تعارف

محمد امین صدیق — جنوری 16، 2017 2:05 شام
برادرِ عزیز! یہ اردو محفل ہے۔
ابھی تو محمد امین صدیق بھائی سے شناسائی نہیں ہوئی جناب کی، ورنہ ایسی مسجعٰ، مرقعٰ اور مقفعٰ اردو دیکھنے کو ملتی کہ چودہ طبق روشن ہو جاتے۔
مابدولت برادرم یاز (کہ انداز تحریرجن کا ہے کچھ دیگرہی) کی مابدولت کے لئے اس تعارف سے سرِمو اختلاف نہیں کریں گے اور نا ہی کوئی ایسی جراُت رندانہ رکھنے کے درپے آزارہیں۔ برادرم خرم شہزاد کے قلب مضمحل کی مشفقانہ تسلی و تشفی کے لئے اس نویدِ جانفزا کومابدولت اپنے تئیں ایک نسخہُ اکسیرگرداننے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے کہ اردو محفل میں گذرنے والا ان کا ہر لطف آگیں لمحہ اردو لغت کے کئی رازہائے سربستہ کوان پرروزروشن کی طرح عیاں کرتا جائے گااورمابدولت کو امیدواثق ہے کہ جلدیابدیر، بقول برادرعزیزیاز، مسجعٰ، مقفعٰ، اور مرقعٰ اردو برادرم خرم کی بھی دسترس سے قطعاً بعیدناہوگی‌۔:):)
محمد امین صدیق — جنوری 16، 2017 2:30 شام
مابدولت برادرم خرم شہزاد کو قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے خوش آ مدید کہتے ہیں۔:):)
محمد تابش صدیقی — جنوری 16، 2017 2:41 شام
مابدولت برادرم خرم شہزاد کو قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سی خوش آ مدید کہتے ہیں۔
ایک دفع لاؤڈ سپیکر لگا کر بھی کہہ دیں. امید ہے کہ سابقہ مراسلہ پڑھ کر اب تک محفل سے کئی میل کے فاصلے پر پہنچ چکے ہوں گے.
Khuram Shahzad — جنوری 17، 2017 6:56 شام
مابدولت برادرم یاز (کہ انداز تحریرجن کا ہے کچھ دیگرہی) کی مابدولت کے لئے اس تعارف سے سرِمو اختلاف نہیں کریں گے
آپ کیا سمجھے تھے کہ مجھے آپ کی اردو سمجھ نہیں آنی .....:nerd: مجھے سب سمجھ آگیا ہے...... :peacesign: مابدولت دولت خان کے بڑے بھائی کا نام ہے نا..... اور یہ مابدولت وہ ہی ہیں نا ؛ جو نان حلیم کی دوکان کرتے تھے.....:confused2: :battingeyelashes:
نا ہی کوئی ایسی جراُت رندانہ رکھنے کے درپے آزارہیں۔:)
کیا فرمایا آپ نے کہ آپ تھوڑے سے آزاد خیال وا قع ہوئے ہیں..... :confused2:
برادرم خرم شہزاد کے قلب مضمحل کی مشفقانہ تسلی و تشفی کے لئے اس نویدِ جانفزا کومابدولت اپنے تئیں ایک نسخہُ اکسیرگرداننے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے
اچھا تو وہ نسخہُ آپ نے کتنے دن استعمال کیا ؟ اور اب قلب کا کیا حال ہے؟ :heehee:
اردو محفل میں گذرنے والا ان کا ہر لطف آگیں لمحہ اردو لغت کے کئی رازہائے سربستہ کوان پرروزروشن کی طرح عیاں کرتا جائے گااورمابدولت کو امیدواثق ہے کہ جلدیابدیر، بقول برادرعزیزیاز، مسجعٰ، مقفعٰ، اور مرقعٰ اردو برادرم خرم کی بھی دسترس سے قطعاً بعیدناہوگی‌۔:):)
جناب آپ ویسے ہی کہہ دیں کہ فورم سے تشریف لے جائیں ، فارسی میں کھڑی کھڑی ضرور سنانی تھی آپ نے..... آپ نے تو میرا معدہ ہی توڑ دیا ہے ..... :sad2::cry2::sad2:
