برگ حنا کا تعارف

شمشاد — جون 20، 2012 8:38 صبح
مسکانیں بچا کر نہیں رکھا کرتے کہ آنے والے دنوں کے لیے کام آئیں گی۔
یہ تو خرچ کرنے سے اور بھی بڑھتی ہیں اس لیے اگر آنے والے دنوں کے لیے مسکانیں چاہییں تو آج جتنی خرچ کریں گی، اس سے دوگنی بلکہ تگنی چوگنی آنے والے دنوں میں موجود ہوں گی۔
ساجد — جون 20، 2012 8:46 صبح
برگ حنا کو محفل میں خوش آمدید۔
برگ حنا — جون 20، 2012 8:47 صبح
السلام علیکم اور خوش آمدید برگ حنا :)
وعلیکم السلام تعبیر بہنا:)
بہت بہت شکریہ آپ کا، خوش رہیں سدا
ویسے یہ کیسا انٹرویو ہے جس میں کوئی انٹرویو ریلیٹڈ سوال ہی نہیں ہے :eek:
ہائیں ۔ ۔ ۔ ۔ یہ میرا انٹرویو ہے:?::?::nailbiting: :noxxx:
مجھے تو کسی نے کہا تھا کہ یہ بس میرا تعارفی دھاگہ ہے ورنہ میں کب کی رفوچکر ہو چکی ہوتی
میں نے آج تک کبھی انٹرویو نہیں دیا ناں اس لیے بہت ڈر لگتا ہے انٹرویو دینے سے
انٹرویو کا نام سنتے ہی بس یہی دھڑکا لگ جاتا ہے کہ
" خدا جانے وہ کیا پوچھے،ہمارے منہ سے کیا نکلے"
آپکا پورا تعارفی تھریڈ پڑھنے کے بعد جو اندازہ لگایا ہے وہ یہ کہ آپ شاعرہ ہیں یا شاعری کو پسند کرتی ہیں
جی میری بہنا آپ کا اندازہ کسی حد تک بالکل درست ہے
میں شاعرہ تو نہیں ہوں ہاں کبھی کبھی "تک بندیاں" سرزد ہوجاتی ہیں جو میں اپنے تک محدود رکھتی ہوں
ہاں مجھے شعر و شاعری سے اتنا لگاؤ ہے کہ میں اسے الفاظ میں نہیں ڈھال پاتی
اس کے علاوہ ایک حیرت انگیز بات سعود کا نک تو ابن سعید ہے پھر آپ نے آتے ساتھ ہی انہیں سعود بھیا کیسے کہا
تو کیا آپ سعود کو پہلے سے جانتی ہیں :?:
ہاہاہاہاہا پیاری بہنا میں یہاں کل ہی تو نہیں آئی ناں
پہلے سے یہیں موجود تھی سو میں پہلے سے جانتی ہوں بھیا کو( یہ الگ بات کہ انھیں خود بھی حیرت ہو رہی ہوگی:dancing: )
اچھا یہ بتائیں کہ محفل پر کیسے آنا ہوا آپ کو محفل کا پتہ کیسے چلا؟؟؟
خود ہی آگئی تھی بہنا نیٹ پر گھومتے گھومتے اور جب یہاں کچھ وقت گزارا، سٹڈی کیا یہاں کی تھریڈز کو تو جی چاہا میں بھی اس پیاری اور اپنائیت بھریمحفل کا حصہ بن جاؤں سو آج میں یہاں ہوں آپ سب کے ساتھ:)
برگ حنا — جون 20، 2012 8:52 صبح

بہت بہت شکریہ پیاری عائشہ :)
برگ حنا — جون 20، 2012 8:54 صبح
خوش آمدید برگ حنا
میر انیس کا شعر جو کہ غیر معروف ہے یاد آ گیا
برگ حنا پر بیٹھ کرلکھ رہا ہوں دل کی بات
شاید اس طرح سے لگے محبوب کے ہات

