ہم معروف شاعر باقی احمد پوری کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتے ہین۔
محسن حجازی — ستمبر 4، 2008 10:34 صبح
جناب ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
آپ کے اسم گرامی کے طرفین پر کیا خوب مجموعہ اضداد ہے۔
امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔
محمداحمد — ستمبر 4، 2008 10:39 صبح
باقی احمد پوری صاحب اردو محفل میں خوش آمدید! اُمید ہے محفل آپ کے اعلٰی ذوق کی تسکین کا باعث بنے گی۔ آپ سے مکمل تعارف کی بھی درخواست ہے۔
محمد وارث — ستمبر 4، 2008 10:46 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید باقی احمد پوری صاحب!
آبی ٹوکول — ستمبر 4، 2008 12:19 شام
باقی صاحب کو خوش آمدید
امکانات — ستمبر 4، 2008 12:25 شام
حضرت باقی احمد پوری صاحب قبلہ خوس آمدید کلام شاعر بزبان شاعر کی طرح اپنا تھوڑا سا تعارف کر وادیں
فرخ منظور — ستمبر 4، 2008 4:19 شام
فرخ کی طرف سے بہت زیادہ خوش آمدید باقی احمد پوری صاحب آخر نوید صاحب آپ کو کھینچ کر یہاں لے ہی آئے لیکن آپ نوید صاحب کو حلقہء اربابِ ذوق یا ادبی بیٹھک نہیں لا سکے -
خرم — ستمبر 4، 2008 6:03 شام
اور باقی صاحب ردائے سلیمانی اتار کر تعارف کب کروائیں گے؟ فی الحال تو خالصتاً مشاعرانہ انداز میں تعریف و توصیف ہی کی جارہی ہے اور ہم ہیں حیران کہ ماجرا کیا ہے؟
اور یہ احمد پور کونسا ہے؟ شرقیہ یا لمہ؟
پپو — ستمبر 4، 2008 6:49 شام
باقی رہے نام اللہ کا اور اس کےبعداحمد باقی پوری کو پپو محفل پر خوش آمدید کہتا ہے امید ہے آپ کا ساتھ ہمارے لیے باعث خوشی ہوگا
اور باقی صاحب ردائے سلیمانی اتار کر تعارف کب کروائیں گے؟ فی الحال تو خالصتاً مشاعرانہ انداز میں تعریف و توصیف ہی کی جارہی ہے اور ہم ہیں حیران کہ ماجرا کیا ہے؟
اور یہ احمد پور کونسا ہے؟ شرقیہ یا لمہ؟
Many Thanks Raja Sahib,i Shall Soon Learn How To Type Fast On Urdu Key Board.just Wait For Two Three Days.
خرم — ستمبر 5، 2008 8:35 شام
بہت شکریہ عبدالباقی صاحب۔ وہ ایک ہیلتھ سنٹر بنا تھا احمد پور لمہ میں کیا آج بھی موجود ہے؟ اور ایک بازار ہوا کرتا تھا، کیا اس کی رونق ابھی بھی ویسی ہی ہے؟ عمر عزیزکا بیشتر حصہ صادق آباد میں گزرا اور آپ کی آمد سے کئی یادیں تازہ ہوگئی ہیں۔
فرخ منظور — ستمبر 5، 2008 8:59 شام
فرخ کی طرف سے ایک بار پھر خوش آمدید باقی صاحب- میرا خیال ہے آپ اس دھاگے کے پہلے صفحے پر نہیں گئے - براہِ مہربانی پہلے صفحے پر بھی تشریف لے جائیے گا -