انٹرویوانٹرویو وِد مومن فرحین

شمشاد — اگست 17، 2020 4:08 شام
کتنی رفتار سے چلاتی ہو؟
یہ تو منزل پہ پہنچنے پر انحصار کرتا ہے

گھر سے ہسپتال کتنی دور ہے اور کتنی دیر میں پہنچ جاتی ہو؟
کبھی پولیس والے نے چالان کیا؟
شمشاد — اگست 17، 2020 4:18 شام
1. اگر کسی کو تمہاری جاسوسی کرنے پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟
میں نے تو کبھی جاسوسی کی نہیں ۔۔۔ اسلئے یہ تو جاسوسی کرنے والا ہی بتا سکتا ہے
جاسوسی تم نے تھوڑا ہی کرنی ہے، وہ تو جاسوس کرے گا کہ چھپ چھپ کر املی کھاتی ہے یا ہر وقت فون پر باتیں کرتی رہتی ہے، کچھ اس قسم کی بات پوچھی تھی۔
2. تنہائی پسند ہو یا محفل میں رہنا پسند ہے؟
تنہائی پسند
ان شاء اللہ اردو محفل میں رہ کر تمہاری یہ تنہائی پسندی ختم ہو جائے گی۔
3. پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جاہزہ لیتی ہیں؟
اس کی باتوں کا
مقابل کے کپڑوں یا اٹھنے بیٹھنے کے طور طریقے پر دھیان نہیں جاتا کیا؟
4. سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد پہلا کام کیا ہوتا ہے؟
سونے سے پہلے لیٹ جاتی ہوں جاگنے کے بعد اٹھ جاتی ہوں
یہ تو سبھی کرتے ہیں۔ میرا مطلب ہے کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ جب تک کسی کتاب کے کچھ صفحے پڑھ نہ لیں، نیند نہیں آتی، کچھ باقاعدگی سے سونے سے پہلے دانت بُرش کرتے ہیں، وغیرہ وغیرہ اور اٹھنے پر آجکل تقریباً سبھی سب سے پہلے موبائل فون دیکھتے ہیں۔
5. کوئی ایسی دوست جو تمہارے قریب ہو؟
ہاں ہے ۔۔ کچھ دوست ایسے ہونے چاہیے جو بہت قریبی ہوں
بالکل صحیح کچھ دوست نہ سہی، ایک تو کم از کم ضرور ہونا چاہیے جس کے کندھے پر سر رکھ کر اس کو دل کی بات بتائی جا سکے۔
صابرہ امین — اگست 17، 2020 5:16 شام
ہمارے یہاں پہلے ہی سارے وینٹی لیٹر استعمال میں ہیں ۔۔۔ اللّه تعالیٰ تمام مریضوں کو شفاے عاجلہ عطا کریں اور اس مرض سے دنیا کو نجاعت دیں آمیں
آمین ۔ ۔
صابرہ امین — اگست 17، 2020 5:20 شام
مومن فرحین!!!!
اعلیٰ سوالات اور بہت پیارے جوابات،آپ کا تعارف اچھا لگا ماشاءاللّہ بہت پیاری ہیں آپ اور باتیں بہت اچھی کرتیں ہیں۔ویسے تو ہم بہت پرانے ہیں،لیکن اردو محفل میں اتنے پرُانےُنہی مگر ایسا لگتا ہے برسوں پرُانی شناسائی ہے ۔جیتی رہیے ۔ڈھیروں دعائیں آپ کےلئیے۔:):)
مومن فرحین
مزے کی باتیں کرتی ہیں آپ ۔ ۔ جیتی رہیئے ۔ ۔ ۔ اللہ آپ کے تمام خواب پورے کرے ۔ ۔ آمین :)
شمشاد — اگست 17، 2020 5:21 شام
6. بڑی کب ہونا ہے ؟
بڑے ہو کر کیا کرنا ہے ۔۔ چھوٹے رہنے میں فائدے زیادہ ہیں ۔ بڑے ہونے پر تو ماں بھی گود سے اتار دیتی ہے
چھوٹے رہنے میں کیا فائدہ ہے؟ عیدی زیادہ ملتی ہے کیا؟
6
7. مستقبل کے کیا ارادے ہیں؟
خوب علم حاصل کرنا چاہتی ہوں ۔اللّه تعالیٰ دنیا و آخرت کے علم سے نواز دیں ۔۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ خوب علم حاصل کرو۔
6
8. کوئی ایسی خواہش جو ابھی تک پوری نہ ہوئی ہو؟
ہاں ایک خواہش ہے ۔۔ ان شااللہ جلد ہی پوری ہوگی
بتانے والی نہیں ہے کیا؟
6
9. ایک پیغام جو دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟
انسان کو ہمیشہ خواب دیکھنے چاہییں ۔۔۔ بڑے خواب اتنے بڑے کہ پہلی دفع ان سے خوف آئے ۔۔۔
خوابوں کے سہارے تو زندہ نہیں رہا جا سکتا۔ اصل بات تو عمل کرنے پر ہے۔
6
10. موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں یا کچھ کرنے کا ارادہ ہے؟
موجودہ زندگی سے مطمین ہوں گے تبھی تو آگے کا سوچیں گے ۔۔۔ جو اپنے آج سے خوش نہیں آج ہی میں الجھے ہیں انھیں آگے کی کیا فکر ۔۔۔
اچھی بات ہے۔
شمشاد — اگست 17، 2020 5:23 شام
سردیوں کی بارش سے ٹھنڈ بہت بڑھ جاتی ہے اس لئے برسات ہی پسند ہے
مجھے تو بارش بہت پسند ہے۔ یہاں تو میں بارش کو ترس جاتا ہوں۔ پورے سال میں کہیں دو چار دفعہ بارش ہوتی ہے، وہ بھی بہت مختصر وقت کے لیے۔
مومن فرحین — اگست 17، 2020 5:41 شام
گھر سے ہسپتال کتنی دور ہے اور کتنی دیر میں پہنچ جاتی ہو؟
کبھی پولیس والے نے چالان کیا؟

