کانٹوں سے امید
کانٹے آپ پپیر پِنوں کی جگہ استعمال کر سکتے ہیں
خاطر جمع رکھیئے صاحب، انشاءاللہ یہاں پر آپ کا واسطہ کانٹوں کی بجائے پھولوں سے ہی رہے گا۔
اسے ”نیم گرم ‘ کر لیجئے، صاحب۔ گرم تو hot ہوتا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ خدا نخواستہ دانش صاحب جھلس جائیں۔
تلمیذ بھائی، درست فرمایا آپ نے۔ لیکن بھائی جان ہم نے تو ہمیشہ Warm welcome کا ترجمہ "گرم جوشی سے استقبال یا گرم جوش استقبال" ہی سنا تھا، نیم گرم جوشی سے استقبال تو نہیں سنا اور پڑھا تھا۔ اسی طرح گرم جوشی سے استقبال کے لئے Hot welcome کی اصطلاح بھی سننے کو نہیں ملتی۔ اب یا تو اس بات پر ہماری اصلاح کردیئے یا ان لوگوں کی اصلاح کردیجئے جنہوں نے ایسا ترجمہ کیا

چونکہ آپ نے ’گر م استقبال‘ لکھا تھا (’گرم جوش استقبال ‘ نہیں) ، اسی لئے میں نے اپنا مراسلہ لکھنےکی جرآت کی تھی۔
ھاھاھاھاھا صحیح بات کی آپ نے تلمیذ بھائی، اگر میں گرم استقبال کے بجائے گرم جوش استقبال لکھتا تو معاملہ بالکل ٹھیک ہوتا، لیکن بس میں نے سوچا ارادتا ذرا Transliteration کا ہی مزہ لے لوں۔ ویسے جو لوگ یہ مراسلے پڑھ رہے ہیں انکے لئے ایک سبق ہے کہ نقل حَرفی یا لَفظی ترجمہ میں کتنے مسائل پیدا ہوتے ہیں، اور ترجمہ کی روح ہی اسمیں فنا ہوجاتی ہے۔ اصلاح کا بے حد شکریہ برادر عزیز
وہ کیسے محمد وارث بھائی، وضاحت کریں؟
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D8%A7%D9%86%D8%B4-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%86%D8%AC%D9%88%DB%8C.82489/