بوچی صاحبہ

زیک — فروری 6، 2006 1:09 صبح
افتخار راجہ نے کہا:
آپ اپنی ساری علامات مجھے لکھ کر پی ایم کریں۔ میں آپ کو دوائی لکھ دیتا ہوں ادھر سے خرید لیں ٹانسلز کا اوپریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ نے تو یہاں اپنی پریکٹس شروع کر دی ہے۔
شمشاد — فروری 6، 2006 6:54 صبح
ابھی نسخہ لکھ کر دیں گے، ساتھ ہی کریڈٹ کارڈ کا نمبر مانگ لیں گے۔
افتخار راجہ — فروری 6، 2006 8:49 صبح
نبیل بھائی کیا کریں‌روزی تو کمانی ہے ہی ہے بہر طور چاہے آن لائین ہو یا آف لائین۔ اور یہ بھی کہ کریڈٹ کارڈ کے بغیر تو آن لائین کچھ نہیں ہوسکتا۔ نہ ہی کوئی نسخہ جاری ہوسکتا ہے اور نہ ہی شفا ہوسکتی ہے۔
رہی بات بوچھی کی تو ان سے چونکہ پہلے ہی ادھار چل رہا ہے تو سلسلہ میں‌ کچھ اضافہ ہوجائے گا۔
شمشاد — فروری 6، 2006 11:55 صبح
ہیں یہ نبیل بھائی کہاں سے آ گئے بیچ میں؟
اور ادھار کی کوئی حد بھی ہے میرا مطلب ہے اگر کوئی اور ادھار کرنا چاہے تو؟
افتخار راجہ — فروری 6، 2006 1:11 شام
اب یہ کسی اور پر منحصر ہے کہ وہ اپنی حد کس حد تک لے جاتا ہے۔
تیشہ — فروری 6، 2006 1:17 شام
شمشاد نے کہا:
ابھی نسخہ لکھ کر دیں گے، ساتھ ہی کریڈٹ کارڈ کا نمبر مانگ لیں گے۔

بے فکر رہئے ، میں نہ اسپیرڈر کو مزید ادھار دینے والی
نیہں ، سنا نیہں ادھار محبت کی قینچی ہے۔
lolzz
تیشہ — فروری 6، 2006 1:20 شام
افتخار راجہ نے کہا:
آپ اپنی ساری علامات مجھے لکھ کر پی ایم کریں۔ میں آپ کو دوائی لکھ دیتا ہوں ادھر سے خرید لیں ٹانسلز کا اوپریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔

پکی بات نہ ؟ ایسا تو نیہں ہوگا ٹانسلز کو ٹیھک کرتے کرتے کیہں میرا گلا بلکل ہی بند نا نہ ہو جائے؟
شمشاد — فروری 6، 2006 1:33 شام
تو اس کا مطلب ہے آپ کی طرف سے کوئی پابندی نہیں۔
تیشہ — فروری 6، 2006 10:08 شام
کس چیز کی ؟
شمشاد — فروری 7، 2006 7:12 صبح
یہ میں اپنے ڈاکٹر صاحب سے پوچھ رہا تھا کہ ادھار پر تو کوئی پابندی تو نہیں ہے ناں۔
RAHIM.b — فروری 7، 2006 6:06 شام
میرے خیال میں ادھار لینے کی نھیں ادھار دینے کی بات ھو رھی ھے
شمشاد — فروری 7، 2006 6:41 شام
میں پارٹی پھنسانے کے چکر میں ہوں اور آپ پہلے ہی ڈنڈی مارنے پر تلے ہوئے ہیں۔
افتخار راجہ — فروری 7، 2006 6:53 شام
اب ایسی بھی کوئی بات نہیں۔ اپنے پاس بہت مستند قسم کے سو سالہ قدیم نسخہ جات ہیں۔ بس آپ علاج شروع کروائیں اور بھر اگر بند بھی ہوجاتا ہے تو “کاٹنے “ (سرجری) کا بندوبست تو بہر طور ہے ہی۔
ہیں جی یہ آپ کون سی پارٹی پھنسانے کے چکر میں ہیں۔ مطلب اب ہم بذات خود ہی پارٹی ہوگئے ہیں‌، لو جی کرلو گل۔
میں نے کہا تو تھا کہ یہ آپ منحصر ہے کہ آپ اپنی ادھار لینے کی حد کو کتنا وسیع کر تے ہیں۔
شمشاد — فروری 7، 2006 9:19 شام
بس تو پھر ٹھیک ہے اگر ادھار کی حد میں نے ہی مقرر کرنی ہے۔
ماوراء — فروری 7، 2006 9:33 شام
آئے ہائے۔۔۔میں جہاں جاتی ہوں۔۔۔کوئی پارٹی اور ادھار کی ہی باتیں ہو رہی ہوتی ہیں۔۔۔آخر معاملہ کیا ہے۔۔۔ :roll: :? :p
شمشاد — فروری 7، 2006 10:01 شام
ماوراء نے کہا:
آئے ہائے۔۔۔میں جہاں جاتی ہوں۔۔۔کوئی پارٹی اور ادھار کی ہی باتیں ہو رہی ہوتی ہیں۔۔۔آخر معاملہ کیا ہے۔۔۔ :roll: :? :p

