تعارف

م حمزہ — اپریل 5، 2018 1:16 شام
نام بالکل یہی ہے یعنی محمد حمزہ ۔
جموں و کشمیر، ضلع بڈگام میں پیدا ہوا، پلا بڑھا۔ تھوڑی بہت ادھر ادھر تعلیم (نہ ہونے کے برابر) حاصل کی۔
سینتیس سالوں تک کشمیر اور بیرونِ کشمیر روز گار کی تلاش میں بھٹکتا رہا۔ یا تو کسی قابل تھا نہیں یا پھر اپنی غیر مشروط وفاداری کا بھر پور اظہار نہ کر سکا۔ وجہ جو بھی ہو، الحمد للہ میں مطمئن اور پُر سکون ہوں۔
بعد ازاں، واردِ ارضِ پاکِ سعودی عرب ہوا۔ تین سال سے کچھ عرصہ اوپرسے ادھرہی ہوں۔ اللہ کا احسان ہے یہ۔
یہاں آکر فراغت حاصل ہوئی تھی تو ایک روز نیٹ پر اس محفل سے تعارف ہوا۔
اکثر بیشتر یہاں آنا جانا رہا، شاید وقت گزاری کے لئے ہی۔
محفلین سے انس پیدا ہوا۔ ’قدرتی طورپر‘۔ کچھ عرصہ قبل اندراج کر لیا۔ یہ سوچ کر کہ سب اپنے ہی ہیں، اگر کبھی کوئی لغزش ہوئی بھی تو سنبھال لیں گے یا سدھار لیں گے، پی ایس اے نہیں لگائیں گے۔
بس۔ شاید میں نے تعارف سے کچھ زیادہ ہی لکھ دیا۔
محمد وارث — اپریل 5، 2018 1:17 شام
خوش آمدید حمزہ صاحب!
سین خے — اپریل 5، 2018 1:17 شام
خوش آمدید :)
محمد تابش صدیقی — اپریل 5، 2018 1:23 شام
اردو محفل میں خوش آمدید
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 5، 2018 1:27 شام
خوش آمدید ۔
شکیب — اپریل 5، 2018 1:29 شام
خوش آمدید... زحمت نہ ہو تو بتائیں کہ سعودی کیسے پہنچے... فی الحال کیا مشغولیات ہیں؟
فہد اشرف — اپریل 5، 2018 1:31 شام
خوش آمدید
زیک — اپریل 5، 2018 1:36 شام
خوش آمدید حمزہ
عبید انصاری — اپریل 5، 2018 1:49 شام
خوش آمدید:)
م حمزہ — اپریل 5، 2018 1:58 شام
خوش آمدید حمزہ صاحب!
شکریہ محترم محمد وارث صاحب، جزاک اللہ خیر
م حمزہ — اپریل 5، 2018 2:01 شام
شکریہ بہن۔ جزاک اللہ
م حمزہ — اپریل 5، 2018 2:02 شام
اردو محفل میں خوش آمدید
مشکور ہوں آپکا۔ سلامت رہیں۔
م حمزہ — اپریل 5، 2018 2:04 شام
شکریہ محترم عدنان بھائی۔ جزاک اللہ خیر
م حمزہ — اپریل 5، 2018 2:05 شام
م حمزہ — اپریل 5، 2018 2:07 شام
بہت شکریہ سر۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
م حمزہ — اپریل 5، 2018 2:16 شام
خوش آمدید... زحمت نہ ہو تو بتائیں کہ سعودی کیسے پہنچے... فی الحال کیا مشغولیات ہیں؟
شکریہ محترم شکیب بھائی۔ زحمت کیسی ! بس جیسے اوپر عرض کیا کہ تلاش روزگار میں سعودی آگیا۔
ایک فیکٹری میں کام کرتا ہوں ۔ ریاض میں۔ پرفیوم اور کاسمٹکس بناتے ہیں یہاں۔ اور کچھ جاننا چاہتے ہیں تو بلا جھجھک پوچھ لیں۔ میں حاضر ہوں۔
فرقان احمد — اپریل 5، 2018 2:34 شام
خوش آمدید، حمزہ! :)
م حمزہ — اپریل 5، 2018 2:37 شام
فرقان احمد بھائی!بہت شکریہ۔ جزاک اللہ بالخیر
م حمزہ — اپریل 5، 2018 2:41 شام
محترم عبید انصاری صاحب۔ جزاک اللہ خیرا۔ اللہ آپ کے علم میں اور اضافہ فرمائے۔
سید عمران — اپریل 5، 2018 4:27 شام
خوش آمدید حمزہ صاحب!!!
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.100800/