تقریباً 15 منٹ کا رستہ ہے کبھی کبھی 7 ، 8 منٹ میں ہی طے ہو جاتا ہے
الحمداللہ کبھی ایسا نہیں ہوا محتاط گاڑی چلاتی ہوں ۔۔
سیما علی — اگست 17، 2020 5:44 شام
تقریباً 15 منٹ کا رستہ ہے کبھی کبھی 7 ، 8 منٹ میں ہی طے ہو جاتا ہے
الحمداللہ کبھی ایسا نہیں ہوا محتاط گاڑی چلاتی ہوں ۔۔
بٹیا بہت احتیاط یہ بہت تیز ہے ۔میں بہت محتاط ہوں گاڑی چلانے میں ہمیشہ سے پھر کراچی کا ٹریفک الامان بہت خراب۔۔۔۔
شمشاد — اگست 17، 2020 5:51 شام
تقریباً 15 منٹ کا رستہ ہے کبھی کبھی 7 ، 8 منٹ میں ہی طے ہو جاتا ہے
الحمداللہ کبھی ایسا نہیں ہوا محتاط گاڑی چلاتی ہوں ۔۔
۱۵ منٹ کے راستے میں یہ ۵۰ فیصد خصم کیونکر ملتا ہے؟
مومن فرحین — اگست 17، 2020 5:58 شام
جاسوسی تم نے تھوڑا ہی کرنی ہے، وہ تو جاسوس کرے گا کہ چھپ چھپ کر املی کھاتی ہے یا ہر وقت فون پر باتیں کرتی رہتی ہے، کچھ اس قسم کی بات پوچھی تھی۔
ہمارے ہربل گارڈن میں بہت سارے پھلوں کے درخت تھے ۔۔۔ اکثر ہم املی توڑ کر کھایا کرتے تھے ۔۔۔ اس کے علاوہ پپیا ۔ کیری سیتا پھل ۔ اور امرود بہت پھل توڑے ہیں کالج میں ۔۔۔۔
مومن فرحین — اگست 17، 2020 6:13 شام
مقابل کے کپڑوں یا اٹھنے بیٹھنے کے طور طریقے پر دھیان نہیں جاتا کیا؟
اس کی باتیں کیسا تاثر چھوڑتی ہیں اس حساب سے پھر اس کے طور طریقوں کو نوٹ کرتی ہوں ۔
بالکل صحیح کچھ دوست نہ سہی، ایک تو کم از کم ضرور ہونا چاہیے جس کے کندھے پر سر رکھ کر اس کو دل کی بات بتائی جا سکے۔
اس طرح ڈپریشن جیسے مرض سے بچا جا سکتا ہے
مومن فرحین — اگست 17، 2020 6:34 شام
مومن فرحین
مزے کی باتیں کرتی ہیں آپ ۔ ۔ جیتی رہیئے ۔ ۔ ۔ اللہ آپ کے تمام خواب پورے کرے ۔ ۔ آمین :)

