محب میں ایک بار پھر یہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہ آپ کے نزدیک کسی انسان کو جانچنے کا کیا پیمانہ ہے؟
میرے نزدیک کسی انسان کو جانچنے کا طریقہ ہے مشکل حالات میں انسان کے کردار اور فیصلوں کو دیکھنا۔ اچھے اور عام حالات میں سبھی اچھے اور خوشگوار لہجہ لیے ہوتے ہیں مگر پریشانی اور دکھ، رنج اور غصہ کے وقت بھی جو شخص خود پر قابو رکھے اور آپ کے ساتھ اچھا رہے تو وہ شخص حقیقتا آپ کے ساتھ اچھا ہے آ بِگ ہینڈ فار یو ۔۔۔ آپ نے بالکل ٹھیک کہا۔۔۔ اور آپ کے اس جواب میں مجھے اپنا آپ بھی دیکھائی دیا۔۔۔ واقعی میں صیح جانچ ان حالات میں ہی ممکن ہے۔
دوستی سے پہلے تو نہیں مگر دوستی کرکے یہ شرائط رکھتا ہوں عموما جو مانتے کم ہی لوگ ہیں
وفا کریں گے نبھائیں گے بات مانیں گے
اس مصرعہ کا فائدہ یہ ہے کہ بعد میں اگر ان میں سے کوئی بھی چیز نہ ہو تو اس کا دوسرا مصرعہ بطور طعنہ باآسانی دیا جا سکتا ہے۔
تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا محب ایسی صورت میں آپ کا کیا ردعمل ہوتا ہے۔۔مطلب آپ تو خلوصِ دل سے دوستی رکھنا چاہتے ہیں۔۔لیکن دوسرے شخص میں یہ خصوصیت آپ کو نظر نہیں آتی۔۔۔تو کیا آپ چھوڑ دیتے ہیں؟
امان حسن کو انگریزی تو آتی ہے شاید تھوڑی بہت اردو بھی آتی ہو ، اس نے آنکھ کھولتے ہی بلاگ لکھنی شروع کی تھی ، میں اس کا اردو ترجمہ کرکے یہاں رکھوں گا ضرور۔۔۔اور امان سے کہیے گا بھی کہ تمہاری ایک عدد آنی امن بہت شوق سے اس انتظار میں ہے کہ امان بھی یہاں آئے اور اپنے بابا کو سمجھے اور پڑھے۔۔۔آپ نے اب یہ بھولنا نہیں ہے۔۔۔اپنی پہلی فرصت میں امان کا لکھا مجھے دیکھانا ہے اچھا : )
اچھا مذاق تھا میں تو ایک ہفتہ جواب اس غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے دیتا رہا محب میں نے بھی تو آہستہ آہستہ سمجھا ہے۔۔ آپ ایک دم سے سمجھ میں آنے والے نہیں ہیں۔
لاہور سے محبت دیکھ کر عام طور پر لاہور سے رہنے والوں کو بہت اچھا لگتا ہے ، کیا لاہور سے ہی تعلق ہے جی ویسے تو ملتان کی ایک روایتی فیملی سے ہوں۔۔لیکن رہائش لاہور میں ہے۔
محب کیا آپ نے خود کبھی کچھ لکھنے کی کوشش کی؟ ( میں شاعری اور نثر کی بات کر رہی ہوں )
دو تین دفعہ کوشش کی مگر تک بندی سے بات آگے نہ بڑھی اور جو میرا سب سے عزیز دوست ہے وہ خود شاعر اور سخت قسم کا نقاد ہے ۔ اکثر مجھ سے گفتگو کے دوران وہ نو آموز شاعروں کی ایسی کلاس لیا کرتا تھا کہ میری ہمت ہی نہیں پڑی کبھی اسے یہ بتانے کی کہ میں نے یہ غلطی دو تین بار کی ہے ۔ میں نے حساب بھی لگایا تو یہی محسوس ہوا کہ شاعری کے لیے جو شے درکار ہے وہ اب شاید مجھ میں پیدا نہیں ہوگی کیونکہ اب میں اپنی ہی غلطیوں کو درگزر نہیں کر سکوں گا تو دوسرے کیسے کریں گے۔ وزن کا بالکل خیال نہیں رکھ پاتا اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ میں شاعری نہیں کر سکتا۔ نثر میں خطوط لکھنے کا مجھے کافی شوق رہا ہے اور اب بھی میل لکھتے وقت میں یہ کسر نکال لیتا ہوں۔ اس کے علاوہ کبھی کوئی افسانہ یا کہانی نہیں لکھی۔ نثر میں دلچسپی ہے مجھے مگر لکھنا ابھی شاید آگے کی بات ہے ۔ محب میں اس بات کو نہیں مانتی کہ جی شاعری میں تک بندی ۔۔وزن وغیرہ کا خیال رکھا جائے۔۔۔ میرے خیال سے شاعر کا تو یہ کمال ہوتا ہے کہ جو بات دوسرے لوگ آٹھ آٹھ لائنوں میں بھی مشکل سے سمجھا پاتے ہیں۔۔ایک شاعر صرف دو لائنوں میں سب کہہ ڈالتا ہے۔۔ میرے خیال سے شاعری کے لیے صرف حساسیت چاہیے۔۔۔ آپ کسی کا دکھ سمجھ سکیں۔۔۔اور اسے لفظوں میں ڈھال سکیں۔۔۔اب یہ کیا ہوگا سوگا۔۔نہ ہوگا کے چکر میں انسان اپنے لفظوں کا گلہ گھونٹ دے۔۔۔ آپ میں اگر یہ صلاحیت یہ تو پلیز اسے ضائع مت کریں نا۔
اچھا ویسے یہ لمبی لمبی میلز بھابھی کو ہی کی جاتی ہیں نا۔۔؟
ابھی سیمل کے سوال آپ کے منتظر ہیں۔۔میں انشاءاللہ نیکسٹ ٹائم تنگ کروں گی
