خرم زکی کا تعارف

ناعمہ عزیز — اپریل 1، 2012 4:57 شام
نائمہ صاحبہ، کس زبان میں ترجمہ ؟؟؟

اردو میں ہی کر دیں لالہ :)
خرم زکی — اپریل 1، 2012 5:11 شام
جی جناب، کراچی ہوں۔
خرم زکی — اپریل 1، 2012 5:17 شام
ناعمہ، اردو میں تو یہ پہلے ہی ہے۔ مفہوم یہ ہے کہ ابلیس کا کردار اس کائنات میں تکوینی اعتبار سے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اور بزعم خود مقدس سمجھنے والوں کی نسبت ابلیس ہونا زیادہ بہتر ہے
الف عین — اپریل 1، 2012 5:31 شام
خوش آمدید خرم زکی۔ امید ہے سب کو مستفید کریں گے۔
شمشاد — اپریل 1، 2012 5:44 شام
اردو میں ہی کر دیں لالہ :)

تو پہلے کیا چینی زبان میں لکھا ہوا ہے؟
ابن سعید — اپریل 1، 2012 6:03 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔ ان شاء اللہ آپ سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ امید ہے کہ تمام محفلین کا تعاون آپ کو حاصل رہے گا اور کسی موقع پر کوئی مشکل درپیش ہو تو اردو محفل انتظامیہ کو آپ کی کدمت کر کے بڑی خوشی ہوگی۔ :)
ایک چھوٹا سا سوال آپ کے نام کے حوالے سے اگر گراں نہ گذرے۔ وہ یہ کہ "زکی" کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ ویسے یوں تو ضروری نہیں کہ ناموں کا کوئی مطلب ہو بھی۔ کئی دفعہ کچھ نام کسی مخصوص انداز میں اس لئے لکھے جاتے ہیں کہ بعض خاندانوں میں اس کی روایت چلی آتی ہے جس میں کوئی مضائقہ بھی نہیں۔ در اصل ہمارے ایک قریبی رشتہ دار ہیں جن کا نام "ذکی" ہے۔ لیکن وہ اپنا نام ذ سے لکھتے ہیں نہ کہ ز سے۔ لغت کے مطابق ذکی کا مطلب زیرک، چالاک، زود فہم اور سیانا وغیرہ ہوتے ہیں جبکہ ہمیں زکی کا کوئی مطلب نہیں مل سکا۔ :)
عائشہ عزیز — اپریل 1، 2012 6:03 شام
اردو محفل میں خوش آمدید بھائی !
بلال — اپریل 1، 2012 7:02 شام
اردو محفل پر خوش آمدید۔ امید کرتا ہوں کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور ہمیں آپ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
مہ جبین — اپریل 1، 2012 7:11 شام
السلام علیکم
اردو محفل میں خوش آمدید بھائی
امید ہے کہ آپ کو یہاں کا علم دوست ماحول پسند آئے گا
ام نور العين — اپریل 1، 2012 8:25 شام
لغت کے مطابق ذکی کا مطلب زیرک، چالاک، زود فہم اور سیانا وغیرہ ہوتے ہیں جبکہ ہمیں زکی کا کوئی مطلب نہیں مل سکا۔ :)
ارے سورة مريم میں "غلاما زكيا" مذكور ہے۔ بمعنى :نيك ، متقى ۔ اور نفسا زكية بھی ہے شايد سورة الكهف يا سورة الأعراف میں۔
ابن سعید — اپریل 1، 2012 8:28 شام
ارے سورة مريم میں "غلاما زكيا" مذكور ہے۔ بمعنى :نيك ، متقى ۔
جزاک اللہ خیر۔ یعنی بنیادی غلطی یہ ہوئی کہ ہم نے کسی عربی لغت سے رجوع نہیں کیا۔ اور جس اردو لغت کا سہارا لیا اس میں صرف ذکی موجود تھا۔ :) :) :)
ام نور العين — اپریل 1، 2012 8:32 شام
همارى لغت اول قرآن مجيد زنده باد ! اب سورة كا ريفرنس آپ ویری فائی کردیجیے بھیا۔حافظے كا كيا بھروسا۔
محمداحمد — اپریل 1، 2012 8:43 شام
خوش آمدید خرم زکی صاحب،
محفل میں آتے جاتے رہیے ۔ اُمید ہے آپ سے بھی کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
ناعمہ عزیز — اپریل 2، 2012 5:06 صبح
تو پہلے کیا چینی زبان میں لکھا ہوا ہے؟

کھی کھی کھی کھی کھی کھی :laugh:
خرم زکی — اپریل 2، 2012 5:54 صبح
جی کراچی میں
محمدصابر — اپریل 2، 2012 5:59 صبح
اُردو محفل میں خوش آمدید خرم زکی
محمد وارث — اپریل 2، 2012 6:29 صبح
خوش آمدید خرم زکی صاحب
خرم زکی — اپریل 2، 2012 6:57 صبح
ابن سعید، جی اس کے معنی پاک کے ہیں
شمشاد — اپریل 2، 2012 9:45 صبح

خرم زکی لالہ آپ کس قسم نے کونسے کونسے پروگرام کئے ؟؟:rolleyes:
ناعمہ عزیز صاحبہ، ابلیس کے حوالے سے آپ کے شعر پر مجھے اقبال کی نظم یاد آ گئی:
ہے مری جرات سے مشت خاک میں ذوق نمو
میرے فتنے جامہ عقل و خرد کا تارو و پُو
دیکھتا ہے تو فقط ساحل سے رزمِ خےر و شر
کون طوفاں کے طماچے کھا رہا ہے میں کہ تو
حضر بھی بے دست و پا ، الیاس بھی بے دست و پا
میرے طوفاں یم بہ یم ، دریا بہ دریا جُو بہ جُو
گر کبھی خلوت میسر ہو تو پوچھ اللہ سے
قصہ آدم کو رنگیں کر گیا کس کا لہو
میں کھٹکتا ہوں دل یزادں میں کانٹے کی طرح
تو فقط اللہ ہو ، اللہ ہو ، اللہ ہو

خرم صاحب ناعمہ نے آپ سے پوچھا تھا آپ نے کس قسم کے کون کون سے پروگرام کیے ہیں۔ اور آپ نے جواب میں نظم سُنا دی۔ اس کا سوال ابھی بھی تشنہ ہے۔
ابن سعید — اپریل 2، 2012 2:20 شام
ابن سعید، جی اس کے معنی پاک کے ہیں
جزاک اللہ خیر۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D8%B1%D9%85-%D8%B2%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.50607/page-2