شکریہ جناب آپ نے ویلکم کیا اور وہ بھی اتنے پیارے شعر کے ساتھ:)
فرخ منظور — جون 20، 2012 9:06 صبح
خوش آمدید برگ حنا صاحبہ!
برگ حنا — جون 20، 2012 9:08 صبح
آپ کی کیفیت اور توجیہہ "برگ صدمہ" کی عکاس تو ہو سکتی ہے ، برگ حنا کی نہیں۔ :confused:
محفل میں خوش آمدید! :)

پزیرائی کے بہت شکریہ عثمان صاحب
خوش رہیں سدا
چونکہ ۔ ۔ ۔۔
"میں ایک زندہ حقیت ہوں کوئی خواب نہیں"
اور صدمہ ایک احساس ہے جو آپ محسوس تو کر سکتے ہیں لیکن اسے کوئی پیکر عطا نہیں کر سکتے (یہ الگ بات کہ کچھ لوگوں کو دیکھ کے خیال آسکتا ہے کہ
اگر صدمہ مجسّم ہوتا تو ہو بہو یوں ہوتا ( لیکن ہوتا تو ہوتا ناں، ہے تو نہیں ناں)
سو میں برگِ صدمہ نہیں،برگِ حنا ہوں محض احساس نہیں حقیقت ہوں اور پھر کچھ یوں بھی ہے کہ برگِ صدمہ اس لیے بھی نہیں کہ
ہجومِ غم میری فطرت بدل نہیں سکتا
میں کیا کروں مجھے عادت ہے مسکرانے کی:)
فرخ منظور — جون 20، 2012 9:11 صبح
محب علوی صاحب یہ شعر انیس کا نہیں بلکہ مظہر علی جانِ جاناں کا ہے۔
برگِ حنا اوپر لکھو احوالِ دل مرا
شاید کہ جا لگے وہ کسی دل ربا کے ہاتھ
مظہر چھپا کے رکھ دلِ نازک کو اپنے تُو
یہ شیشہ بیچنا ہے کسی میرزا کے ہاتھ
(مظہر علی جانِ جاناں)​
چھوٹاغالبؔ — جون 20، 2012 9:12 صبح
قبلہ بڑے غالب اور خاکسار چھوٹے کی جانب سے بھی مشترکہ خوش آمدید
برگ حنا — جون 20، 2012 9:21 صبح
محترم بہنا برگ حنا
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں آمین
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
یہ اردو سے پیار کرنے والوں کی محفل ہے ۔
اور اردو وہ واحد زبان ہے جو کسی بھی دوسری زبان کو اجنبی نہیں سمجھتی ۔
اور سب زبانوں کو یکساں نظر سے دیکھتے اپنے دامن میں سمو لیتی ہے ۔
اک ماں کے سمان ہے یہ زبان اردو ۔
اسی لیئے اس سے پیار کرنے والے ملنساری و انکساری کو اپناتے ہیں ۔
آپ کی شخصیت میں بھی یہی ملنساری و انکساری کی جھلک ہے ۔
اس لیئے اطمینان رکھیئے کہ یہاں سب لڑتے جھگڑتے بحث و مباحثہ کرتے
محبان اردو کی روشن کردہ اس شمع علم کو کبھی بجھنے نہیں دیتے ۔
فہیم بھائی کے دستخط میں شامل یہ شعر محفل اردو کی فضاء کا بہترین عکاس ہے
عزت دل میں ہونی چاہیے، صرف لفظوں میں نہیں
ناراضگی لفظوں میں ہونی چاہیے، پر دل میں نہیں
آپ کو اس پیاری محفل میں اک بار پھر خوش آمدید

آمین ثمہ آمین اور آپ سب بھی ہمیشہ مسکراتے رہیں:)
پتہ ہے کیا بھیا؟
میں اتنی گھبرا رہی تھی کہ آپ آئیں گے تو جانے کیا سوچیں گے کہ میں نے آپ کے انٹرویو کے دھاگے میں اپنی باتیں کرنی
شروع کر دیں ۔ ۔ ۔ ۔
وہ تو اللہ بھلا کرے شمشاد بھائی کا انھوں نے آپ کے آنے سے پہلے مجھے آپ کی خفگی نے بچا لیا:happy:
ورنہ ابھی میں بیٹھی رو رہی ہوتی اور سعود بھیا کو مجھے رونے بسورنے اور منہ بنانے والی لڑیوں میں تلاشنا پڑتا (ویسے آپس کی بات ہے اب بھیا نے
میرا وہاں داخلہ ممنوں قرار دے دیا ہے)
بہت بہت بہت خوش رہیں نایاب بھیا
ایک بار پھر بہت شکریہ اتنے اچھے الفاظ میں مجھے محفل میں خوش آمدید کہنے کے لیے:)
آپ کے انٹرویو والی لڑی میں آنا جانا لگا رہے گا انشاءاللہ
برگ حنا — جون 20، 2012 9:24 صبح

