خوش آمدید مون

امن ایمان — اگست 23، 2007 11:20 صبح
آپ نے شاید کل یہاں ایک نیا نک دیکھا ہوگا۔۔"مون"۔ مون میرے کزن ہیں۔ میں نے کچھ دن پہلے انہیں اردو ویب کا ربط دیا تھا۔ان کو اردو ٹائپنگ پہلے سے بالکل بھی نہیں آتی تھی لیکن مون نے کچھ دنوں میں ہی کافی سے زیادہ سیکھ کر مجھے حیران کردیا۔ مجھے امید ہے کہ اردو محفل کے لیے ان کا آنا خوشگوار اضافہ ہوگا۔
اور میں یہ بھی امید رکھتی ہوں کہ جس طرح آپ لوگوں کی کیئر نے مجھے یہاں روکے رکھا۔۔مون کے لیے بھی ایسا ہی ریسپانس رہے گا۔
خوش آمدید مون! :f
اور ہاں۔۔۔۔میری کوئی شکایت ان سےنہیں لگنی چاہیے۔ :eek:m
سارہ خان — اگست 23، 2007 11:45 صبح
محفل پر خوش آمدید مون ۔۔۔۔ :)
الف عین — اگست 23، 2007 4:50 شام
خوش آمدید۔
چلو اب پرستان ڈریم لینڈ اور مون سے تو لوگ یہاں آ رہے تھے، اب مون ہی آ گئے ہیں۔ کب آ کر کرنیں بکھیرتے ہیں، دیکھا جائے
محمد وارث — اگست 23، 2007 4:57 شام
خوش آمدید مون صاحب، امید ہے آپ کا وقت محفل پر اچھا گزرے گا۔
تفسیر — اگست 23، 2007 5:13 شام
خوش آمدید مون
قیصرانی — اگست 23، 2007 6:28 شام
محفل پر خوش آمدید مون۔ امید ہے کہ آپ کا وقت ہمارے ساتھ اچھا گزرے گا۔ کسی بھی دقت کی صورت میں‌رابطہ کیجئے گا
عمر سیف — اگست 23، 2007 6:45 شام
خوش آمدید مون۔
ماوراء — اگست 23، 2007 9:31 شام
خوش آمدید مون۔۔۔!!!
تیشہ — اگست 24، 2007 12:00 صبح
ویلکم :) :)
امن ایمان — اگست 24، 2007 11:55 صبح
آپ سب کا شکریہ ابھی تو میں ہی ادا کر دیتی ہوں :f
مون صاحب پتہ نہیں کہاں تشریف رکھتے ہیں جو کل آئے ہی نہیں۔۔۔ان کا مختصر سا تعارف یہ کہ یہ ماشاءاللہ chartered accountant ہیں۔۔بہت سارے بینکس میں جاب کرچکے ہیں۔۔خاصے مصروف بندے ہیں لیکن میں کوشش کروں گی کہ کم سے کم اس فورم کو یہ نہ بھولیں اور کچھ وقت ضرور دیں۔
اعجاز چاء۔۔۔>>> :bigsm ٹھیک کہا۔
منصور بھائی۔۔۔>>>بالکل آپ کی مدد بلکہ تعاون کی ان کو ضرورت پڑتی رہے گی۔۔آپ کو یاد ہے نا کہ میں اگر یہاں اس فورم پر موجود ہوں تو آپ کی وجہ سے۔۔۔آپ اتنا زیادہ تعاون نہ کرتے تو میں بھی شاید اتنا جلدی سب کچھ نہ سیکھتی اور نہ کسی اور کو سکھا سکتی۔ :)
محب علوی — اگست 24، 2007 1:32 شام
خوش آمدید مون ،
بھائی ذرا یہاں آ کر منہ دکھائی تو کروا جائیں تاکہ ہم لوگ بھی چاند کا براہ راست دیدار کر لیں ۔
مون — اگست 24، 2007 5:48 شام
آپ نے شاید کل یہاں ایک نیا نک دیکھا ہوگا۔۔"مون"۔ مون میرے کزن ہیں۔ میں نے کچھ دن پہلے انہیں اردو ویب کا ربط دیا تھا۔ان کو اردو ٹائپنگ پہلے سے بالکل بھی نہیں آتی تھی لیکن مون نے کچھ دنوں میں ہی کافی سے زیادہ سیکھ کر مجھے حیران کردیا۔ مجھے امید ہے کہ اردو محفل کے لیے ان کا آنا خوشگوار اضافہ ہوگا۔
اور میں یہ بھی امید رکھتی ہوں کہ جس طرح آپ لوگوں کی کیئر نے مجھے یہاں روکے رکھا۔۔مون کے لیے بھی ایسا ہی ریسپانس رہے گا۔
خوش آمدید مون! :f
اور ہاں۔۔۔۔میری کوئی شکایت ان سےنہیں لگنی چاہیے۔ :eek:m

