تعارف

ایمن چودھری — ستمبر 20، 2017 1:22 شام
بہت شکریہ
عظیم — ستمبر 20، 2017 1:26 شام
وعلیکم السلام ۔ اردو محفل میں خوش آمدید بہن ۔
زیک — ستمبر 20، 2017 1:35 شام
خوش آمدید ایمن۔
"ایمن" تو لڑکوں کا نام ہوتا ہے
ایمن چودھری — ستمبر 20، 2017 2:33 شام
وعلیکم السلام ۔ اردو محفل میں خوش آمدید بہن ۔
شکریہ عظیم بھائی
لاریب مرزا — ستمبر 20، 2017 2:40 شام
اردو محفل میں خوش آمدید :)
ایمن چودھری — ستمبر 20، 2017 2:56 شام
اردو محفل میں خوش آمدید :)
بہت شکریہ لاریب
ایمن چودھری — ستمبر 20، 2017 2:57 شام
خوش آمدید ایمن۔
"ایمن" تو لڑکوں کا نام ہوتا ہے
بہت شکریہ۔۔۔۔محترم یہ لڑکیوں کا ہی نام ہے
زیک — ستمبر 20، 2017 3:24 شام
بہت شکریہ۔۔۔۔محترم یہ لڑکیوں کا ہی نام ہے
مشہور ترین ایمن تو مرد ہے۔
Ayman - Wikipedia
ہادیہ — ستمبر 20، 2017 6:47 شام
خوش آمدید ایمن۔
"ایمن" تو لڑکوں کا نام ہوتا ہے
نہیں تو۔۔ میری دوست کا نام ایمن ہے اور کزن کی بیٹی کا نام بھی ایمن ہے۔ لڑکوں کا تو نہیں سنا کبھی
گلزیب انجم — ستمبر 20، 2017 11:11 شام
اسلام و علیکم۔۔۔۔میرا نام ایمن ہے پنجاب کے شہر وہاڑی سے تعلق ہے میرا۔۔۔شاعری سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے۔۔۔
ست بسم اللہ جی آیاں نوں ۔
ان شاء اللہ رابطہ رہے گا ۔
گلزیب انجم — ستمبر 20، 2017 11:14 شام
ایمن شاعری بھی ارسال کریں تاکہ آپ کے جنوں کا اندازہ ہو سکے۔
گلزیب انجم — ستمبر 20، 2017 11:31 شام
نہیں تو۔۔ میری دوست کا نام ایمن ہے اور کزن کی بیٹی کا نام بھی ایمن ہے۔ لڑکوں کا تو نہیں سنا کبھی
یہ نام لڑکوں کے بھی ہیں جیسا کہ ایمن الظواہری ایمن زیدان وغیرہ لیکن حقیقت میں یہ عربی زبان کا مونث لفظ ہے جس کے معنی مقدس ارو بہادر کے ہیں ۔
اب مقدس کی وجہ سے یہ لڑکیوں کے لیے اور بہادر کی وجہ سے لڑکوں کے لیے رکھا جاتا ہے ۔ویسے میرا ایک سوڈانی دوست ہے اس کا نام بھی ایمن القوامی ہے
زیک — ستمبر 20، 2017 11:43 شام
حقیقت میں یہ عربی زبان کا مونث لفظ ہے
پھر کسی عرب خاتون کا نام ایمن سنا ہے؟
گلزیب انجم — ستمبر 20، 2017 11:48 شام
پھر کسی عرب خاتون کا نام ایمن سنا ہے؟
ایک صحابیہ رضی اللہ عنہا کا نام ام ایمن پڑھنے کو ملا ہے۔
زیک — ستمبر 20، 2017 11:53 شام
ایک صحابیہ رضی اللہ عنہا کا نام ام ایمن پڑھنے کو ملا ہے۔
یعنی ایمن کی والدہ۔ ایمن ان کے بیٹے کا نام تھا
ایمن چودھری — ستمبر 21، 2017 5:24 صبح
ست بسم اللہ جی آیاں نوں ۔
ان شاء اللہ رابطہ رہے گا ۔
بہت شکریہ گلزیب صاحب
ست بسم اللہ جی آیاں نوں ۔
ان شاء اللہ رابطہ رہے گا ۔
ایمن چودھری — ستمبر 21، 2017 5:30 صبح
ایمن شاعری بھی ارسال کریں تاکہ آپ کے جنوں کا اندازہ ہو سکے۔
جی گلزیب صاحب ضرور ارسال کروں گی۔۔۔۔پسندیدہ اشعار کی لڑی میں دو،تین اشعار ارسال کئیے ہیں کل۔۔۔۔
میرا پسندیدہ شعر
زندگی اس سے زیادہ تو نہیں عمر تیری
بس کسی دوست کے ملنے سے جدا ہونے تک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احمد فراز
سید عاطف علی — ستمبر 21، 2017 5:51 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
ایمن چودھری — ستمبر 21، 2017 5:52 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
بہت شکریہ عاطف صاحب
سید عاطف علی — ستمبر 21، 2017 6:03 صبح
یہ نام لڑکوں کے بھی ہیں جیسا کہ ایمن الظواہری ایمن زیدان وغیرہ لیکن حقیقت میں یہ عربی زبان کا مونث لفظ ہے جس کے معنی مقدس ارو بہادر کے ہیں ۔
اب مقدس کی وجہ سے یہ لڑکیوں کے لیے اور بہادر کی وجہ سے لڑکوں کے لیے رکھا جاتا ہے ۔ویسے میرا ایک سوڈانی دوست ہے اس کا نام بھی ایمن القوامی ہے
اس لفظ کے مذکر ہونے کی کوئی دلیل؟
میرے خیال میں ایمن مذکر لفظ ہے اس کے لیے مونث لفظ یمنیٰ (یُم نا) ہے۔۔۔۔جیسے احسن مذکر اور حُسنیٰ مونث ۔ واللہ اعلم
یہ البتہ اردو میں مونث اور عرب میں مذکر ناموں میں عام مستعمل ہے۔ اردو بولنے والے بہت سےعربی الفاظ ناموں کے لیے مذکر اور مونث دونوں کے لیے استعمال کرتے ہیں ، جیسے تفسیر توقیرتنویر وغیرہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.98326/page-2