جناب منزل تو تب ملتی ہے جب آپ کسی راہ پہ چلنے لگو بندہ تو ابھی راہ ہی ڈھونڈ رہا ہے۔۔۔ ۔
ہاں اللہ کے گھر سے اُمید بہت ہے بس یہی غریب کا سہارا ہے۔
بھلکڑ بھائی ۔۔۔ بھول گئے نا آپ ۔۔۔ کہ " مقام منزل " سے وہی آگاہ ہوتے ہیں ۔ جو منزل کی جانب بڑھنے والی راہ تلاشنے میں مصروف دکھتے ہیں ۔
اور یہ وہی ہوتے ہیں جنہیں " منزل " پکار رہی ہوتی ہے ۔ بلا شک اللہ بے نیاز اور نہایت رحیم و کریم ہے ۔۔۔۔۔۔۔
راہ ڈھونڈنے میں نہ الجھیں جو بھی راہ سامنے دکھے اس پر عازم سفر ہوجائیں ۔ توکل علی اللہ ۔ وہ سچا سمیع العلیم کبھی اپنے بندوں بھتکنے نہیں دیتا ۔ راہ کے پتھر بھی رہنما بننے لگتے ہیں ۔