تعارف

Khuram Shahzad — دسمبر 25، 2016 8:17 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید :)
خواتین کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ بہت بولتی ہیں، آپ تو خواتین کو بھی پیچھے چھوڑ گئے :)
ہائے وے لوکو ..... کوئی ان کو روکو
ایک معصوم اور بے زبان بچے پہ کیسے کیسے الزام لگ رہے ہیں ..... :sad2::surprise::sigh:
بولنے کے معاملے میں مرد بھلا خواتین کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں......؟ خواتین تو کووًں کی بھی استاد ہوتی ہیں جن کو کوئے ادب سے سنتے اور سیکھتے ہیں..... :daydreaming::nerd: اور ادب سے اس لیے سنتے ہیں کیوں کہ بے ادب "با مار " :timeout:
کیوں جی مردوں ، میں نے کوئی جھوٹ بولا ...... میں نے کوئی کفر تولا ؟ :nerd:
ہادیہ — دسمبر 25، 2016 3:50 شام
زیادہ آئن سٹائن بننے کی ضرورت نہیں ہے ..... آپ جیسی لڑکیاں چلتی "چنگ چی " سے چھلانگ لگا کر خوش ہو رہی ہوتی ہیں، جیسے ہزار میٹر کی ریس جیتی ہو...... :laughing:
اس کی وضاحت کردیں ذرا۔باقی میں کرتی ہوں ۔
Khuram Shahzad — دسمبر 25، 2016 4:22 شام
اس کی وضاحت کردیں ذرا۔باقی میں کرتی ہوں ۔
آپ نے شاید پورا جملہ نہیں پڑھا ..... میرا مطلب تھا کہ آپ جیسی لڑکیاں (بلکہ تقریبا تمام ہی لڑکیاں ) چھوٹی چھوٹی اچیومنٹس پہ (اچیومنٹس ان کی ہوں یا دوسروں کی ) پہ ایسے خوش ہوتی ہیں جیسے کوئی بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہو..... اور یہ صرف مذاق میں کہا تھا، اگر آپ کو بُرا لگا ہو تو آئی ایم ریلی سوری ..... میرا مقصد کسی پر تنقید کرنا یا کسی کو ہرٹ کرنا نہیں تھا...... ریلی سوری .....
ہادیہ — دسمبر 27، 2016 5:28 شام

اٹس اوکے۔ مگر مذاق مذاق تک رہے تو اچھا بھی لگتا ہے۔شکریہ
حسن محمود جماعتی — دسمبر 27، 2016 6:01 شام
خوش آمدید خرم۔
محمد وارث — دسمبر 27، 2016 6:16 شام
آپ نے شاید پورا جملہ نہیں پڑھا ..... میرا مطلب تھا کہ آپ جیسی لڑکیاں (بلکہ تقریبا تمام ہی لڑکیاں ) چھوٹی چھوٹی اچیومنٹس پہ (اچیومنٹس ان کی ہوں یا دوسروں کی ) پہ ایسے خوش ہوتی ہیں جیسے کوئی بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہو..... اور یہ صرف مذاق میں کہا تھا، اگر آپ کو بُرا لگا ہو تو آئی ایم ریلی سوری ..... میرا مقصد کسی پر تنقید کرنا یا کسی کو ہرٹ کرنا نہیں تھا...... ریلی سوری .....
یہ سوری بھی خوب "ایجاد " ہے۔ پاکستان میں یہ جب رائج ہوئی تھی تو ایک پنچ لائن پنجابی معاشرے میں شامل ہوئی "ماما سوری دا" اور اس کو "ٹیپ" عالم لوہار مرحوم نے کیا تھا، "مونڈا مار کے ہلا گئی مینوں تے ہولی جئی سوری آکھدی" :)
کندھا مار کر مجھے تو ہلا کر رکھ دیا اور آہستہ سے سوری کہہ دیا ، پنجابی لوک گلوکار عالم لوہار کا ایک گیت تھا:)
یاز — دسمبر 30، 2016 10:07 صبح
السلام علیکم
واہ واہ جناب۔ کیا ہی گل ہائے رنگارنگ لئے تعارفی مضمون باندھا ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی اردو محفل پہ ایسے ہی رنگ بکھیرتے رہیں گے۔
خالد محمود چوہدری — دسمبر 30، 2016 10:21 صبح
یعنی کہ ہماری بلی اور ہمیں ہی میا وں....... :thinking:
اگر آپ کی بلی نے کسی اور سے "میں آؤں" کیا تو پھر آپ ہی کو برا لگے گا۔۔۔۔۔۔
ادب دوست — جنوری 11، 2017 7:44 شام
خوش آمدید
خوش آمدید
محمد فہد — جنوری 12، 2017 3:58 شام
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید
حمیرا عدنان — جنوری 15، 2017 8:57 صبح
خوش آمدید جناب خرم شہزاد صاحب
اردو محفل میں خوش آمدید
Khuram Shahzad — جنوری 15، 2017 6:33 شام
بہت بہت شکریہ
خوش آمدید
خوش آمدید
بہت بہت شکریہ
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید
بہت بہت شکریہ
Khuram Shahzad — جنوری 15، 2017 6:41 شام
السلام علیکم
واہ واہ جناب۔ کیا ہی گل ہائے رنگارنگ لئے تعارفی مضمون باندھا ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی اردو محفل پہ ایسے ہی رنگ بکھیرتے رہیں گے۔
نہیں جناب آپ کو کسی نے غلط انفارمیشن دی ہے ..... میں دیواروں پہ رنگ روغن کرنے والا نہیں ہوں..... ہاں پانچ چھ سال پہلےکپڑے رنگنے کا کام کرتا تھا اب چھوڑ دیا ہے...... :heehee:
Khuram Shahzad — جنوری 15، 2017 6:43 شام
خوش آمدید جناب خرم شہزاد صاحب
اردو محفل میں خوش آمدید
شکریہ حمیرا عدنان صاحبہ​

