جاوید اقبال نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
امن ایمان صاحبہ،
سب سے پہلے تواللہ تعالی سے دعاہے کہ آپکوصحت کاملہ عطاء کرے (آمین ثم آمین)
دوسری بات جوآپ کے اس پوسٹ سے لگ رہی ہے کہ آپ کافی مایوس ہوگئی ہیں ۔ دیکھیں جب آپ کوئی بھی کام شروع کرتے ہیں توکچھ لوگ ان کواچھاخیال کرتے ہیں کچھ اس پراعتراض کرتے ہیں اورکچھ حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
تومیری توآپ سے التماس ہے کہ یہ بہت اچھاسلسلہ آپ نے شروع کیاہےتوپلیزاسکو بندنہ کریں۔ اورحوصلہ رکھیں۔
والسلام
جاویداقبال
وعلیکم السلام۔۔دعا کے لیے بہت شکریہ۔۔ جی بس میں واقعی میں بہت مایوس ہو گئی تھی۔۔مجھے لگا کہ شاید میں نے یہ سب شروع کر کے غلطی کی ہے۔۔لیکن کوشش کروں گی کہ اب کچھ محسوس نہ کروں۔۔یہاں جواب دینے کا بہت شکریہ : )
ماوراء نے کہا:
امن، آپ نے میرا نام نہیں لیا۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو مجھ سے شکایت ہے۔؟؟؟
اگر آپ نے میری کہیں اوٹ پٹانگ باتوں کا برا منایا ہے تو میں سچی سے معذرت خواہ ہوں۔ میں تو انتظار کر رہی تھی کہ آپ مجھ سے اور سوال پوچھیں۔ ویسے میری ادھر ادھر کی باتیں پر بالکل یقین نہ کرنا۔ باتیں کرنا میری عادت ہے۔
بیمار تھیں؟؟ کیا ہوا تھا؟؟
اب جلدی سے سوال پوچھیں نہ۔ میں تو اتنے دن سے آپ کا انتظار کر رہی تھی۔
ماوراء آپ کا نام میں واقعی میں بھول گئی تھی۔۔۔قیصرانی بھائی اور محب کے جواب پڑھ رہی تھی۔۔ اس لیے جلدی میں ان کے نام لکھ دیے۔۔آپ پلیز معذرت کے لیے نہ کہیں۔۔۔اور مجھے آپ لوگوں کی رہنمائی چاہیے۔۔۔آپ جس طرح مجھے یہاں بات کرنے کو کہیں گیں۔۔میں اسی طرح کروں گی۔۔
مجھے دو دن سے بخار اور فلو ہو رہا تھا۔۔لیکن اب کافی بہتر ہوں۔ : )
قیصرانی نے کہا:
آپی لگتا ہے کہ آپ نے ہمیںنہیںپہچانا۔ ہماری محفل والے چھیڑتے رہتے ہیں۔ یہ ساری باتیں اس لیے تھیںکہ جلد سے جلد ان کی باری آئے۔ لیکن لگتا ہے کہ آپ ہمیں، اپنے دوستوں کو پہچان نہیںپا رہیں
ویسے آپ کی طبیعت کو کیا ہوا تھا؟ اب کیسی ہیں؟ ذرا بتا ہی دیا ہوتا۔ کم از کم دعا تو کر سکتے تھے
شاید یہی وجہ ہے۔۔۔مجھے فلو اور بخار تھا۔۔شاید اسی کا اثر ہے اس وجہ سے کچھ زیادہ محسوس کر گئی ہوں

۔۔۔ لیکن اب ٹھیک ہوں ۔۔
اب کوئی سوال پوچھ ہی لوں۔۔۔اگر نہ پوچھا تو آپ لوگ سمجھیں گے کہ ابھی تک بات دل میں رکھی ہے : )
جی قیصرانی ۔۔۔ ( وہ کمانڈر سیف گارڈ کہتا ہے نا۔۔کڈز آر یو وِد می)۔۔۔۔تو ایک بار پھر۔۔۔۔
ہ اگر آپ کی ملاقات شیطان سے ہو جائے تو۔۔؟؟؟
ہ ایک نیکی جو گلے پڑ گئی؟ ( یہاں یہ مت کہیے گا کہ محفل پر امن کی بہت مدد کی تھی )
ہ اگر آپ کی جاسوسی پہ کسی کو لگا دیا جائے تو آپ کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟
اور آخر میں بہت ساری معذرت ۔۔بس اویں الٹا سیدھا بول گئی۔