اپنی تعریف!

سیدہ شگفتہ — ستمبر 15، 2016 7:58 صبح
محترم روبی عابدی بہنا بٹیا
آپ کو اردو محفل پر دلی دعاؤں بھرا خوش آمدید
اللہ سوہنا آپ کی والدہ محترمہ کی مغفرت فرمائے آمین
مائیں سچ ہی کہتی ہیں ۔ بلاشبہ
بہت دعائیں
آمین
سیدہ شگفتہ — ستمبر 15، 2016 8:01 صبح
فقیر کو حسن محمود جماعتی۔۔ مختصرا جماعتی کہتے ہیں۔۔۔۔ نوازش شاید چائے لینے گيا ہے۔۔۔۔:):):)
حسن بھائی، یہ آپ کے نام کا حصہ ہے یا تخلص یا کیا؟
حسن محمود جماعتی — ستمبر 15، 2016 8:34 صبح
حسن بھائی، یہ آپ کے نام کا حصہ ہے یا تخلص یا کیا؟
یہ میرے پیرو مرشد حضور سیدی و سندی و مولائی، امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ صاحب محدث علی پوری رحمۃ اللہ علیہ کی نسبت ہے۔
راحیل فاروق — ستمبر 15، 2016 10:45 صبح
وعلیکم السلام۔
محفل پر باقاعدہ طور پر خوش آمدید، روبی صاحبہ۔
آپ کا نام بہت خوب صورت ہے۔ جہاں تک تعارف سے اندازہ ہو سکا ہے، معلوم ہوتا ہے کہ آپ یہاں لطیفے کھوجتی ہوئی آئی ہوں گی۔ بعد کو سیاسی کالموں کا ذوق بھی اسی سے پیدا ہو گیا۔ :laughing::laughing::laughing:
میاں مٹھو کا تذکرہ بہت پسند آیا! :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
روبی عابدی — ستمبر 15، 2016 11:40 صبح
بہت خوب!! :)
کتنے عرصے سے خاموش قاری ہیں اردو محفل کی؟؟
2015 نومبر سے
یوسف سلطان — ستمبر 15، 2016 11:41 صبح
وعلیکم السلام
خوش آمدید
روبی عابدی — ستمبر 15، 2016 11:43 صبح
اردو محفل پر آپ کی دلچسپی کے موضوعات کون سے ہیں، علاوہ ازیں نثر سے کس حد تک دلچسپی ہے؟