Khuram Shahzad — جنوری 17، 2017 6:58 شام
مابدولت برادرم خرم شہزاد کو قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے خوش آ مدید کہتے ہیں۔:):)
مابدولت بمعہ مال و دولت بھی دل کی گہری کھائیوں سے برادرعزیز محمد امین صدیق سے شکریہ ادا کرنے کی گستاخی کرنے کی اجازت طلب کرنے کے طلب گار ہیں..... :biggrin: کوئی ہے ، یار کوئی ایک گلاس پانی ہی پلا دے ، لکھتے لکھتے سانس چڑھ گئی ہیں..... :confused3::silly:
یاز — جنوری 17، 2017 7:04 شام
آپ کیا سمجھے تھے کہ مجھے آپ کی اردو سمجھ نہیں آنی .....:nerd: مجھے سب سمجھ آگیا ہے...... :peacesign: مابدولت دولت خان کے بڑے بھائی کا نام ہے نا..... اور یہ مابدولت وہ ہی ہیں نا ؛ جو نان حلیم کی دوکان کرتے تھے.....:confused2: :battingeyelashes:

کیا فرمایا آپ نے کہ آپ تھوڑے سے آزاد خیال وا قع ہوئے ہیں..... :confused2:

اچھا تو وہ نسخہُ آپ نے کتنے دن استعمال کیا ؟ اور اب قلب کا کیا حال ہے؟ :heehee:

جناب آپ ویسے ہی کہہ دیں کہ فورم سے تشریف لے جائیں ، فارسی میں کھڑی کھڑی ضرور سنانی تھی آپ نے..... آپ نے تو میرا معدہ ہی توڑ دیا ہے ..... :sad2::cry2::sad2:
مکرمی محمد امین صدیق صاحب (کہ جن کا ہر مراسلہ گنجینہء معنی کے طلسم کے درجہ پہ فائز ہونے کے لائق ہے) کے متذکرہ بالا مراسلے کی قرار واقعی قطع و برید اور بلاغت ربود پہ احقر ششدر سا رہ گیا ہے۔ پرمزاح مسودے پر مشتمل اس صف شکن جوابی مراسلے پہ راقم الحروف کی جانب سے ہدیہء تہنیت قبول کیجئے۔
Khuram Shahzad — جنوری 17، 2017 7:19 شام
ایک دفع لاؤڈ سپیکر لگا کر بھی کہہ دیں. امید ہے کہ سابقہ مراسلہ پڑھ کر اب تک محفل سے کئی میل کے فاصلے پر پہنچ چکے ہوں گے.
ہم بکلم خود محترم برادرعزیز محمد تابش صدیقی کی اس بات کی تائید کرتے ہیں کہ ہم فورم سے میلوں دور نکل چکے تھے لیکن وہاں پہ ایک سائن بورڈ پہ لکھا ہوا شعرپڑھا تو واپسی کے لیے رخت سفر باندھا ، شعرکچھ یوں تھا .....​
تندی اردو مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے​
محمد امین صدیق — جنوری 18، 2017 11:54 صبح
"بقلم"! :):)
Khuram Shahzad — جنوری 22، 2017 1:17 شام
آپ نے دو اور دو ، آٹھ جماعتیں پڑھی ہوتیں تو آپ کو یہ کہنے کی زحمت نہ کرنی پڑتی....... :nerd:
جس طرح ہمارے بہت ہی ذہین ، عقل مند اور حاضر دماغ وزیر نے کہا تھا کہ ڈگری ڈگری ہوتی ہے ؛ اصلی ہو یا نقلی ...... ویسے ہی قاف ، قاف ہوتا ہے ..... کتاب والا ہو یا قلم والا ...... :nerd: :biggrin:
کمورا شہباز — جنوری 22، 2017 1:22 شام
خرم صاحب آپ نے میری توہین کی ہے۔ میں نا تو قومی سوالی ہوں اور نا ہی بین الاقوامی سوالی۔ بلکہ میں تو پیدائشی سوالی ہوں۔
Khuram Shahzad — جنوری 22، 2017 1:41 شام
