ناصر جنجوعہ صاحب ،
محفل میں آمد پر ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ سے پوچھ گچھ شروع کرنے سے قبل ایک گزارش ہے کہ اردو میں انگریزی کے الفاظ کا پیوند لگانے سے حتی المقدور پرہیز فرمائیں۔
اجی حضرت ، پوچھنا کیا ہے بس گپ شپ کا ایک بہانہ ہوتا ہے یہ تعارف ۔ اس لئیے آپ جو کچھ اپنے بارے بتانا چاہتے ہیں بڑے شوق سے بسم اللہ پڑھ کر تحریر فرمائیے ۔ ہم آپ کے ساتھ ساتھ ہیں کہیں کچھ پوچھنے کی حاجت ہوئی تو آپ سے کوئی رعایت نہیں برتیں گے
میں اس سائیٹ سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتا کل ہی لاگ اِن ہوا ہوں
البتہ مظفرآباد آزادکشمیر سے ہوں اور میپنگ کا کام کرتاہوں شاعری سے بہت حد تک
پیار ہے بس جو شعر اچھے لگتے ہیں انہیں آپ سب لوگوں سے شعر کرنا اچھا لگتا ہے
کیونکہ سمجھتا ہوںکہ ساری کتابیں آپ کے حالات اور گزرے دنوںکی ترجمانی نہیںکرتیں
لیکن کچھ شعر ضرور آپ کے من کو بھاتے ہیں کیونکہ وہ آپ کے حالات کی ترجمانی کر رہے ہوتے ہیں
فیض بہت پسند ہیںبہت زیادہ تو ان کو نہیں پڑھا نہ اتنا ٹائم ملتاہے البتہ زندگی کے سفرمیں
کہیںکوئی نہ کوئی شعر تو دل کا لگتا ہی ہے باقی سیدھا سادہ آدمی ہوںاردو میں نہ ایم کیا ہے اور نہ
شاعری کی کتابیں کھنگالی ہیںبس جو دل میں ہوتا ہے کہدیتاہوں ۔ البتہ آپ لوگوں کا شکریہ۔ کیونکہ مجھے امید ہے
کہ اسطرح کی سائیٹ پر صرف وہی لوگ جوائین کرتے ہیں جو اردو سے رغبت رکھتے ہیںاور اردو زبان ہے اور اس لیئے
یہاںسارے ہی لوگ محفل کے آداب کا حق ادا کرتے ہونگے۔ ۔۔اور کچھ خاص نہیں کہنے کو