ہم کو ہر موضوع پسند ہے شاعری ہو سیاسی ہو یا مذہبی
ہادیہ — ستمبر 15، 2016 11:44 صبح
وعلیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید:)
روبی عابدی — ستمبر 15، 2016 11:49 صبح
وعلیکم السلام۔
محفل پر باقاعدہ طور پر خوش آمدید، روبی صاحبہ۔
آپ کا نام بہت خوب صورت ہے۔ جہاں تک تعارف سے اندازہ ہو سکا ہے، معلوم ہوتا ہے کہ آپ یہاں لطیفے کھوجتی ہوئی آئی ہوں گی۔ بعد کو سیاسی کالموں کا ذوق بھی اسی سے پیدا ہو گیا۔ :laughing::laughing::laughing:
میاں مٹھو کا تذکرہ بہت پسند آیا! :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
شکریہ نام پسند کرنے کا مگر واللہ اس میں ہمارا کوئی کارنامہ نہیں ہے اسکا کریڈٹ والدین کو جاتا ہے کیونکہ انہوں نے رکھا ہے
دوسری بات جو لطیفوں کی ہے تو اتفاق سے ہم یہاں مذہبی کالم کی وجہ سے پہنچے تھے۔
ہماری گفتگو سے آپ نے اندازہ لگایا کہ ہم لطیفوں کے کھوجی ہوں گے تو آپ کا اندازہ صد فیصد غلط ہے ۔۔ جو خود بذلہ سنج ہو اسکو لطیفوں کو کھوجنے کی ضرورت نہیں ہوتی وہ آپ اپنی شخصیت میں ایک مزاح کا پہلو رکھتا ہے۔۔۔
میاں مٹھو پہ یقیناً آپ کو کچھ یاد آگیا ہوگا جب ہی پسند آیا
روبی عابدی — ستمبر 15، 2016 12:04 شام
محترم روبی عابدی بہنا بٹیا
آپ کو اردو محفل پر دلی دعاؤں بھرا خوش آمدید
اللہ سوہنا آپ کی والدہ محترمہ کی مغفرت فرمائے آمین
مائیں سچ ہی کہتی ہیں ۔ بلاشبہ
بہت دعائیں
پہلی ہی ملاقات میں دو القاب ایک ساتھ
بہنا تو ہر ایک کہہ دیتا ہے مگر بیٹا کا لفظ بہت عرصہ بعد سننے کو ملا۔۔۔ جب والدین حیات تھے تو قدم قدم پہ سنائی دیتا تھا
جو اعلٰی ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کے ملتے ہیں
صراحی سرنِگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ۔۔۔
نایاب — ستمبر 15، 2016 12:38 شام
پہلی ہی ملاقات میں دو القاب ایک ساتھ
بہنا تو ہر ایک کہہ دیتا ہے مگر بیٹا کا لفظ بہت عرصہ بعد سننے کو ملا۔۔۔
بہنوں سے ڈر لگتا ہے کان بہت کھینچتی ہیں ۔ بٹیائیں تو معصوم سی ہوتی ہیں ۔
آپ کی گفتگو میں جھلک ہے دونوں کی ۔۔
ویسے بھی عادت میں شامل سب کو بہنا بٹیا کہنا ۔
اللہ سوہنا آپ کے والدین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ سے نوازے آمین
دعا کی درخواست کے ہمراہ ڈھیروں دعائیں
مریم افتخار — ستمبر 15، 2016 1:38 شام
اردو محفل میں خوش آمدید نان-میاں مٹھو!
ہماری گفتگو سے آپ نے اندازہ لگایا کہ ہم لطیفوں کے کھوجی ہوں گے تو آپ کا اندازہ صد فیصد غلط ہے ۔۔ جو خود بذلہ سنج ہو اسکو لطیفوں کو کھوجنے کی ضرورت نہیں ہوتی وہ آپ اپنی شخصیت میں ایک مزاح کا پہلو رکھتا ہے۔۔
میرا خیال ہے آپ انکساری کا اظہار فرما رہی ہیں ورنہ مندرجہ بالا highlighted فقرہ یُوں بھی تو ہو سکتا تھا نا:
۔ جو خود بذلہ سنج ہو اسکو لطیفوں کو کھوجنے کی ضرورت نہیں ہوتی وہ آپ اپنی شخصیت میں ایک "لطیفہ ہوتا "ہے
:ROFLMAO:
روبی عابدی — ستمبر 15، 2016 2:01 شام
۔ جو خود بذلہ سنج ہو اسکو لطیفوں کو کھوجنے کی ضرورت نہیں ہوتی وہ آپ اپنی شخصیت میں ایک "لطیفہ ہوتا "ہے
:ROFLMAO:[/QUOTE]
شخصیت میں لطیفہ ہونا کچھ مناسب نہیں لگتا اس سے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی جوکر آگیا کہ وہ خاموش بھی رہے تو لوگ ہنسیں گے
جبکہ بذلہ سنج کہنے میں یہ فائدہ ہوگا کہ لوگ اس کی باتوں سے لطف اندوز ہوں گے اور کوئی بھی بات کو چھوڑیں گے نہیں کہ پتہ نہیں ایک لفظ سے مزاح ادھورا رہ جائے
مریم افتخار — ستمبر 15، 2016 2:07 شام
۔ جو خود بذلہ سنج ہو اسکو لطیفوں کو کھوجنے کی ضرورت نہیں ہوتی وہ آپ اپنی شخصیت میں ایک "لطیفہ ہوتا "ہے
:ROFLMAO:
شخصیت میں لطیفہ ہونا کچھ مناسب نہیں لگتا اس سے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی جوکر آگیا کہ وہ خاموش بھی رہے تو لوگ ہنسیں گے
جبکہ بذلہ سنج کہنے میں یہ فائدہ ہوگا کہ لوگ اس کی باتوں سے لطف اندوز ہوں گے اور کوئی بھی بات کو چھوڑیں گے نہیں کہ پتہ نہیں ایک لفظ سے مزاح ادھورا رہ جائے[/QUOTE]
سنجیدہ تبصرہ جات کو مزاح کا رنگ دینا اور مزاح کو سنجیدہ لینا.....کیا یہ کُھلا تضاد نہیں؟؟
La Alma — ستمبر 15، 2016 2:12 شام
خوش آمدید . امید ہے آپ اچھا اضافہ ثابت ہوں گی .
روبی عابدی — ستمبر 15، 2016 2:14 شام
خوش آمدید . امید ہے آپ اچھا اضافہ ثابت ہوں گی .
انشاءاللہ کوشش کریں گے
روبی عابدی — ستمبر 15، 2016 2:16 شام
شخصیت میں لطیفہ ہونا کچھ مناسب نہیں لگتا اس سے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی جوکر آگیا کہ وہ خاموش بھی رہے تو لوگ ہنسیں گے
جبکہ بذلہ سنج کہنے میں یہ فائدہ ہوگا کہ لوگ اس کی باتوں سے لطف اندوز ہوں گے اور کوئی بھی بات کو چھوڑیں گے نہیں کہ پتہ نہیں ایک لفظ سے مزاح ادھورا رہ جائے
سنجیدہ تبصرہ جات کو مزاح کا رنگ دینا اور مزاح کو سنجیدہ لینا.....کیا یہ کُھلا تضاد نہیں؟؟[/QUOTE]
یہ وضاحت کر دیں کہ کھلا تضاد کہاں محسوس ہوا۔۔
نور وجدان — ستمبر 15، 2016 2:21 شام
خوش آمدید ۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کی گفتگو سے محفل کے فلسفی بھی حظ لے رہے ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے :D:ROFLMAO:
مریم افتخار — ستمبر 15، 2016 2:22 شام
سنجیدہ تبصرہ جات کو مزاح کا رنگ دینا اور مزاح کو سنجیدہ لینا.....کیا یہ کُھلا تضاد نہیں؟؟

یہ وضاحت کر دیں کہ کھلا تضاد کہاں محسوس ہوا۔۔[/QUOTE]
I saw your sense of humour, so I was just kidding. Allah ki bndi ! Kuch b nahi :atwitsend::nailbiting:!!! hua, kuch bhi
نور وجدان — ستمبر 15، 2016 2:22 شام
عابدی کوئی سلسلہ ہے ؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D8%AA%D8%B9%D8%B1%DB%8C%D9%81.91926/page-2