بہت شکریہ جناب

ہا ہا ہا ہا ارے یہ کیا کہہ رہے ہیں آپ؟

تالے اور وہ بھی ہم نے؟
ہم نے تو اپنے گھر میں بھی کبھی تالے کی جھنجھٹ نہیں پالی جناب
ہم آپ سب کے قبیلے سے ہی ہیں تبھی تو یہاں موجود ہیں
ویسے ہمیں بہت خوشی ہوگی کہ اگر آپ ہمارے اسٹیٹس پہ کچھ لکھیں گے
( کہیں
نایاب بھائی برا نہ منا لیں کہ ان کے انٹرویو کے دھاگے کو ہم نے کیا بنا ڈالا ،بہت معذرت نایاب بھیا ۔ ۔ ۔ سوری ی ی ی ی )

ترقی یافتہ دور ہے نہ
اب وہ کہاں کہ قفل لگایا جائے پھر چابی گھما کر اسے مقفل کیا جائے
اب تو اکثر غلطی میں ایک بٹن دبا دینے سے بھی تالے لگ جاتے ہیں
تو شاید آپ سے بھی کچھ ایسا ہوچلا ہے کہ آپ کی پروفائل پر صرف لیمیٹڈ لوگوں کا داخلہ ممکن ہے

اور اس اسٹیٹس سے تو آپ ابھی تک ہمارے قبیلے کی ہی معلوم ہوتی ہیں
کہ ہم بھی اکثر کچھ ایسے اسٹیٹس مار دیتے ہیں۔
"ٹوٹیں گے اب تو بھرم دھیرے دھیرے"

اور نایاب بھائی بہت اچھے انسان ہیں
وہ ایسی باتوں کا بالکل برا نہیں مناتے

ویسے اب ہم آپ کے تعارف والے تھریڈ میں چھلانگ لگاتے ہیں
باقی باتیں وہیں
