خرم زکی کا تعارف

ناعمہ عزیز — اپریل 2، 2012 2:22 شام
خرم صاحب ناعمہ نے آپ سے پوچھا تھا آپ نے کس قسم کے کون کون سے پروگرام کیے ہیں۔ اور آپ نے جواب میں نظم سُنا دی۔ اس کا سوال ابھی بھی تشنہ ہے۔
:hatoff::hatoff::hatoff:
خرم زکی — اپریل 3، 2012 5:48 صبح
جی سیاسی و مذھبی پروگرام!
خرم زکی — اپریل 3، 2012 6:02 صبح
کوئی مجھے بتانا پسند کرے گا کہ اگر میں یہاں کسی خبر کا لنک پوسٹ کرنا چاہوں تو کیسے کر سکوں گا خاص طور پر اگر یہ کہ میں اس خبر کے حوالے سے کسی تھریڈ کا آغاز کرنا چاہوں ؟؟؟؟
شمشاد — اپریل 3، 2012 10:51 صبح
خرم بھائی آپ حالات حاضرہ کے سیکشن میں مناسب زمرہ منتخب کر کے دھاگہ کھول سکتے ہیں۔ چند ایک ربط مندرجہ ذیل ہیں :
آج کی خبر
آپ کے کالم
سیاست
ہمارا معاشرہ
خبر کا ربط پوسٹ کرنے کے لیے خبر کی سرخی لکھ کر اسے منتخب کر لیں اور اس ٹیکسٹ باکس کے اوپر جو آئیکون بنی ہوئی ہیں ان میں سے (زنجیر والی) "ربط شامل/مدون کریں" پر کلک کریں، ایک کھڑکی کھلے گی، اس میں خبر کا ربط نقل کر کے چسپاں کر دیں اور مندرج پر کلک کر دیں۔ ربط شامل ہو جائے گا۔
کسی بھی قسم کی کوئی مشکل پیش آئے تو بلاتکلف پوچھ لیجیے گا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D8%B1%D9%85-%D8%B2%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.50607/page-3