ہ محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟
محفل کے بارے میں شازیہ اشرف نے بتایا تھا۔ بلکہ وہی مجھے یہاں لیکر آئی تھیں۔ اور یہ غالباً 2006ء کی بات ہے۔
ہ کچھ اپنے خاندانی بیک گراؤنڈ کے بارے میں بتائیں۔۔؟ آپ کا تعلق کہاں سے ہے اور وغیرہ وغیرہ؟
پکی پاکستانی ہوں۔ کیانی خاندان سے تعلق ہے۔ حالیہ رہائش دارلحکومت کے پڑوس میں ہے۔
ہ آپ کی تاریخ پیدائش اور ذوڈیک سائن (zodiac Sign)
برج سنبلہ ہے۔ ویسے میں ستاروں اور برجوں پر بالکل یقین نہیں رکھتی۔
بنیادی طور پر سائنس کی طالبہ رہی ہوں۔ لائف سائنسز پڑھی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا۔ پھر برطانیہ سے لیڈرشپ ، مینیجمنٹ اینڈ چینج میں ایم ایس کیا۔ پڑھائی اور کتابوں نے کبھی میرا ساتھ نہیں چھوڑا۔

ہ آج کل آپ کی کیا مصروفیات ہیں(جاب سے متعلق)
پاکستان میں ایک ادارے کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔ میری اپنی فیلڈ ہی کی جاب ہے۔ الحمد اللہ کرنے میں مزہ بھی آ رہا ہے اور تسلی بھی ہوتی ہے کہ چاہے معمولی ہی سہی ، اپنے لوگوں کے لئے اپنے حصے کا کام کر رہی ہوں۔
((آپ کی سستی کو مدنظر رکھتے ہوئے سوالات کی تعداد کم سے کم رکھی جائے گی۔،،شکفتے آپ کہاں ہیں۔۔؟؟آپ تو باقاعدہ فرحت سے ملی بھی ہوئی ہیں۔۔آپ کی یہاں آمد میرے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی

))
جزاک اللہ اور شاباش۔
سیدہ شگفتہ مجھے بھی نہیں مل رہیں ان دنوں۔ کوئی انہیں ڈھونڈ لائے۔ منہ مانگا انعام دیا جائے گا اور اگر وہ خود آ جائیں تو انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا
