اک طفلِ سادہ !

محب علوی — جنوری 16، 2008 8:26 صبح
ہم کون ہوتے ہیں حقہ پانی بند کرنے والے۔ حق تو یہ ہے کہ حقے کا زمانہ لد چکا اور پانی کارپوریشن والوں نے بند کیا ہوگا۔ یہاں تو پانی کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس بھی بند ہیں
محب نہ صرف اعلی ادبی ذوق رکھتی ہوں بلکہ شعر و ادب پر میرا ایک احسان عظیم بھی ہے جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا اور وہ یہ احسان یہ ہے کہ میں شعر نہیں کہتی;)

نہ صرف سے آغاز کرکے یقینا جملے کو بہت پرلطف کر دیا اور یہ تجسس پیدا کردیا کہ جانے اور کیا کیا سامان حشر آفریں رکھتی ہو مگر جس احسان عظیم کا ذکر کیا وہ تو مدت سے میں بھی شاعری پر دھرے رکھتا ہوں یعنی
تمہاری طرح شعر نہ کہا ویسے اب سوچتاہوں کہ اردو شاعری مزید اس احسان کا بار اٹھانے سے معذور ہے سو یہ کرم کا سلسلہ جلد موقوف کر دوں :)
جیا راؤ — جنوری 17، 2008 3:01 شام
السلام علیکم جویریہ۔ محفل پر تہہ دل سے خوش آمدید کہتی ہوں۔ بہت اچھا لگ رہا ہے اپنے نام سے کسی دوسرے کو مخاطب کرنا۔
خوب گزری گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو

وعلیکم اسلام جویریہ جی
مجھے بھی بہت اچھا لگ رہا ہے کسی کو "جویریہ جی" کہنا :grin:
خیر مقدم کا شکریہ۔
حسن علوی — جنوری 17، 2008 3:06 شام
خوب گزری گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو

آپیہ یوں کہیئے کہ 'خوب گزری گی جو مل بیٹھیں گی جویریائیں دو' تو مناسب رہے گا;)
جیہ — جنوری 17، 2008 5:42 شام
چلیں مان لیتے ہیں جویرائیں دو۔۔۔۔ مگر ۔۔۔۔۔ خیر جانے دیں۔۔ بقول غالب
بات پر واں زباں کٹتی ہے
شمشاد — جنوری 17، 2008 5:46 شام
پہلے تو میں جلدی میں انہیں جُوئیں پڑھ گیا تھا، خیر زبان تو جلدی جلدی باتیں کرتے ہوئے دانتوں کے بیچ آ کر بھی کبھی کبھی کٹ جایا کرتی ہے۔
جیہ — جنوری 17، 2008 5:48 شام
دوسرا مصرع بھی تو سنئیں
وہ کہے اور سنا کرے کوئی
بس آپ کہتے جائیں ہم سن لیتے ہیں:rolleyes:
حسن علوی — جنوری 17، 2008 6:22 شام
پہلے تو میں جلدی میں انہیں جُوئیں پڑھ گیا تھا، خیر زبان تو جلدی جلدی باتیں کرتے ہوئے دانتوں کے بیچ آ کر بھی کبھی کبھی کٹ جایا کرتی ہے۔

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چپ:cool:
جیہ — جنوری 17، 2008 6:28 شام
ہاں ہاں چپ:(
الف عین — جنوری 18، 2008 4:39 صبح
ہم بولے گا تو بولو گے کہ بولتا ہے۔۔
شمشاد — جنوری 18، 2008 8:42 صبح
لگتا ہے ادھر بھی حسن کو دھمکی ملی، اس کی خلاصی کیسے ہو گی؟
جیہ — جنوری 18، 2008 10:24 صبح
ہم بولے گا تو بولو گے کہ بولتا ہے۔۔

ہاہاہا۔ بہت خوب بابا جانی ۔ ہم تو بقول غالب:
پر یار کے آگے بول سکتے ہی نہیں
غالب منہ بند ہوگیا ہے گویا
جیہ — جنوری 18، 2008 10:27 صبح
لگتا ہے ادھر بھی حسن کو دھمکی ملی، اس کی خلاصی کیسے ہو گی؟

شمشاد بھائی مجھ کو کیا چھوٹی بچی سمجھ رکھا ہے جو بات بات پر دھمکی دوں گی۔ اگر پھر ایسی بات کی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آگے آپ خود سمجھ دار ہیں کہ میں کیا کروں گی;)
محسن حجازی — جنوری 18، 2008 10:29 صبح
طفل سادہ خود تو غائب ہو گیاہے سب کو الجھا کے۔۔۔۔
شمشاد — جنوری 18، 2008 10:30 صبح
چھوٹی بچیاں دھمکی تھوڑا ہی دیا کرتی ہیں، یہ کام نانی امیوں کا ہے۔
میں تو آئیندہ ایسی تو کیا ویسی بھی بات نہیں کروں گا۔ میری توبہ۔ اور حسن کی بھی توبہ۔
جیہ — جنوری 18، 2008 10:33 صبح
شمشاد بھائی باز آجائیں ورنہ ابھی بھابی کو فون کرکے شکایت لگاتی ہوں
شمشاد — جنوری 18، 2008 10:33 صبح
طفل سادہ خود تو غائب ہو گیاہے سب کو الجھا کے۔۔۔۔

اس سادگی پر کون نہ مر جائے اے خدا
تو ہی بچا، اب اور نہ الجھا اے خدا
جیہ — جنوری 18، 2008 10:34 صبح
طفل سادہ خود تو غائب ہو گیاہے سب کو الجھا کے۔۔۔۔

غائب ہوگیا نہیں ہوگئی ہے۔۔ اور آپ کو کیا الکھن ہے جی؟ :)
محسن حجازی — جنوری 18، 2008 12:08 شام
یہ الکھن کس جڑی بوٹی کا نام ہے جی؟
جیہ جی اردو میں تو بس طفل 'ہوتا' ہے 'ہوتی' نہیں ہے۔ :grin:
شمشاد — جنوری 18، 2008 2:01 شام
محسن بھائی آپ بھی ابھی تک نہیں سمجھے، اٹک کے پار "ہوتا" "ہوتی" میں بدل جاتا ہے۔ جیسے ابھی آپ سے پوچھا جائے گا، " خوچہ تم کدھر جاتی؟"
اور سوات اٹک کے اُس پار ہی ہے۔
الکھن بھی کچھ ایسی چیز ہو گی۔ جو الجھن کے وزن پر لکھی گئی ہے۔
جیہ — جنوری 18، 2008 5:05 شام
یہ الکھن کس جڑی بوٹی کا نام ہے جی؟
جیہ جی اردو میں تو بس طفل 'ہوتا' ہے 'ہوتی' نہیں ہے۔ :grin:
طفل ہوتا ہے مگر جویریہ راؤ‌ ہوتی ہے جو طفل کہلانے پر مصر ہیں۔ کہیں آپ انہیں لڑکا تو نہیں سمجھ رہیں ;)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DA%A9-%D8%B7%D9%81%D9%84%D9%90-%D8%B3%D8%A7%D8%AF%DB%81.10387/page-3