اک طفلِ سادہ !

شمشاد — جنوری 18، 2008 5:14 شام
محسن بھائی میں نے کہا تھا ناں، اب دیکھ لیں "کہیں آپ انہیں لڑکا تو نہیں سمجھ رہیں " بدل دی ناں آپ کی جنس۔
جیہ — جنوری 18، 2008 5:17 شام
لو کرلو گل
شمشاد — جنوری 18، 2008 5:25 شام
تو کیا غلط کہا ہے میں نے، ہن کی گل کرنی اے؟
ڈاکٹر عباس — جنوری 18، 2008 6:34 شام
خوش آمدید جیا راو
شمشاد — جنوری 18، 2008 7:25 شام
شمشاد بھائی باز آجائیں ورنہ ابھی بھابی کو فون کرکے شکایت لگاتی ہوں

ناممکن، تمہارے پاس میرا نمبر ہی نہیں ہے۔
جیا راؤ — جنوری 19، 2008 4:03 شام
محسن بھائی آپ بھی ابھی تک نہیں سمجھے، اٹک کے پار "ہوتا" "ہوتی" میں بدل جاتا ہے۔ جیسے ابھی آپ سے پوچھا جائے گا، " خوچہ تم کدھر جاتی؟"
اور سوات اٹک کے اُس پار ہی ہے۔

ہا ہا ہا ہا :grin:
جیا راؤ — جنوری 19، 2008 4:09 شام
طفل سادہ خود تو غائب ہو گیاہے سب کو الجھا کے۔۔۔۔

ہم سب کی الجھنیں دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے تھے۔ :)
شمشاد — جنوری 19، 2008 4:14 شام
یہ تو اچھی بات نہیں ہے ناں کہ سب الجھیں اور آپ ان کی الجھنیں دیکھ کر لطف اندوز ہوں۔+دل توڑنا+
جیا راؤ — جنوری 19، 2008 4:36 شام
یہ تو اچھی بات نہیں ہے ناں کہ سب الجھیں اور آپ ان کی الجھنیں دیکھ کر لطف اندوز ہوں۔+دل توڑنا+

کیا کریں آجکل یہی چل رہا ہے۔ :(
شمشاد — جنوری 19، 2008 4:56 شام
یہی چل تو رہا ہے لیکن آپ ہی اس ریت کو بدلنے کی کوشش کریں۔
جیا راؤ — جنوری 19، 2008 6:53 شام
جب بڑے بڑے یہ کام نہ کر سکے تو ہم تو پھر طفل ہیں اور وہ بھی سادہ سے۔
شمشاد — جنوری 19، 2008 8:34 شام
بچے ہمارے دور کے چالاک ہو گئے۔
سادہ تو نہیں رہے آج کے طفل، یہ تو بڑے بڑوں کے کان کاٹتے ہیں۔
ابن سعید — دسمبر 14، 2009 1:08 صبح
جیا بٹیا محفل میں خوش آمدید۔
محسن حجازی — دسمبر 19، 2009 7:36 شام
کتنا وقت بیت گيا۔۔۔ یہ مراسلے یوں ہی یہیں رہیں گے۔ بس اک ہم نہیں رہیں گے۔ آج اس دھاگے پر آ کر یوں لگ رہا ہے جیسے کوئی تیس برس بعد اپنے آبائی قصبے یا پرانے سکول پہنچ جائے اور پہچاننے کی کوشش کرے کہ کون کہاں بیٹھتا تھا اور کہاں پر کیا ہوتا تھا۔۔۔ اس دھاگے پر نوک جھونک کو بھی دو سال ہونے کو ہیں۔
شمشاد — دسمبر 19، 2009 7:48 شام
آخری پیغام سے پہلے والا پیغام 14 دسمبر کا ہے تو اتنے برس کیسے گزر گئے؟
محسن حجازی — دسمبر 19، 2009 8:22 شام
آخری پیغام سے پہلے والا پیغام 14 دسمبر کا ہے تو اتنے برس کیسے گزر گئے؟

یہ حساب تو اب آپ خود پھیلائيے کسی جوتشی کو پکڑئیے کہ اتنے برس کیسے بیت گئے۔
شمشاد — دسمبر 19، 2009 8:26 شام
جوتشی کو کیا بلانا ہے، اپنے نبیل بھائی اور زیک ہیں ناں۔
محسن حجازی — دسمبر 19، 2009 8:29 شام
میرا خیال ہے کہ زکام کے سبب ایک کے دو سال لکھے گئے ہیں۔ :grin:
خیر کون سا سرکاری نوکری کے لیے درخواست دی ہے جو ایک دو سال کے آگے پیچھے سے فرق پڑ جائے گا۔
شمشاد — دسمبر 19، 2009 8:43 شام
شکر ہے خالی زکام ہی ہے۔ کہیں ساتھ میں نزلہ وغیرہ نہیں ہے۔ ورنہ یہ مدت کیا سے کیا ہو جاتی۔
محسن حجازی — دسمبر 19، 2009 8:54 شام
شکر ہے خالی زکام ہی ہے۔ کہیں ساتھ میں نزلہ وغیرہ نہیں ہے۔ ورنہ یہ مدت کیا سے کیا ہو جاتی۔

یہ ستر ہزار تک پیغامات چھوڑ کر گیا تھا ابھی تک لاکھ کیوں نہیں ہوئے؟ :noxxx:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DA%A9-%D8%B7%D9%81%D9%84%D9%90-%D8%B3%D8%A7%D8%AF%DB%81.10387/page-4