حضرت نبیل احمد

نبیل احمد — جنوری 17، 2014 5:11 شام
السلام و علیکم۔ میرا نام نبیل احمد ہے ، عمر چوبیس سال ہے، میں غیر شادی شدہ ہوں۔
سیالکوٹ کا رہائشی ہوں ۔ کھلنڈرا سا انسان ہوں ۔ اردو ادب اور شاعری سے کوئی بہت زیادہ لگاؤ نہیں لیکن دلچسپی رکھتا ہوں اور مجھے اقبال کا وہ شعر بھی یاد ہے۔۔۔ :grin:
پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میں
کہ شاہیں بناتا نہیں آشیانہ
انٹرنیٹ سے خاصا شغف ہے۔ ایک بینک میں کیشیئر ہوں ۔ پیسوں سے اکثر واسطہ رہتا ہے۔
امید ہے کہ مجھے آپ سب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
مجھے اردو لکھنا نہیں آتی ہے اسی لئے یہ تعارف بھی ایک دوست سے لکھوا رہا ہوں لیکن خاطر جمع رکھئے کہ جلد ہی لکھنا سیکھ جاؤں گا۔:):)
قیصرانی — جنوری 17، 2014 5:12 شام
وعلیکم السلام
محفل پر خوش آمدید
جی خاطر جمع رکھ لی۔ اس کے بدلے کیش کب دے رہے ہیں؟
ملائکہ — جنوری 17، 2014 5:13 شام
خوش آمدید ۔۔۔۔ :)
نبیل احمد — جنوری 17، 2014 5:15 شام
وعلیکم السلام
محفل پر خوش آمدید
جی خاطر جمع رکھ لی۔ اس کے بدلے کیش کب دے رہے ہیں؟
بینک بند ہے، کیش سوموار کو وصولیے گا۔۔ :)
قیصرانی — جنوری 17، 2014 5:15 شام
بینک بند ہے، کیش سوموار کو وصولیے گا۔۔ :)
کوئی بینک کارڈ ہی دے دیجئے، اے ٹی ایم سے نکلوا لیتے ہیں۔ اچھے بچے آج کا کام سوموار پر نہیں چھوڑتے
جیہ — جنوری 17، 2014 5:20 شام
خوش آمدید
آپ غیر شادی شدہ کیوں ہیں؟
تلمیذ — جنوری 17، 2014 5:28 شام
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، حضرت صاحب۔
خُود اپنے لئے 'حضرت ' کا لفظ پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔
زیک — جنوری 17، 2014 5:30 شام
خوش آمدید نبیل احمد!
خُود اپنے لئے 'حضرت ' کا لفظ پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔
شکر ہے کہ رح کا لاحقہ نہیں لگایا۔
نبیل احمد — جنوری 17، 2014 5:35 شام
کوئی بینک کارڈ ہی دے دیجئے، اے ٹی ایم سے نکلوا لیتے ہیں۔ اچھے بچے آج کا کام سوموار پر نہیں چھوڑتے
یہ لیجئے۔۔ :):):)
10779_762614837100441_1498225071_n.jpg
قیصرانی — جنوری 17، 2014 5:38 شام
کارڈ ہٹا دیجئے، اس کا نمبر اور نام دکھائی دے رہا ہے :)
نبیل احمد — جنوری 17، 2014 5:40 شام
کارڈ ہٹا دیجئے، اس کا نمبر اور نام دکھائی دے رہا ہے :)
ڈیبٹ کارڈ ہے۔۔ کریڈٹ نہیں۔۔ :):)
تدوین: میں خود ایک بینکر ہوں لہذاٰ خاطر کو ایک دفعہ پھر جمع کر لیجئے۔۔ :)
قیصرانی — جنوری 17، 2014 5:46 شام
ڈیبٹ کارڈ ہے۔۔ کریڈٹ نہیں۔۔ :):)
تدوین: میں خود ایک بینکر ہوں لہذاٰ خاطر کو ایک دفعہ پھر جمع کر لیجئے۔۔ :)
جی جمع ہی کر رہا ہوں پر ابھی تک نقدی دکھائی نہیں دی :)
زیک — جنوری 17، 2014 5:53 شام
یہ تو واقعی اصلی حضرت نکلے!!
شمشاد — جنوری 17، 2014 7:24 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
مزمل شیخ بسمل — جنوری 17، 2014 7:36 شام
کارڈ ہٹا دیجئے، اس کا نمبر اور نام دکھائی دے رہا ہے :)

ڈیبٹ کارڈ ہے۔۔ کریڈٹ نہیں۔۔ :):)
تدوین: میں خود ایک بینکر ہوں لہذاٰ خاطر کو ایک دفعہ پھر جمع کر لیجئے۔۔ :)

ڈیبٹ کارڈ سے بڑھ کر بات یہ ہے کہ پاکستان میں "اکثر" ڈیبٹ یا پری پیڈ کارڈز "نان فزیکل" فنڈز ٹرانسفر کے لیے ایکٹو نہیں ہیں۔ :) یہ بھی انہی کارڈز میں سے ہے۔
حاتم راجپوت — جنوری 17، 2014 8:24 شام
اردو محفل میں خوش آمدید جنابِ حضرت۔۔۔ آپ محفل کے پہلے حضرت ہیں جو محفل میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ پہلی دفعہ کسی لائیو حضرت کو محفل میں دیکھ رہا ہوں ورنہ مراسلوں میں تو ہزاروں حضرت ہیں۔۔ ;););)
حاتم راجپوت — جنوری 17، 2014 8:27 شام
سیالکوٹ کا رہائشی ہوں
ارے واہ۔۔۔!! اپنے ہی شہر کے ہیں پھر تو آپ۔۔ کس علاقے سے ہیں جناب۔۔؟؟
الف عین — جنوری 18، 2014 2:27 صبح
خوش آمدید حضرت
محمد وارث — جنوری 18، 2014 5:34 صبح
خوش آمدید نبیل صاحب
سید شہزاد ناصر — جنوری 18، 2014 5:52 صبح
محفل میں خوش آمدید
امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا :)
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AD%D8%B6%D8%B1%D8%AA-%D9%86%D8%A8%DB%8C%D9%84-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF.71255/