کوئی خاص معاملہ نہیں ہے
ایک پارٹی کا مسئلہ ہے جو کہ بن ہی گئی ہے اور اس کے بہت سارے ناموں میں سے دو نام زیرِ غور ہیں : ایک ہے PLO یعنی کہ پنگا لو پارٹی اور دوسرا ہے PLP یعنی کہ پھڑ لو پارٹی
اور دوسرا مسئلہ ہے کہ ڈاکٹر صاحب سے ادھار پر پریکٹیس کروانا ہے۔
ماوراء — فروری 7، 2006 10:05 شام
اوئے پاکستانیوں۔۔۔کوئی تو کام سیدھا کر لیا کرو۔۔۔ :?
پنگا لو۔۔پھڑ لو۔۔۔کوئی عجیب سے نام ہیں۔۔ :roll: :(
اور ادھار کیا لینا ہے۔۔؟؟
مجھے تو یہ کوئی خاص الخاص معاملہ لگ رہا ہے۔۔اور آپ کہہ رہے ہیں کہ خاص نہیں ہے۔۔ :?
تیشہ — فروری 7، 2006 10:16 شام
افتخار راجہ نے کہا:
اب ایسی بھی کوئی بات نہیں۔ اپنے پاس بہت مستند قسم کے سو سالہ قدیم نسخہ جات ہیں۔ بس آپ علاج شروع کروائیں اور بھر اگر بند بھی ہوجاتا ہے تو “کاٹنے “ (سرجری) کا بندوبست تو بہر طور ہے ہی۔
ہیں جی یہ آپ کون سی پارٹی پھنسانے کے چکر میں ہیں۔ مطلب اب ہم بذات خود ہی پارٹی ہوگئے ہیں‌، لو جی کرلو گل۔
میں نے کہا تو تھا کہ یہ آپ منحصر ہے کہ آپ اپنی ادھار لینے کی حد کو کتنا وسیع کر تے ہیں۔

:roll: یہ آپ ہیں کہاں ؟ ذرا آکے بیل کئجئے گا ،
شمشاد — فروری 7، 2006 10:32 شام
ماوراء نے کہا:
اوئے پاکستانیوں۔۔۔کوئی تو کام سیدھا کر لیا کرو۔۔۔ :?
پنگا لو۔۔پھڑ لو۔۔۔کوئی عجیب سے نام ہیں۔۔ :roll: :(
اور ادھار کیا لینا ہے۔۔؟؟
مجھے تو یہ کوئی خاص الخاص معاملہ لگ رہا ہے۔۔اور آپ کہہ رہے ہیں کہ خاص نہیں ہے۔۔ :?

تمہاری سمجھ میں نہیں آئے گا، اسی لیئے کہا کرتا ہوں کہ اپنے ننھے منے ذہن پر زیادہ ذور نہ دیا کرو، ایسا نہ ہو کہ کسی دن زیادہ دباؤ کیوجہ سے کام کرنا ہی چھوڑ دے۔
ماوراء — فروری 8، 2006 6:14 شام
lol۔۔تو کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ ابھی کام کرتا ہے۔۔؟؟ :?
اگر یہ دماغ کام کرتا ہوتا۔۔تو میں کبھی بھی یہاں نہ ہوتی۔۔ :(
اللہ جانے یہ ننھا منھا دماغ کب بڑا ہو گا۔۔ :? :roll: جوں جوں میں بڑی ہوتی ہوں۔۔توں توں دماغ کیا ایک پیچ کھل کر گر جاتا ہے۔یعنی چھوٹا ہو جاتا ہے۔ :? :cry: :!:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D9%88%DA%86%DB%8C-%D8%B5%D8%A7%D8%AD%D8%A8%DB%81.556/page-6