جانتے ہیں سب مجھے

حسن علوی — جولائی 8، 2008 1:22 شام
خوش آمدید!
یہی کہہ سکتا ہوں فی الوقت
شمشاد — جولائی 8، 2008 4:19 شام
ویسے اس کے علاوہ کہہ بھی کیا سکتے ہیں؟
پیاسا — جولائی 12، 2008 11:59 صبح
اب مجھے ان کا اتہ پتہ معلوم ہو یا ان کے فون نمبر کا علم ہو تو میں ان کو پکڑ کر لے آؤں۔

یہاں ایک تھانہ بھی ہوتا تھا
تھانیدار کو ان کے پیچھے لگایئے تا کہ کچھ اتا پتا تو معلوم ہو سکے
شمشاد — جولائی 12، 2008 12:54 شام
تھانیدار بھی تو کسی کُھرے کا پیچھا کرتا ہوا جائے گا ناں، ہوا میں تیر چلانے کا اسے بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
پیاسا — جولائی 12، 2008 2:12 شام
کبھی کبھی 'تکہ بھی تو لگ جاتا ہے نا
اس لیے انہیں کہیے کہ ملزم کا پیچھا کیا جا ئے
شمشاد — جولائی 12، 2008 4:42 شام
آپ ایسا کریں اردو محفل کے تھانے میں شکایت درج کروا دیں تا کہ باقاعدہ کاروائی شروع کی جا سکے۔
ثوبیہ ناز — جولائی 12، 2008 5:06 شام
مجھے اردو لنک کا تھانہ ہی نہیں مل رہا شاید میری یاداشت کمزور ہو گئی ہے اب ڈاکٹر کو بلانا پڑے گا ویسے میرے ابو بھی ڈاکٹر ہیں
شمشاد — جولائی 12، 2008 5:25 شام
اردو لنک کے تھانے کا تو معلوم نہیں، اردو محفل کے تھانے کے لیے اپنے نام پر کلک کریں۔
ثوبیہ
ساجد — جولائی 13، 2008 5:02 شام
خوش آمدید ، جناب
پپو — اگست 2، 2008 4:25 شام
اگر کہیں‌‌‌تو تھانیدار کا پروانہ لے کے چھیدا مخبر نہ کھوج لگائے ویسے بھی یہ اسلحہ جو اوتار میں‌ نظر آرہا ہے بغیرلائنس لگتا ہے اور جس نے نمائش میں اسلحہ لگا رکھا ہے کام بھی ایک نمبر نہیں ہوگا
پیاسا — اگست 6، 2008 5:58 صبح
اگر کہیں‌‌‌تو تھانیدار کا پروانہ لے کے چھیدا مخبر نہ کھوج لگائے ویسے بھی یہ اسلحہ جو اوتار میں‌ نظر آرہا ہے بغیرلائنس لگتا ہے اور جس نے نمائش میں اسلحہ لگا رکھا ہے کام بھی ایک نمبر نہیں ہوگا

جی اسلحہ تو بغیر لا ئنس ہی ہے لیکن آپ کو تو پتا ہے آج کل لا ئنس نہیں بن رہے اور دوسرا یہ کہ جتنا خرچہ لا ئنس بنوانے پے آتا ہےاس سے سستی تو ایک اور گن مل جاے گی ؛اور وہ جو کہتے ہیں نا "ایک سے دو بھلے "تو دو گنز ہوں گی تو تھانیدار بھی قریب نہیں آے گا۔
لیکن چھیدا تو پہلے ہی ایک کیس پر لگا ہوا ہے؛ مودے کے ذمے یہ ڈیوٹی لگا دیجیے ؛ویسے بھی وہ چھیدے سے زیادہ 'ماہر ' ہے:hatoff:
امکانات — اگست 24، 2008 9:20 صبح

پیش خدمت ہے خوش آمدید حضرت علامہ مولانا صاھب علماءکرام تھانے نہیں جایا کرتے
فاروقی — اگست 30، 2008 5:25 صبح
خوش آمدید پیاسا صاحب
الف عین — اگست 30، 2008 5:40 شام
یاد نہیں کہ میں نے خوش آمدید کہا یا نہیں۔
اگر پہلے کہا تھا تو اس وقت
سواگتم
کر دیتا ہوں۔ یعنی آپ کا سواگت ہے۔
پیاسا — ستمبر 11، 2008 7:33 صبح
یاد نہیں کہ میں نے خوش آمدید کہا یا نہیں۔
اگر پہلے کہا تھا تو اس وقت
سواگتم
کر دیتا ہوں۔ یعنی آپ کا سواگت ہے۔

شکریہ جناب.............
الف عین. . . کو اس طرح لکھا کیجیے.........الفعین.....:grin:
مغزل — ستمبر 11، 2008 8:09 صبح
پیاسے میاں جہاں جہاد کی پیاس ہے وہاں تہذیب کی پیاس بھی رکھیئے۔
اور یہ ذہن میں رکھیئے کہ الف عین (اعجاز عبید) صاحب آپ کے لنگوٹیئے
نہیں ہیں بلکہ ایک بزرگ نابغہِ روزگار ہستی ہیں اتنے سال آپ کی عمر
نہیں جتنے علوم پر میرے ممدوح دسترس رکھتے ہیں ، لہذا پاس ِ ادب کو
روا جانیئے اور روا رکھیئے ۔ امید ہے آپ میری بات کا برا نہ منائیے گا۔
والسلام و مع الاکرام
پیاسا — ستمبر 12، 2008 12:35 شام

آپ بھی "خوب" ہیں . . . بات کسی سے ہو رہی ہے . . . جواب کوئی دے رہا ہے. . .
کیا محترم . . الف عین. . .پر آپکا قبضہ ہے. . . کہ ہم ان سے بات بھی نہیں کر سکتے. . . . اگر آپ کی عزت کرتے ہیں ہم تو آپ بھی لحاظ کیا کیجیے. . . .
اگر . . محترم . . الف عین. . صاحب نے اعتراض کیا تو. . . ہم بصد معذرت اپنے الفاظ واپس لے لیں گے. . .
شمشاد — ستمبر 12، 2008 3:50 شام
پیاسا صاحب آپ کو شاید غلط فہمی ہوئی ہے۔
مغل صاحب نے آپ کے انداز تکلم کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو ایک مشورہ ہی تو دیا ہے۔ اس میں بُرا منانے والی تو کوئی بات ہی نہیں۔
اعجاز عبید صاحب اس محفل کی انتہائی قابل احترام اور بزرگ شخصیت ہیں۔ نجیب الطرفین شاعر ہیں۔ جیسے جیسے آپ اس محفل میں آتے رہیں گے، آپ کو اعجاز صاحب کی شخصیت کے متعلق معلوم ہوتا رہے گا۔
اب میرے متعلق بھی نہ کہہ دیجیئے گا کہ بات کس سے ہو رہی ہے اور جواب کوئی دے رہا ہے۔
آتے رہیے یہ محفل آپ کی اپنی ہے۔
پیاسا — ستمبر 18، 2008 10:49 صبح

ٹھیک اے جی ..............جیکن تسی آندے او ...انجھے ہی سہی
بس خوش رہو سب......
آصف شفیع — ستمبر 18، 2008 1:53 شام
یہ سب ٹھیک ہے مگر تعارف کہاں گیا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%D8%A8-%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92.13292/page-4