الف نظامی — اگست 2، 2006 2:19 شام
خوش آمدید سمیل (بر وزن شمیل)

سیمل — اگست 3، 2006 9:34 صبح
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم
خوش آمدید سیمل !
مطالعہ سے آپ کا شغف جان کر بہت خوشی ہوئی !
اور اس حوالے سے بھی کہ آپ واصف علی واصف کے کلام کو یہاں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
و علیکم السلام
سیدہ شگفتہ۔۔۔۔ آپ کا بے حد شکریہ
سیمل — اگست 3، 2006 9:40 صبح
محمد شمیل قریشی نے کہا:
جنابہ سیمل صاحبہ ،
آپ پر سلامتی ہو ۔
بہت شکریہ شمیل۔۔۔۔ اس تفصیلی تعارف کا۔۔۔۔۔ آپ کا انداز بے حد منفرد ہے۔۔۔ خوش رہیے۔۔۔۔
سیمل — اگست 3، 2006 9:50 صبح
امن ایمان نے کہا:
اوہ۔۔ ایمان میں چپ نہیں تھی ہوئی۔۔۔آپکی دعا مکمل ہو گئی تھی۔۔۔ میں نے اقتباس میں غلطی کی تھی۔۔۔ اب دیکھیے۔۔۔ میں نے تصحیح کر دی ہے ۔۔۔۔۔ خوش رہیے۔۔۔اوہ اچھا۔۔۔میں بھی حیران تھی کہ آپ سب کو جواب میں کچھ نہ کچھ کہہ رہی ہیں۔۔اور مجھے ایک لفظ بھی نہیں کہا

سیمل آپ نے عمیرہ کا ناول امر بیل پڑھا ہے۔۔؟ یہ میرا پسندیدہ ناول ہے۔۔اور جتنا میں اس کو پڑھ کے روئی ہوں۔۔شاید اپنی پوری زندگی میں اتنا نہیں روئی
میں نے یہ ناول تسلسل سے نہیں پڑھا۔۔ ٹکڑوں میں ہی پڑھا۔۔۔۔ہاں آخری قسط کو پڑھ کر کئی دن میں خود بہت رنجیدہ رہی۔۔۔ لیکن افر پورا ناول پڑھتی تو شاید روتی بھی کیونکہ جس نے بھی پورا پڑھا رویا ضرور۔۔۔۔۔۔۔
باقی کہ عمیرہ احمد اچھا اینڈ بھی کریں تو اس میں اداسی پھر بھی ہوتی ہے عجیب سی
سیمل — اگست 3، 2006 9:54 صبح
راجا نعیم نے کہا:
خوش آمدید سمیل (بر وزن شمیل)
شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محب علوی — اگست 3، 2006 10:41 صبح
سیمل آپ سے بھی دو سوال ہو جائیں ذرا۔
1۔ چاندنی چاند سے ہوتی ہے ستاروں سے کیوں نہیں ؟
2۔ آسمان سے گر کر کھجور میں کیسے اٹکا جا سکتا ہے ، کیا کھجور کے درخت میں اتنی سکت ہوتی ہے کہ آسمان سے گرے کو سنبھال سکے، مفصل روشنی ڈالیں۔
قیصرانی — اگست 3، 2006 11:01 صبح
میرا بھی ایک سوال ہے
سوال یہ ہے کہ
سوال: کیا سوال پوچھوں؟
قیصرانی
سیمل — اگست 3، 2006 2:59 شام
محب علوی نے کہا:
سیمل آپ سے بھی دو سوال ہو جائیں ذرا۔
یعنی مجھ سے بدلہ لیا جا رہا ہے۔۔۔۔
1۔ چاندنی چاند سے ہوتی ہے ستاروں سے کیوں نہیں ؟چونکہ چاندنی چاند کا مؤنث ہے اس لیے چاند سے ہوتی ہے۔۔۔ ستاروں سے روشنی ہوتی ہے۔۔۔ اس لیے چاندنی نہیں ہوتی
2۔ آسمان سے گر کر کھجور میں کیسے اٹکا جا سکتا ہے ، کیا کھجور کے درخت میں اتنی سکت ہوتی ہے کہ آسمان سے گرے کو سنبھال سکے، مفصل روشنی ڈالیں۔دیکھیے روشنی بلب کی ڈالنی ہے یا ٹیوب لائٹ کی پہلے یہ سمسیا حل کیجیے۔۔ تا کہ میں روشنی کا انتظام کروں