بسمِ اللہِ الرّحمانِ الرّحیم

تمام اراکینِ محفل کو اسلام و علیکم، آداب و تسلیمات
سب سے پہلے کل نہ آنے کی بہت بہت معذرت۔یقین کیجے اس میں زیادہ قصور نیٹ کا اور تھوڑا میرا ہے ۔کسی بھی اردو فورم پہ یہ میری پہلی پوسٹ ہے اس لیے الفاظ میں، بیان میں یا انداز میں کوئی کمی بیشی یا گستاخی کی پیشگی معذرت قبول کیجئے گا اور اس امر میں اگر آپ میری تصحیح فرمائیں گے تو مجھے بیحد خوشی ہو گی۔
کبھی کبھی ممنون ہوتے وقت الفاظ ختم ہو جاتے ہیں اور احساسات و جذبات صرف محسوس کیے جا سکتے ہیں یا آنکھوں کی زبان میں بیان ہوتے ہیں اس وقت میری کیفیت بھی شاید ایسی ہی ہے۔ آپ سب کا اور بلخصوص امن کا تہہ دل سے مشکور ہوں جن کی وساطت سے مجھے آپ سب سے ملنا ممکن ہوا۔ امن نے تو میرا بہت سا تعارف کرا دیا ھے میں مذید کیا کہوں۔ آپ سب کے پیار کا پھر سے تہہ دل سے شکریہ۔ ملاقات بھی جلد ہوتی رہے گی اور امید ہے آپ سب کے ساتھ وقت بہت اچھا گزرے گا۔ انشااللہ
مون J
مون — اگست 24، 2007 5:56 شام
محفل پر خوش آمدید مون ۔۔۔۔ :)

بہت بہت شکریہ سارہ آپ کا۔۔۔
زیک — اگست 24، 2007 6:05 شام
خوش‌آمدید مون۔
مون — اگست 24، 2007 6:09 شام
خوش آمدید مون ،
بھائی ذرا یہاں آ کر منہ دکھائی تو کروا جائیں تاکہ ہم لوگ بھی چاند کا براہ راست دیدار کر لیں ۔

علوی صاحب آپ سے مالاقات رہے گی تو بھرپور چاند بھی براہ راست نظر آ جائے گا ;)
سیدہ شگفتہ — اگست 24، 2007 6:12 شام
السلام علیکم
خوش آمدید !
مون — اگست 24، 2007 6:14 شام

مجھے الفاظ نہیں مل رہے کہ کیا کہوں، شکریہ شاید بہت چھوٹا لفظ ہے ۔ صد شکریہ :)
مون — اگست 24، 2007 6:18 شام

شکریہ زکریا صاحب امید ہے آپ سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔۔۔۔ :)
مون — اگست 24، 2007 6:32 شام
خوش آمدید۔
چلو اب پرستان ڈریم لینڈ اور مون سے تو لوگ یہاں آ رہے تھے، اب مون ہی آ گئے ہیں۔ کب آ کر کرنیں بکھیرتے ہیں، دیکھا جائے

قابل صد احترام اعجاز صاحب آپ کی شفقت کا بہت بہت شکریہ۔ امید ہے آپ سے بہت رہنمائی حاصل ہو گی۔ :)
مون — اگست 24، 2007 6:34 شام
السلام علیکم
خوش آمدید !

:) آپکا شکریہ
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D9%88%D8%B4-%D8%A2%D9%85%D8%AF%DB%8C%D8%AF-%D9%85%D9%88%D9%86.8091/