ذیشان A — ستمبر 29، 2018 8:01 شام
اسلام و علیکم
میرا نام ذیشان علی ۔میرا تعلق کراچی سے ہے ۔تعلیم کے بارے میں نہ ہی پوچھیں بس لکھنا پڑھنا آتا ہے
ایک پرائیویٹ فرم میں بطور ٹیکنیشن نوکری کر رہا ہوں ۔ اردو ادب سے کافی لگاؤ ہے ۔ بالخصوص شاعری سے ۔ بارہا اردو فورم سے غزلیں چرائی ہیں ۔ آج بھی ایک غزل چراتے سوچا کیوں نہ اس فورم کا حصہ بن جاؤں ۔ بس یہ سوچ کر میں اس گروپ میں شامل ہوگیا ۔
محمد تابش صدیقی — ستمبر 29، 2018 8:13 شام
و علیکم السلام
اردو محفل پر خوش آمدید
ذیشان A — ستمبر 29، 2018 8:19 شام
شکریہ جناب
حمیرا عدنان — ستمبر 29، 2018 8:33 شام
وعلیکم السلام
خوش آمدید ذیشان صاحب
اردو محفل فورم میں خوش آمدید
فہد اشرف — ستمبر 29، 2018 8:38 شام
وعلیکم السلام و خوش آمدید
زیک — ستمبر 29، 2018 10:08 شام
خوش آمدید ذیشان
عرفان سعید — ستمبر 29، 2018 10:16 شام
اردو محفل میں خوش آمدید ذیشان صاحب
محمد وارث — ستمبر 30، 2018 12:37 صبح
خوش آمدید ذیشان صاحب۔
اور خوشی ہوئی آپ کا جملہ پڑھ کر کہ علم کے چرانے میں بھی شاید "ایک اجتہادی نیکی" ہے!

ذیشان A — ستمبر 30، 2018 4:54 صبح
خوش آمدید ذیشان صاحب۔
اور خوشی ہوئی آپ کا جملہ پڑھ کر کہ علم کے چرانے میں بھی شاید "ایک اجتہادی نیکی" ہے!
شکریہ سر

م حمزہ — ستمبر 30، 2018 6:16 صبح
اردو محفل فورم میں خوش آمدید ذیشان صاحب۔
سردار محمد نعیم — ستمبر 30، 2018 6:18 صبح
خوش آمدید محترم ذیشان صاحب
فرحان محمد خان — ستمبر 30، 2018 6:26 صبح
خوش آمدید محترم
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 30، 2018 7:55 صبح
وعلیکم السلام,
خوش آمدید بھائی ۔
عبدالقیوم چوہدری — ستمبر 30، 2018 9:00 صبح
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔
تعلیم کے بارے میں نہ ہی پوچھیں بس لکھنا پڑھنا آتا ہے
نادرا والوں نے بھی یہی لکھا ہے کیا ؟
ایک پرائیویٹ فرم میں بطور ٹیکنیشن نوکری کر رہا ہوں
کس فیلڈ کا کباڑا فرماتے ہیں ؟

سید عاطف علی — ستمبر 30، 2018 10:04 صبح
محفل میں خوش آمدید ذیشان
یہ بہت اچھی محفل ہے یہاں بہت اچھے لوگ ہیں پولیس اور جج وغیرہ کاکام فی سبیل اللہ کرتے ہیں اور آپ کی چوری کی عادت بھی چھوٹ جائی گی ۔
بلکہ آپ شاعر بن کر خود کفیل بھی ہو جائیں گے ۔

عبدالقیوم چوہدری — ستمبر 30، 2018 10:09 صبح
یہاں بہت اچھے لوگ ہیں پولیس اور جج وغیرہ کاکام فی سبیل اللہ کرتے ہیں اور آپ کی چوری کی عادت بھی چھوٹ جائی گی ۔
جلاد بھی

ذیشان A — ستمبر 30، 2018 2:06 شام
سر
میڈم نادرا کے پاس شائد انٹر میڈیٹ درج ہو ۔
پرانی بات ہو گئی اب تو ٹھیک سے یاد بھی نہیں

فیلڈ میری برقیات ہے
مطلب برقی رو کے راستوں کو ہموار کرنا ہمارا کام ہے

تا کہ ساڈی جان چھڈے تے اگے لنگھ جاوے

ذیشان A — ستمبر 30، 2018 2:09 شام
یہاں بہت اچھے لوگ ہیں پولیس اور جج وغیرہ کاکام فی سبیل اللہ کرتے ہیں اور آپ کی چوری کی عادت بھی چھوٹ جائی گی ۔
بلکہ آپ شاعر بن کر خود کفیل بھی ہو جائیں گے ۔
ان سب سے ملکر خوشی ہوگی۔

نہ جناب مجھے شاعر نہیں بننا میرے ایک استاد نے کہا تھا کہ ذیشان میاں بے کار شاعری کرنے سے اچھا ہے کہ اچھی شاعری کو پڑھ لیا جائے

ذیشان A — ستمبر 30، 2018 2:10 شام
جناب ابھی تو مقدمہ بھی نہیں چلا اور آپ نے جلاد پہلے حاضر کر دیا

محمد تابش صدیقی — ستمبر 30، 2018 2:12 شام
نا جناب مجھے شاعر نہیں بننا میرے ایک استاد نے کہا تھا کہ ذیشان میاں بے کار شاعری کرنے سے اچھا ہے کہ اچھی شاعری کو پڑھ لیا جائے
یادش بخیر میرے والد محترم نے بھی مجھ سے یہی کہا تھا۔ مگر محفل نے نہ بخشا۔