بہت بہت شکریہ :biggrin:
یاز — جنوری 15، 2017 6:58 شام
نہیں جناب آپ کو کسی نے غلط انفارمیشن دی ہے ..... میں دیواروں پہ رنگ روغن کرنے والا نہیں ہوں..... ہاں پانچ چھ سال پہلےکپڑے رنگنے کا کام کرتا تھا اب چھوڑ دیا ہے...... :heehee:
اجازت ہو تو مقتبس بالا مراسلے کو پرمزاح قرار دے دیا جائے۔
Khuram Shahzad — جنوری 15، 2017 7:07 شام
اجازت ہو تو مقتبس بالا مراسلے کو پرمزاح قرار دے دیا جائے۔
آپ کی حکومت ہے جناب آپ جو کچھ مرضی کریں آپ کو روک کر ہم نے مرنا ہے کیا..... :feelingbeatup: لیکن پلیز مقتبس بالا کا مطلب بتا دیں بس ...... :silly:
یاز — جنوری 15، 2017 7:12 شام
آپ کی حکومت ہے جناب آپ جو کچھ مرضی کریں آپ کو روک کر ہم نے مرنا ہے کیا..... :feelingbeatup: لیکن پلیز مقتبس بالا کا مطلب بتا دیں بس ...... :silly:
نوازش ہے جناب کی۔ مرنے کا کیا مذکور
مقتبس = جس کا اقتباس لیا گیا
بالا = اوپر
Khuram Shahzad — جنوری 15، 2017 7:16 شام
نوازش ہے جناب کی۔ مرنے کا کیا مذکور
مقتبس = جس کا اقتباس لیا گیا
بالا = اوپر
لو کر لو گل ...... مذکور..... :hypnotized:
یاز — جنوری 15، 2017 7:23 شام
لو کر لو گل ...... مذکور..... :hypnotized:
برادرِ عزیز! یہ اردو محفل ہے۔
ابھی تو محمد امین صدیق بھائی سے شناسائی نہیں ہوئی جناب کی، ورنہ ایسی مسجعٰ، مرقعٰ اور مقفعٰ اردو دیکھنے کو ملتی کہ چودہ طبق روشن ہو جاتے۔
Khuram Shahzad — جنوری 15، 2017 7:33 شام
برادرِ عزیز! یہ اردو محفل ہے۔
ابھی تو محمد امین صدیق بھائی سے شناسائی نہیں ہوئی جناب کی، ورنہ ایسی مسجعٰ، مرقعٰ اور مقفعٰ اردو دیکھنے کو ملتی کہ چودہ طبق روشن ہو جاتے۔

چودہ طبق تو پہلےہی روشن ہوچکے ہیں ، ہاں کچھ عرصہ اور اس فورم پہ رکے تو تیس چالیس طبق روشن ہونے کا خطرہ ہے..... :nerd: :silly::hypnotized::silly:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.93615/page-3