شمشاد نے کہا:
خوش آمدید سیمل
یہ محفل بہت ہی اچھی ہے، سب ہی اراکین بہت اچھے ہیں، ہنسی مذاق، چھیڑ چھاڑ، لیکن تہذیب کے دائرے میں، سب ہی کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ شمیل آپ کو اس محفل کا مکمل تعارف دیں گے۔
اس دوران آپ اپنا مختصر تعارف تو دیں کہ کون ہیں، کہاں سے ہیں، کیوں ہیں، وغیرہ وغیرہ
اس محفل کو سنوارنے میں آپ کیا کیا کر سکتی ہیں؟
دلچسپیاں کیا ہیں، عمر کتنی ہے، چاہے غلط ہی بتائیں، تعلیم کتنی ہے۔
اگر آپ کی ایک کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئے تو آپ مجھے کتنے پیسے دیں گی اور کیوں؟
وغیرہ وغیرہ، وغیرہ وغیرہ
جی اس محفل پر مجھے آنا اچھا لگ رہا ہے اور لوگ بھی۔۔۔۔
جہاں تک سوالات کا تعلق ہے تو اتنے زیادہ سوالات ایک ساتھ؟؟؟؟
کون ہیں، کہاں سے ہیں، کیوں ہیں، وغیرہ وغیرہمیں سیمل ہوں (کیا آپ اصلی نام پوچھ رہے ہیں)۔۔میں پاکستان سے ہوں۔۔۔کیوں ہوں۔۔۔۔؟؟؟ شاید اس لیے کہ رب نے زندہ رکھا ہوا ہے ابھی تک۔۔۔۔؟ ورنہ شاید نہ ہوتی۔۔۔
اس محفل کو سنوارنے میں آپ کیا کیا کر سکتی ہیں؟
شاید میں واصف علی واصف کی بات سے بات یہاں لکھوں ۔۔لائبریری کے لیے۔۔۔
دلچسپیاں کیا ہیں، عمر کتنی ہے، چاہے غلط ہی بتائیں، تعلیم کتنی ہے۔جہاں تک بات ہے دلچسپیوں کی تو میرے شوق اتنے زیادہ ہیں کہ مجھے کام اور شوق کی تفریق کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔۔۔ میرا شوق میرا کام اور میرا کام میرا شوق۔۔۔
کتابوں سے لگاؤ ہے۔۔ شاعری سے۔۔۔۔ انٹرنیٹ پر بھی پڑھنے لکھنے سے متعلق میرا کام ہے۔۔۔ اور کچھ یہ کہ کبھی کبھی کچھ لکھ لینا۔۔۔ اور باقی پڑھنا پڑھنا۔۔۔۔ اور اگر وقت بچ جائے تو پھر پڑھ لینا۔۔ عمر میری ابھی اتنی نہیں ہوئی کہ غلط بتاؤں ۔۔۔۔ 22 سال کی ہوں ۔۔ بی-اے کے رزلٹ کے انتظار میں مکھیاں مار رہی ہوں۔۔۔
اگر آپ کی ایک کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئے تو آپ مجھے کتنے پیسے دیں گی اور کیوں؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس میں سیاسی بیان کی اشد ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔۔۔۔۔اس لیے خاموشی بہترین حل ہے۔۔۔۔۔
