گوگل سے سرچ کرتے کرتے یہاں تک آیا ہوں اور اندازی سے استقبالیہ میں پوسٹ کر ریا ہوں اگر یان غلط ہو تو تبدیل کر دین
ابھی تھورا لککھنے میں تھوڑی مشکل پیش آ رہی ہے میرے خیال میں دو تین پوسٹ میں سہی لکھ سکتا ہوں اور یہاں زیادہ مشکل محسوس نہیں ہو رہی
یہ ضرور ہے کہ یہاں کے جو بھی ایڈمن ہیں یا اس سوفٹ وئیر کو تبدیل کے عمل سے گزارنے والے ہیں وہ واقع جینیس ہیں اور تعریف کے قابل
ابھی میں یہان کی سیر کروں گا پھر ساتھ ساتھ آپ سب کو تنگ بھی کرتا رہوب گا
نبیل — مئی 27، 2008 10:45 شام
خوش آمدید ساحر اور تعریف کرنے کا شکریہ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کا وقت بھی یہاں اچھا گزرے گا۔
ماوراء — مئی 27، 2008 11:02 شام
ساحر، محفل پر خوش آمدید۔
عندلیب — مئی 27، 2008 11:03 شام
خوش آمدید ساحر صاحب۔
الف عین — مئی 28، 2008 6:33 صبح
خوش آمدید/ سواگتم ساحر
سحر کرنے والے ہی حیران ہیں؟
اپنا تعارف دیں
گوگل سے سرچ کرتے کرتے یہاں تک آیا ہوں اور اندازی سے استقبالیہ میں پوسٹ کر ریا ہوں اگر یان غلط ہو تو تبدیل کر دین
ابھی تھورا لککھنے میں تھوڑی مشکل پیش آ رہی ہے میرے خیال میں دو تین پوسٹ میں سہی لکھ سکتا ہوں اور یہاں زیادہ مشکل محسوس نہیں ہو رہی
یہ ضرور ہے کہ یہاں کے جو بھی ایڈمن ہیں یا اس سوفٹ وئیر کو تبدیل کے عمل سے گزارنے والے ہیں وہ واقع جینیس ہیں اور تعریف کے قابل ابھی میں یہان کی سیر کروں گا پھر ساتھ ساتھ آپ سب کو تنگ بھی کرتا رہوب گا
خوش آمدید جناب ساحر صاحب اردو محفل پر لیکن ایک بات یاد رکھنا اگر آپ ساحر ہیں تو ادھر بھی بہت سے جادوگر ہیں جو آپ پر جادو کردیں گے اور آپ ادھر سے جا نہیں سکو گے اور آپ نے کیا تنگ کرنا ہے میرا نام پپو ہے پھر کہو گے '' پپو یار تنگ نہ کر''
عبدالمجید — مئی 28، 2008 7:44 صبح
خوش آمدید ساحر صاحب ہم بھی انتظار کریں گے کہ کپ آپ تنگ کریں گے ہمیں ویسے ہمیں بھی ایسے ہی شخص کی تلاش تھی
صرف علی — مئی 28، 2008 9:40 صبح
ساحر، محفل پر خوش آمدید۔
بلال — مئی 28، 2008 10:00 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا۔۔۔
محمد وارث — مئی 28، 2008 11:25 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید ساحر صاحب
عمار ابن ضیا — مئی 28، 2008 12:00 شام
اردو محفل پر خوش آمدید ساحر بھائی۔ ابھی تو ابتداء ہے۔ آپ یہاں گھومیں پھریں، پھر آپ کو جو کارنامے نظر آئیں گے تو آپ جانیں گے کہ اردو سے محبت کرنے والے کیسے کیسے لوگ موجود ہیں یہاں۔
امید ہے آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ کوئی مشکل درپیش ہو تو بلاجھجک کہہ سکتے ہیں۔
فرخ منظور — مئی 28، 2008 3:01 شام
بہت بہت خوش آمدید ساحر صاحب! ہم بھی ساحروں کے مداحوں میں سے ہیں -
شمشاد — مئی 28، 2008 5:16 شام
خوش آمدید ساحر صاحب
امید ہے آپ کا یہاں وقت بہت اچھا گزرے گا۔
ابن سعید — مئی 28، 2008 5:23 شام
خوش آمدید ساحر صاحب۔
تعبیر — مئی 28، 2008 8:12 شام
السلام علیکم اور خوش آمدید
حجاب — مئی 28، 2008 8:23 شام
خوش آمدید ساحر صاحب ۔
یونس رضا — مئی 28، 2008 8:27 شام
خوش آمدید ساحر
زینب — مئی 29، 2008 3:56 صبح
خوش آمدید ساحر
ظفری — مئی 29، 2008 4:20 صبح
السلام علیکم اور اردو محفل پر خوش آمدید ۔
ساحر — مئی 31، 2008 12:16 صبح
کمال ہو گیا۔۔۔۔کمال ہو گیا ۔۔اتنی آو بھگت
آپ سب کا ایک ایک کر کے بہت شکریہ۔۔۔ ایک ہی دفہ سب کا شکریہ ادا کر دیتا ہون اس لئے کہ کہین صفھات زیادہ نہ خرچ ہو جائین
ایک صاحب نے تعارف کا پوچھا ہے تو جناب صرف نام کا ساحر ہوں کام سارے بیوقوفوں والے ہیں ہیں
ویسے ایک دفع اپنے نام کے چکر میں ہی جادوگری کرنے کا بھی سوچ بیٹھا تھا مگر وہاں بھی بیوقوفی ۔۔۔۔ بھلا خود ہی سوچیں ہمارے پاکستان میں جادوگر سیاستدانوں کے ہوتے بھلا ہم کہاں اور ہمارے بساط کہاں ۔۔۔ وہ تو ایسے جادوگر ہیں کہ ملک پاکستان کو کئی بار بیچ چکے ، مگر ان کا جادو دیکھئے کہ ہمیں ملک پاکستان کیسا سہی سلامت دکھاتے ہیں۔
یہ ہوتی ہے ساحری۔۔۔
اس لئے سجنوں ۔ہم کہاں اور ہماری بساط کہاں