تعارف

روشن خیال — جنوری 27، 2017 5:43 شام
پر کتھوں جناب....... :thinking: آپ ہیں روشن خیال..... اور ہم ٹھہرے بجھے ہوئے خیا لات کے مالک.......:sigh: :sad2:
اپ کو بھی روشن کردیں گے کیو ں فکر کرتے ہیں
Khuram Shahzad — جنوری 28، 2017 12:27 شام
اپ کو بھی روشن کردیں گے کیو ں فکر کرتے ہیں
اگر آپ پروفیسر ڈاکٹر حکیم مشرف عرف مّکوں والی سرکار والی روشن خیالی کی بات کر رہے ہیں توالله بچائیں ایسی روشنی سے..... ہم اندھیروں میں ہی ٹھیک ہیں جناب ...... :nerd:
حماد علی — جنوری 28، 2017 5:32 شام
مابدولت آپ کے دولت خانہ میں تو مشکل ترین الفاظ اتنے بکثرت موجود ہیں کے ہمارے الفاظ دیوالیہ ہوتے ہوتے رہ گئے۔ اللہ توبہ اتنے "غیر ارضی" الفاظ میں نے پہلی دفع ہی دیکھے ہیں۔ ایسے ایسے الفاظ کے جن کے معنی تو درکنار میں مفہوم بھی نا سمجھ سکا۔
Khuram Shahzad — جنوری 29، 2017 6:06 صبح
مابدولت آپ کے دولت خانہ میں تو مشکل ترین الفاظ اتنے بکثرت موجود ہیں کے ہمارے الفاظ دیوالیہ ہوتے ہوتے رہ گئے۔ اللہ توبہ اتنے "غیر ارضی" الفاظ میں نے پہلی دفع ہی دیکھے ہیں۔ ایسے ایسے الفاظ کے جن کے معنی تو درکنار میں مفہوم بھی نا سمجھ سکا۔
ایسے موقع کے لیے انکل نیوٹن نے کیا خوب کہا ہے کہ .....
ابتدائے اردو ہے روتا ہے کیا
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا​
حماد علی — جنوری 29، 2017 7:32 صبح
ایسے موقع کے لیے انکل نیوٹن نے کیا خوب کہا ہے کہ .....
ابتدائے اردو ہے روتا ہے کیا
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا​
واہ واہ! سبحان اللہ کیا خوب ارشاد کیا ہے آپ نے واہ حضرت واہ محفل لوٹ لی آپ نے!
چلیے ایک راز سے پردہ اٹھا کے آپ تو بڑے اعلیٰ پائے کے شاعر ہیں۔
Khuram Shahzad — جنوری 29، 2017 1:07 شام
واہ واہ! سبحان اللہ کیا خوب ارشاد کیا ہے آپ نے واہ حضرت واہ محفل لوٹ لی آپ نے!
چلیے ایک راز سے پردہ اٹھا کے آپ تو بڑے اعلیٰ پائے کے شاعر ہیں۔
جناب آپ کو کس نے کہہ دیا کہ میں ڈاکو ہوں جو محفل لوٹ لی میں نے ..... :sad2:
واہ واہ! سبحان اللہ کیا خوب ارشاد کیا ہے آپ نے واہ حضرت واہ محفل لوٹ لی آپ نے!
چلیے ایک راز سے پردہ اٹھا کے آپ تو بڑے اعلیٰ پائے کے شاعر ہیں۔
او نہیں جناب.... ایک تو آپ کا جنرل نالج بھی جنرل اسٹور کی طرح بہت ہی خراب ہے....... یہ شعرنیوٹن انکل کا ہے...... ہمارے محلے میں ہی رہتے ہیں، دو تین گلیاں چھوڑ کر.....:nerd:
حماد علی — جنوری 29، 2017 1:21 شام
او نہیں جناب.... ایک تو آپ کا جنرل نالج بھی جنرل اسٹور کی طرح بہت ہی خراب ہے....... یہ شعرنیوٹن انکل کا ہے...... ہمارے محلے میں ہی رہتے ہیں، دو تین گلیاں چھوڑ کر.
چلیے آج ایک بات تو واضح ہوئ کے میرا جنرل نالج جنرل سٹور کے مترادف ہے اس سے اب ایک فائدہ تو ہوگا کے میں آپ کے جنرل نالج جو کے سپر سٹور کی مانند ہے ، سے کچھ فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا ۔ اور ہاں انکل نیوٹن کو میرا سلام دینے کے بعد پیغام دیجیے گا کہ اپنا ایڈرس تبدیل کر لیں ورنہ تو ان کے اشعار کی "چِتا" جل جائے گی:LOL::sneaky::smile-big:
Khuram Shahzad — جنوری 30، 2017 5:32 شام
آپ کے جنرل نالج جو کے سپر سٹور کی مانند ہے ، سے کچھ فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا ۔ :LOL::smile-big::sneaky:
خبردار ! میرے سپرسٹور سے کوئی چیز چوری کرنے کی کوشش کی تو..... "خبردار! کیمرے کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے" :nerd:
اور ہاں انکل نیوٹن کو میرا سلام دینے کے بعد پیغام دیجیے گا
نہیں جی وہ انجان لوگوں سے کوئی چیز نہیں لیتے ، ان کے امی ابو نے اُن کو منع کیا ہے.......:biggrin:
محمدظہیر — فروری 5، 2017 11:45 صبح
محفل میں خوش آمدید خرم شہزاد صاحب:)
Khuram Shahzad — فروری 7، 2017 6:41 شام
محفل میں خوش آمدید خرم شہزاد صاحب:)
شکریہ جناب..... :)
ادب دوست — اپریل 4، 2017 11:27 صبح
خوش آمدید
خوش آمدید

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.93615/page-5