بہت بہت شکریہ جناب:)
برگ حنا — جون 20، 2012 9:26 صبح
خوش آمدید برگ حنا جی۔

جناب بہت نوازش ہے آپکی:)
امید ہے آپ سب کا تعاون حاصل رہے گا ۔ ۔
برگ حنا — جون 20، 2012 9:32 صبح
اردو محفل پر دل گہرائیوں سے
جی آیاں نوں

کاش مجھے سندھی بولنی آتی تو آپ کا شکریہ سندھی میں ادا کر کے بہت خوشی ہوتی
لیکن اب کیا کروں کہ مجھے تعبیر سس اور سید تراب کاظمی بھیا کی مدد درکار ہوگی
جناب دل سے شکرگزار ہوں آپکی:)
برگ حنا — جون 20، 2012 9:36 صبح
السلام علیکم
برگ حنا آپ کو موجو میاں بھی خوش آمدید کہتے ہیں
امید ہے کہ آپ ہماری اس محفل کی خوشبو اور بڑھائیں گی

جی موجو بھیا آپ خوشیاں لٹاتے رہئیے گا اور ہم محفل کے رنگوں اور خوشبؤں میں اپنی بساط کے مطابق اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے انشاءاللہ
بہت شکریہ آپ کا:)
برگ حنا — جون 20، 2012 9:38 صبح

بہت شکریہ نیلم بہنا آپ کے پیار اور خلوص کے لیے:)
برگ حنا — جون 20، 2012 9:50 صبح
لیکن ہماری شاگردی میں آنے کے لیے تو آپ کو پہلے
ایک من مٹھائی کا ٹوکرا اور چالیس گز لٹھا پیش کرنا ہوگا:ROFLMAO:
اور امتحان کے طور پر یہ فہمیوں والا کیس حل کرکے دکھانا ہوگا:-P

یہ لیجئے مٹھائی تو لے آئی میں ۔ ۔ ۔
qualitative-mixed-mithai-.jpg

لیکن یہ چالیس گز لٹھا؟
خدا خیر کرے کہیں میرے کام تو نہیں آنے والا ناں؟
آپ تو بہت سخت گیر استاد لگتے ہیں مجھے لیکن چلیں اب تو آپ کی شاگردی قبول کر لی ہے اللہ میرا حامی و ناصر ہو آمین
شمشاد — جون 20، 2012 9:51 صبح
کاش مجھے سندھی بولنی آتی تو آپ کا شکریہ سندھی میں ادا کر کے بہت خوشی ہوتی
لیکن اب کیا کروں کہ مجھے تعبیر سس اور سید تراب کاظمی بھیا کی مدد درکار ہوگی
جناب دل سے شکرگزار ہوں آپکی:)

لیکن پپو بھائی تو سندھی نہیں ہیں۔
برگ حنا — جون 20، 2012 9:51 صبح
اوہوووووو۔ خان صاحب پخے راغلے

ہاہاہاہا ۔ ۔ ۔
پخیر اوسے :)
برگ حنا — جون 20، 2012 9:54 صبح
السلام علیکم!
بہت بہت ویلکم فروم مائی سائیڈ !!!​
:happy::happy::happy:

وعلیکم السلام
اینڈ آ بنڈل آف تھینکس فروم مائی سائیڈ :)
برگ حنا — جون 20، 2012 9:57 صبح

بہت شکریہ آپ کا فرخ منظور صاحب کہ آپ نے مجھے محفل کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%DA%AF-%D8%AD%D9%86%D8%A7-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.52156/page-5