یعنی کہ "ساڈے ولوں نہ ای سمجھو"
کوئی آئیڈیا ہی دے دیں کہ لائبریری کے کام کو کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ نے کبھی بحثیت رکن (منتظم نہیں) اردو محفل لائبریری والی لڑیاں ملاحظہ کی ہوں یا آپ ان لڑیوں کو دیکھیں تو آپ دیکھیں گے کہ ایک کتاب کسی نہ کسی ذمہ دار رکن کے ذمے لگا دی جاتی ہے کہ اس کو ٹائپ کروانا ہے۔ (زیادہ تر مقدس اور عینی آپی) اور وہ صفحے بانٹ بانٹ کر اور ان کا حساب رکھ رکھ کر ہلکان ہو رہی ہوتی ہیں۔ یہ تو ہم سب ملکر اٹکل پچو قسم کا سسٹم بنا کر کتابیں برقیا رہے ہیں۔
جی۔ لائبریری کے حوالے سے ہونے والا کام نظر میں رہتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اس کاوش میں شریک تمام احباب کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین
دراصل رضاکارانہ طور پر یہ کام اسی طرح ہو سکتا ہے، جیسے ابھی ہو رہا ہے۔ یا ایک رائے یہ ہے کہ صفحات تقسیم کرنے کے بجائے کتاب کی ٹائپنگ شروع ہونے سے قبل ہی متعلقہ احباب میں ابواب تقسیم کر دیے جائیں، یا صفحات بھی تقسیم کرنے ہیں تو آغاز پر ہی تمام صفحات ایک دفعہ ہی متعلقہ احباب میں تقسیم کر دیے جائیں، اور حساب بار بار لینے کے بجائے ٹائپنگ کرنے والے احباب اپنی رپورٹ پیش کریں۔
بہرحال جو لوگ یہ کام عرصہ سے کر رہے ہیں، وہ بہتر سمجھتے ہیں کہ کیسے انتظام کرنا ہے۔ یہ محض میری رائے ہے کہ شاید اس طرح کچھ آسانی ہو سکے۔