تعارف

خالد محمود چوہدری — اکتوبر 29، 2013 7:38 صبح
نام: چوہدری خالد محمود گورایا
عرفیت: خالد چوہدری
تعلیم: چٹا ان پڑھ
روزگار: محنت مزدوری
مجھ میں کوئی بات ایسی نہیں جس پر فخر کروں۔ بس پاکستان اور اردو سے عشق ہے۔
زبیر حسین — اکتوبر 29، 2013 7:42 صبح
محفل میں خوش آمدید
یہاں ہر رنگ کے ان پڑھ موجود ہیں ایک اور چٹے کا اضافہ سہی۔
خوش رہیں
حسان خان — اکتوبر 29، 2013 7:42 صبح
خوش آمدید چوہدری صاحب۔ :)
خالد محمود چوہدری — اکتوبر 29، 2013 7:44 صبح
خوش آمدید چوہدری صاحب۔ :)
السلامُ علیکم میرے بھائی جیتے رہیں خوش رہیں
حسان خان — اکتوبر 29، 2013 7:46 صبح
اگر آپ مناسب سمجھیں تو یہ بھی بتا دیجیے کہ آپ کا تعلق کس شہر سے ہے۔
خالد محمود چوہدری — اکتوبر 29، 2013 7:52 صبح
محفل میں خوش آمدید
یہاں ہر رنگ کے ان پڑھ موجود ہیں ایک اور چٹے کا اضافہ سہی۔
خوش رہیں
السلامُ علیکم میرے بھائی جیتے رہیں خوش رہیں اللہ تعالیٰ آپ کے لئے آسانیاں پیدا کرے اور آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ رنگ تو میرا کالا توے جیسا ہے؛ بس محاورتا (دو زبر سمجھ نہیں آیا کیسے لکھتے ہیں یہاں پر) "چٹا ان پڑھ "عرض کیا تھا
زبیر حسین — اکتوبر 29، 2013 7:57 صبح
السلامُ علیکم میرے بھائی جیتے رہیں خوش رہیں اللہ تعالیٰ آپ کے لئے آسانیاں پیدا کرے اور آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ رنگ تو میرا کالا توے جیسا ہے؛ بس محاورتا (دو زبر سمجھ نہیں آیا کیسے لکھتے ہیں یہاں پر) "چٹا ان پڑھ "عرض کیا تھا
دو زبر ابھی تک میں نے بھی کبھی نہیں لکھے میرا بھی محاورتا تقریبا ایسا ہی ہوتا ہے
خالد محمود چوہدری — اکتوبر 29، 2013 7:58 صبح
نام: چوہدری خالد محمود گورایا
عرفیت: خالد چوہدری
تعلیم: چٹا ان پڑھ
آباؤ اجداد سیالکوٹ، پیدایش باندھی نوابشاہ۔ بہت ساری جگہوں کے دھکے کھانے کے بعد اب باب الاسلام کراچی
روزگار: محنت مزدوری
مجھ میں کوئی بات ایسی نہیں جس پر فخر کروں۔ بس پاکستان اور اردو سے عشق ہے۔
حسان خان — اکتوبر 29، 2013 8:10 صبح
آباؤ اجداد سیالکوٹ، پیدایش باندھی نوابشاہ۔ بہت ساری جگہوں کے دھکے کھانے کے بعد اب باب الاسلام کراچی
میں بھی آپ ہی کی طرح کراچی کا شہری ہوں۔ :)
خالد محمود چوہدری — اکتوبر 29، 2013 8:20 صبح
میں بھی آپ ہی کی طرح کراچی کا شہری ہوں۔ :)
"ہم شہر" کہنا چاہیئے یا کچھ اور
حسان خان — اکتوبر 29، 2013 8:21 صبح
"ہم شہر" کہنا چاہیئے یا کچھ اور
'ہم شہر' میرے خیال سے مناسب رہے گا۔ :)
خالد محمود چوہدری — اکتوبر 29، 2013 8:57 صبح
'ہم شہر' میرے خیال سے مناسب رہے گا۔ :)
آپ آن لائن ہیں؟
بنت شبیر — اکتوبر 29، 2013 10:27 صبح
خوش آمد ید:bee::bee::bee::bee:
شمشاد — اکتوبر 29، 2013 10:32 صبح
چوہدری صاحب اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔
زندگی دو زبر لکھنے کے لیے شفٹ M دبائیں۔
شمشاد — اکتوبر 29، 2013 10:32 صبح
یہ تم آج 6 ماہ بعد کہاں سے آ گئی ہو؟
لئیق احمد — اکتوبر 29، 2013 10:40 صبح
چوہدری صاحب اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔
زندگی دو زبر لکھنے کے لیے شفٹ M دبائیں۔
شفٹ M سے تو نہیں البتہ شفٹ ٹلٹ دبانے دو زبر محاورتاً نہیں بلکہ حقیقتاً آگئے :)
شمشاد — اکتوبر 29، 2013 11:21 صبح
یہ ٹلٹ کیا ہے بھائی؟
عمر سیف — اکتوبر 29، 2013 11:54 صبح
خوش آمدید
لئیق احمد — اکتوبر 29، 2013 11:55 صبح
یہ ٹلٹ کیا ہے بھائی؟
~
1 سے پہلے بائیں جانب
انیس الرحمن — نومبر 2، 2013 8:24 صبح
KwULv.png
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.68853/