اجتماعی انٹرویوتیسرا سوال

damsel — مارچ 27، 2008 2:11 شام
سوال:
ایسی عادت اپ کی جو دوسروں کو ایک دم چڑا دے
damsel — مارچ 27، 2008 2:14 شام
میں جو اپنے آپ کو بہت پرفیکٹ اور :cool: سمجھتی ہوں
اس عادت سے۔ ۔ ۔ ۔ ۔حالانکہ میں ایسا سمجھتی نہین ہوں میں تو شاید سچی میں ایسی ہی ہوں:grin:
ابن سعید — مارچ 27، 2008 2:17 شام
مووی نہ دیکھنا: دوستوں کے لئے الجھن۔
چائے نہ پینا: میزبانوں کے لئے الجھن۔
خرم — مارچ 27، 2008 4:26 شام
اگر ہماری بیگم سے پوچھیں‌تو ایک لمبی لسٹ ہے۔ لیکن سب سے بڑا اعتراض شائد یہی ہے کہ میں تنہائی پسند ہوں۔
تعبیر — مارچ 27، 2008 7:24 شام
مجھے صفائی کا خبط ہے اور ہر چیز کو قرینے اور ترتیب سے رکھنے کا بھی۔ اگر گھر والے ایسا نہ کریں تو انھیں لیکچر سننا پڑتا ہے جس سے وہ چڑ جاتے ہیں
فہیم — مارچ 28، 2008 10:10 صبح
کافی غور کیا لیکن سمجھ نہیں پایا کہ کیا لکھوں:rolleyes:
دوست — مارچ 28، 2008 10:31 صبح
بہت زیادہ سوشل نہیں ہوں۔ بس ہر وقت گھر میں ہی پڑا رہتا ہوں دوستوں کو بھی چڑ ہوجاتی ہے کہ ایس ایم ایس کا بھی جواب نہیں دیتا۔
خرم شہزاد خرم — مارچ 28، 2008 10:59 صبح
میری شاعری سے
چاند بابو — مارچ 28، 2008 2:47 شام
چھٹی والے دن صبح صبح موبائل فون کی گھنٹی سے۔
زونی — مارچ 28، 2008 2:54 شام
صبح دیر سے اٹھنے سے:grin:
شعیب خالق — مارچ 28، 2008 8:22 شام
رات کو دیر سے سونے کی عادت سے
عمار ابن ضیا — مارچ 29، 2008 8:10 صبح
ویسے تو ایک طویل فہرست ہے لیکن سرفہرست شاید دو عادات۔۔۔ اول، چوبیس گھنٹے موبائل فون اور کمپیوٹر۔۔۔ دوم، لاپرواہی
ساجداقبال — مارچ 29، 2008 9:52 صبح
یہ بات تو دوسرے ہی بتا سکتے ہیں۔ :rolleyes:
یاز — مارچ 30، 2008 3:45 شام
کوئی خاص نہیں
شمشاد — مارچ 30، 2008 4:50 شام
بقول ساجد، یہ تو دوسرے ہی بتا سکتے ہیں۔
زیک — اپریل 23، 2008 3:28 شام
میری خامشی
تعبیر — اپریل 23، 2008 6:15 شام

اب اتنے زززززززززززززززززززززمانے کے بعد کسی بات کا جواب دینگے تو یہی ہونا ہے :rolleyes: وہ بھی صرف دو لفظ :rolleyes:
پھر پوچھوں گی کہ نکاح کے ٹائم ہان کہنے میں کتنا وقت لگایا تھا :confused: اور ہان نکاح کے وقت تو تین بار بولتے ہیں جبکہ آپ صرف دو لفظ بولتے ہیں تو تیسرے کا کیا کیا :confused:
زیک — اپریل 23، 2008 6:20 شام
اب اتنے زززززززززززززززززززززمانے کے بعد کسی بات کا جواب دینگے تو یہی ہونا ہے :rolleyes:

نیا سوال پوسٹ کر رہا تھا تو سوچا پچھلے سوال دیکھ لوں۔ کئی نکلے جن کے جواب نہ دیئے تھے۔
وہ بھی صرف دو لفظ :rolleyes:
پھر پوچھوں گی کہ نکاح کے ٹائم ہان کہنے میں کتنا وقت لگایا تھا :confused: اور ہان نکاح کے وقت تو تین بار بولتے ہیں جبکہ آپ صرف دو لفظ بولتے ہیں تو تیسرے کا کیا کیا :confused:

میں نے تو نکاح کے دو بول سنا تھا۔ :confused:
ویسے تیسری دفعہ کے سوال کے وقت جی کر رہا تھا کہ مولوی کو ایک چپت لگاؤں کہ سوال کے لئے اتنی لمبی تمہید کی کیا ضرورت ہے۔
کیا وقت یاد کرا دیا!!!
پپو — جون 24، 2008 8:03 صبح
میں جب کسی سے ناراض ہوتا ہوں تو صرف اس کے ساتھ ہر طرح کا قطعہ تعلق کر لیتا ہوں میری اس عادت سے بھی کئی لوگ ناراض ہوتے ہیں
ابو کاشان — جون 24، 2008 8:19 صبح
مجھے خود اپنی بھول جانے کی عادت سے، کئی اہم دستاویزات انتہائی محفوظ جگہ رکھ دیں اور بھول گیا۔ اب ڈھونڈو تو مانوں والا حساب ہو جاتا ہے۔
باقی میرے غصّے سے ہر کسی کو سخت چڑ ہے۔ (ویسے یہ تو مجھے خود بھی ہے۔)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%D8%A7-%D8%B3%D9%88%D8%A7%D9%84.11410/