسا ہی ہے ۔ وہ مووی کا ابتدائی حصہ ہے ۔ جہاں سے وہ چوری کے بعد فرار ہوتے ہیں ۔
برازیل بہت بڑا ملک ہے ۔ اور اپنے قدرتی مناظر کی وجہ سے بہت مشہور ہے ۔ میرا رحجان ہمیشہ قدرتی مناظر کو ڈسکور کا رہا ہے ۔ اس لیئے زیادہ تر ساحلی اور دیگر قدرتی نظاروں کی طرف توجہ رہی ۔ اس مناسبت سے مجھے بالترتیب Rio de- Janeiro جہاں قابلِ دید Christ -the- Redeemer ، Pão de Açúcar او مشہور ترین ساحلی پٹی Copacabana شامل ہیں ، پھر Amazon -Rainforest جہاں Manaus سے کشتیوں پر سفر پھر قبائلی ثقافت کا مشاہدہ ، وائلڈ لائف ، دریا اور جھیلوں کا خوبصورت نظارہ آپ کا منتظر ہوتا ہے ۔ Foz-do- Iguaçu بھی دیکھنے کی جگہ ہے ۔ جہاں آبشاروں کا عظیم نظام موجود ہے ۔ اور یہاں نایاب قسم کے پرندوں کی بھی بہتات ہے ۔ جو دنیا کے دیگر علاقوں میں نظر نہیں آتے ۔ پھر ساؤتھ ایسٹ کی طرف نکل جائیں تو وہاںFlorianópolis ساحلی شہر ہے ۔ جو سرفنگ کے لیئے بہت مشہور ہے ۔ پھر برازیل کا سب سے بڑا شہر Sao -Paula ہے ۔ جہاں فٹبال اسٹیڈیم ، میوزم آف آرٹ اور Ibirapuera جیسے پارک موجود ہیں ۔
زبردست جناب۔
جب میں نے آدھے جملے میں اٹلی اور سوٹزرلینڈ کا نام ہی پڑھا تو اندازہ ہو گیا تھا کہ سڑک کا سفر ہو گا۔ لیکن بائیک کا نام سن کر تو دل باغ باغ ہو گیا ۔ ۔ ۔
سفرِ ناتمام
اس قدر شغف ہے کہ کبھی کھبار خود بھی ٹوٹی پھوٹی شاعری کر لیتا ہوں ۔ بہت بار رسوا کیا ۔ ایک بار ہو تو بتاؤں ۔۔۔
عرب امارات یا سعودیہ عرب میں قیام کرنے کی خواہش ہے ۔مجھے صحرا سے بہت لگاؤ ہے ۔ اور پھر مذہبی شناخت بھی بہت عزیز ہے ۔ (شاید اس لیئے )
ان کے بھی بچے ہوگئے ۔

غالب ، احمد فراز ، شہزاد احمد ، ظفر اقبال ، اعتبار ساجد ، سلیم کوثر ، مشاق احمد یوسفی ، سعادت حسن منٹو ، احمد ندیم قاسمی ، ابنَ انشاء فیض احمد فیض وغیرہ۔
موسم سردی کا پسند ہے ۔مجھے تناور درختوں کی نسبت بیلیں ، پودے ، اور چھوٹے درخت پسند ہیں ۔ جن میں پھول آتے ہیں ۔ مثال کے طور پر چیری بلاسم کے درخت وغیرہ ۔
جانورو ں کو پالنے کا شوق تو ہے ۔ مگر موقع نہیں مل سکا کہ انہیں پالوں ۔ خاص کر ریشئین ہسکی ، السیشن جیسے کتوں کو پالنے کا شوق ہے ۔ چھوٹے جانوروں کا شوق نہیں ۔
Sapiens: A -Brief -History -of -Humankind : Yuval-Noah- Harari
Interstellar
ہم چھ بندوں کے گروپ نے میلان سے موٹر بائیکس رینٹ کی تھیں ۔
اگر آپ نے میرا انٹرویو کا پرانا ایڈیشن پڑھا ہے اور اس سے اندازہ لگارہیں ہیں تو بہت حد تک صحیح ہیں ۔ مگر اب ویسا وقت نہیں رہا ۔ اگر اب بھی ایسا تاثر پیدا ہو رہا ہے تو اس کی وجہ پاکستان میں قیام ہے اور یہاں وقت کی فروانی ہے کہ میں اردو محفل پر اپنا بھرپور حصہ ڈال سکوں ۔ امریکہ جانے کے بعد ایسی فراغت میسر نہ ہو ۔
گروپ نہیں گینگ کہیں تاکہ ذرا مزہ دوبالا ہو جائے ،۔ ۔۔۔۔وہ بھی چھے کا ۔
میں نے اصل میں یہ بات انٹرویو کے پس منظر یا پیش منظر میں نہیں کہی تھی بلکہ جواب آئے نہ آئے سوال اٹھا تو سہی والی لڑی سے متعلق اپنے مشاہدے کے باعث عرض کی تھی۔ آپ کی مصروفیات کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا جاتا رہے گا، تاہم اردو محفل کی متوقع رخصتی پر (اب ہم نے رحلت کہنا ترک کر دیا) ہم ان انٹرویوز سے بندوں کی مزید چھان بین کر رہے ہیں کہ کس سے مستقبل میں کیا کام لیا جا سکتا ہے۔
موٹرسائیکلز پر تو تین سے زائد گینگ ہی ہوتا ہے
یعنی ڈبل گینگ۔واؤ