سیمل — اگست 3، 2006 3:00 شام
قیصرانی نے کہا:
میرا بھی ایک سوال ہے
سوال یہ ہے کہ
سوال: کیا سوال پوچھوں؟
قیصرانی
اور مجھے سمجھ نہین آ رہی جواب کیا دوں
قیصرانی — اگست 3، 2006 3:23 شام
سیمل نے کہا:
اور مجھے سمجھ نہین آ رہی جواب کیا دوں
کہتے ہیں جو چیز سمجھ نہ آرہی ہو، پوچھ لیا کرتے ہیں
قیصرانی
تفسیر — اگست 17، 2006 1:35 شام
سیمل صاحبہ
دیر آید درست آید
دیر سے آنے کی معذرت ۔
آپ سے مل کر بہت خوشی ہورہی۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو بھی مجھ سے مل کر خوشی ہوگی۔
Advertisementہر نئے ممبر کو سب سے پہلے میر ناول پڑھنے کی درخواست کرتا ہوں ۔ مگر وہ نہیں آتے۔ کیا آپ آئیں گی؟

سیمل — اگست 26، 2006 5:49 صبح
اوہ۔۔۔۔ میں تو حد سے بھی زیادہ لیٹ ہو گئی۔۔۔ جی میں ناول پڑھنے کے لیے تیار ہوں؟؟؟
محب علوی — اگست 26، 2006 8:00 صبح
سیمل نے کہا:
محب علوی نے کہا:
سیمل آپ سے بھی دو سوال ہو جائیں ذرا۔
یعنی مجھ سے بدلہ لیا جا رہا ہے۔۔۔۔
1۔ چاندنی چاند سے ہوتی ہے ستاروں سے کیوں نہیں ؟چونکہ چاندنی چاند کا مؤنث ہے اس لیے چاند سے ہوتی ہے۔۔۔ ستاروں سے روشنی ہوتی ہے۔۔۔ اس لیے چاندنی نہیں ہوتی
2۔ آسمان سے گر کر کھجور میں کیسے اٹکا جا سکتا ہے ، کیا کھجور کے درخت میں اتنی سکت ہوتی ہے کہ آسمان سے گرے کو سنبھال سکے، مفصل روشنی ڈالیں۔دیکھیے روشنی بلب کی ڈالنی ہے یا ٹیوب لائٹ کی پہلے یہ سمسیا حل کیجیے۔۔ تا کہ میں روشنی کا انتظام کروں
نہ بلب کی چلے گی نہ ٹیوب لائٹ کی ، سرچ لائٹ ڈال کر روشن تر کرنا ہے۔
شمشاد — جنوری 29، 2007 7:23 شام
لگتا ہے ابھی تک سرچ لائٹ کا انتظام نہیں ہو سکا

سیمل — جنوری 30، 2007 10:45 صبح
شمشاد نے کہا:
لگتا ہے ابھی تک سرچ لائٹ کا انتظام نہیں ہو سکا
اف شمشاد بھائی گڑے مردے نہیں اکھاڑتے۔۔۔۔ محب بھول چکے ہیں۔۔۔۔
شمشاد — جنوری 30، 2007 10:49 صبح
نہیں بھولے، انہوں نے ہی تو مجھے یاد کروایا ہے۔

کیوں محب میں صحیح کہہ رہا ہوں نا۔
سیمل — جنوری 30، 2007 10:59 صبح
شمشاد نے کہا:
نہیں بھولے، انہوں نے ہی تو مجھے یاد کروایا ہے۔

کیوں محب میں صحیح کہہ رہا ہوں نا۔
وہاں سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔۔۔۔۔
شمشاد — جنوری 30، 2007 3:05 شام
جواب موصول ہوا یا نہیں لیکن آپ بتا دیں ناں۔
محب علوی — فروری 4، 2007 2:39 صبح
جواب موصول ہو گیا ہے سیمل اب جلدی سے بتا دو۔
شمشاد بالکل صحیح کام کیا ہے۔

شمشاد — فروری 4، 2007 10:40 صبح
لیکن وہ تو اس دن سے پھر پُھر ہوئی ہوئی ہیں۔