شکریہ صابرہ جی ۔۔۔
امید ہے آپ لوگوں کی محبتیں یوں ہی ملتی رہیں گی ۔۔:beauty:
مومن فرحین — اگست 17، 2020 6:43 شام
چھوٹے رہنے میں کیا فائدہ ہے؟ عیدی زیادہ ملتی ہے کیا؟
عیدی زیادہ ملتی بھی ہے اور دینی بھی۔ کم پڑتی ہے ۔۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ خوب علم حاصل کرو۔
آمین
بتانے والی نہیں ہے کیا؟
پوری ہونے کے بعد بتائی جا سکتی ہے ۔۔
خوابوں کے سہارے تو زندہ نہیں رہا جا سکتا۔ اصل بات تو عمل کرنے پر ہے۔
If u can dream it u can do it
Walt disney
مومن فرحین — اگست 17، 2020 6:47 شام
مجھے تو بارش بہت پسند ہے۔ یہاں تو میں بارش کو ترس جاتا ہوں۔ پورے سال میں کہیں دو چار دفعہ بارش ہوتی ہے، وہ بھی بہت مختصر وقت کے لیے۔
وہاں گرمی زیادہ ہوتی ہے نا ؟
تب بھی آپ کا مزاج اس قدر ٹھنڈا ہے
آپ کو کبھی تو کسی پر بہت غصہ آتا ہوگا تب آپ کیا کرتے ہیں ؟
سیما علی — اگست 17، 2020 6:47 شام
مقابل کے کپڑوں یا اٹھنے بیٹھنے کے طور طریقے پر دھیان نہیں جاتا کیا؟
اس کی باتیں کیسا تاثر چھوڑتی ہیں اس حساب سے پھر اس کے طور طریقوں کو نوٹ کرتی ہوں ۔
بالکل صحیح کچھ دوست نہ سہی، ایک تو کم از کم ضرور ہونا چاہیے جس کے کندھے پر سر رکھ کر اس کو دل کی بات بتائی جا سکے۔
اس طرح ڈپریشن جیسے مرض سے بچا جا سکتا ہے
بہت درست کہا آپ نے لباس پر دھیان ہی نہیں ہوتا اصل بات مقابل کا لب و لہجہ گہرا تاثر رکھتا ہے ؀
بولے تو سہی ، جھوٹ ہی بولے وہ بَلا سے
ظالم کا لب و لہجہ دل آویز بہت ہے!!!!!
کیا اُس کے خدوخال کُھلیں اپنی غزل میں
وہ شہر کے لوگوں میں کم آمیز بہت ہے!!
محسؔن اُسے ملنا ہے تو دُکھنے دو یہ آنکھیں!!!!!!!
کچھ اور بھی جاگو کہ وہ ’’شب خیز‘‘ بہت ہے

مومن فرحین — اگست 17، 2020 6:49 شام
بٹیا بہت احتیاط یہ بہت تیز ہے ۔میں بہت محتاط ہوں گاڑی چلانے میں ہمیشہ سے پھر کراچی کا ٹریفک الامان بہت خراب۔۔۔۔

جی اپیا ۔۔ احتیاط کرتی ہوں مگر جب دیر ہو جاتی ہے تو رفتار بڑھانی پڑتی ہے ۔۔۔ اور یہاں ٹرافیک بھی زیادہ نہیں ہوتا
مومن فرحین — اگست 17، 2020 6:52 شام
بہت درست کہا آپ نے لباس پر دھیان ہی نہیں ہوتا اصل بات مقابل کا لب و لہجہ گہرا تاثر رکھتا ہے ؀
بولے تو سہی ، جھوٹ ہی بولے وہ بَلا سے
ظالم کا لب و لہجہ دل آویز بہت ہے!!!!!
کیا اُس کے خدوخال کُھلیں اپنی غزل میں
وہ شہر کے لوگوں میں کم آمیز بہت ہے!!
محسؔن اُسے ملنا ہے تو دُکھنے دو یہ آنکھیں!!!!!!!
کچھ اور بھی جاگو کہ وہ ’’شب خیز‘‘ بہت ہے

بہت خوبصورت غزل شئیر کی ہے اپیا ۔۔۔ :in-love:
سیما علی — اگست 17، 2020 6:54 شام
جی اپیا ۔۔ احتیاط کرتی ہوں مگر جب دیر ہو جاتی ہے تو رفتار بڑھانی پڑتی ہے ۔۔۔ اور یہاں ٹرافیک بھی زیادہ نہیں ہوتا
پھر بھی اب ہماری یہ نصیحت ہے کہ رفتار سبک رکھنی ہے اپنی طرح ۔ میری ایک بیٹی تو گاڑی نہیں چلاتیں ۔چھوٹی چلاتیں ہیں مگر انکو بھی ہمیشہ یہی تاکید ہوتی ہے جو آپکو کی ۔ لڑکیوں کو تیز گاڑی چلانا زیب نہیں دیتا آپکو ہم نے بالکل رباب کی طرح سرزنش کی ہے۔:):)
سیما علی — اگست 17، 2020 6:56 شام
بہت خوبصورت غزل شئیر کی ہے اپیا ۔۔۔ :in-love:
جیتی رہیے محسن نقوی ہمارے پسندیدہ شاعر ہیں۔
صابرہ امین — اگست 17، 2020 6:56 شام
شکریہ صابرہ جی ۔۔۔
امید ہے آپ لوگوں کی محبتیں یوں ہی ملتی رہیں گی ۔۔:beauty:
جی بالکل ۔ ۔ :in-love:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D9%90%D8%AF-%D9%85%D9%88%D9%85%D9%86-%D9%81%D8%B1%D8%AD%DB%8C%D9%86.112841/page-4