خرم صاحب آپ نے میری توہین کی ہے۔ میں نا تو قومی سوالی ہوں اور نا ہی بین الاقوامی سوالی۔ بلکہ میں تو پیدائشی سوالی ہوں۔
جناب ہماری کیا مجال کہ ہم کسی سوالی کی توہین کریں..... :noxxx:کیوں کہ انٹرنیشنل سوالی القاعدہ کا رکن قرار دے کر امریکا یا افغانستان کی سیر بھی کروا سکتے ہیں نا..... :praying::sad2:اور ہمارے ایک بہت ہی ذہین وزیر کے مطابق سوالی ، سوالی ہوتا ہے نیشنل ہو یا انٹرنیشنل ، پیدائشی ہو یا بعد میں سوالی بنا ہو..... :biggrin:
کمورا شہباز — جنوری 22، 2017 2:01 شام
آپ بلوچستان والوں کے پیچھے ہی پڑ گئے ہو
Khuram Shahzad — جنوری 22، 2017 3:04 شام
آپ بلوچستان والوں کے پیچھے ہی پڑ گئے ہو
نہیں جناب آپ نے تو دل پہ ہی لےلیا ہے...... ہم تو سب کے ہی پیچھے پڑنے والے ہیں..... چاہے وہ بلوچستان ہو یا پنجاب ، سندھ ہو یا خیبر پختون ..... کیونکہ سارے کا سارا پاکستان ہم پاکستاینوں کا ہے..... خاص طور پر سا ستدانوں کا..... اسی لیے تو اپنا سمجھ کر ملک کومل بانٹ کر کھا رہے ہیں...... :sad2:
کمورا شہباز — جنوری 23، 2017 12:06 صبح
یہ کی نا اتفاق والی بات۔ اتفاق میں ہی برکت ہے۔
روشن خیال — جنوری 23، 2017 3:19 صبح
ویلکم ساڈی جمے گی یار​
ابن توقیر — جنوری 23، 2017 4:01 صبح
آتے ہی چھا گئے ہیں جناب،تعارف اور اس کے بعد چلنے والی نوک جھونک نے تو وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہونے دیا،سدا خوش رہیے اور یونہی خود بھی ہنستے مسکراتے سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہیے۔آمین
خالد محمود چوہدری — جنوری 23، 2017 4:11 صبح
:newbie::welcome:
Khuram Shahzad — جنوری 24، 2017 5:19 شام
یہ کی نا اتفاق والی بات۔ اتفاق میں ہی برکت ہے۔
جی ..... جی...... برکت انکل تو ہم پاکستانیوں میں بکثرت پائے جاتے ہیں...... :nerd:
Khuram Shahzad — جنوری 24، 2017 5:20 شام
ویلکم ساڈی جمے گی یار​
پر کتھوں جناب....... :thinking: آپ ہیں روشن خیال..... اور ہم ٹھہرے بجھے ہوئے خیا لات کے مالک.......:sigh: :sad2:
Khuram Shahzad — جنوری 24، 2017 5:25 شام
نہیں جناب اب تو کافی فی فی فی فی فی ی ی ی پرانہ ہو گیا ہے..... :sad2:آپ کو کوئی اعترازانکل ہے ؟ میرا مطلب ہے کہ کوئی اعتراض ہے؟؟؟ :confused2:
وے گجرا ..... جے تو ساڈے فورم تے آن تے کوئی اعتراض کِیتا ، تے تیرے اینے ٹوٹے کراں گا ..... اینے ٹوٹے کراں گا کہ ٹوٹے ٹوٹے ہو جائیں گا ....... :biggrin:
ا وے .... میرے یار دی پہن دا دوپٹہ واپس کر دے او جٹا.......
جناب سستی اور کاہلی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے..... ایک مہینہ پہلے دوپٹہ رنگنے کے لیے دیا تھا ابھی تک رنگا ہی نہیں...... :biggrin:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.93615/page-4