درست آید

علی جعفری — مارچ 11، 2013 10:14 صبح
بڑے خلوص سے سبکو سلام کرتا ہوں۔ادا ئے سنّتِ خیر الانام کرتا ہوں!ّعاجز موسوم بہ علی و مدعو بہ حافظ اکبر آ بادی ہے۔تمام ارکان و حااضرینِ محفل کو فرداً فرداً تسلیمات بجا لاتا ھوں۔ ایل ایل بی کا طالب علم ہوں ۔ بزم سے آشنا ئ بطفیل جناب حسّان خان علیہ الرضوان ہوئی۔ آپ تمام شمع ہائے محفل کے لئے دعا گو ہون کہ اللہ کرے زورِ شباب اور زیادہ۔
سید ذیشان — مارچ 11، 2013 10:37 صبح
محفل میں خوش آمدید :)
حسان خان — مارچ 11، 2013 10:37 صبح
خوش آمدید علی :) امید ہے یہاں بہت اچھا وقت گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا :)
محفلین کے لیے تھوڑا تعارف مزید دیتا چلوں۔ علی میرے چند قریبی ترین (اور اولین شیعہ) دوستوں میں شامل ہے۔ ہم عمر تو ہم ہیں ہی، لیکن ساتھ ساتھ ہم دونوں کی دلچسپیاں، عادات و اطوار اور سوچ کا انداز بھی ایک دوسرے سے حیران کن حد تک ملتا ہے۔ ہماری دوستی صرف پانچ سال پرانی ہے، لیکن یوں لگتا ہے جیسے ہم دونوں بچپن کے لنگوٹی دوست ہوں۔ میرا گھر علی کے گھر سے کافی دور ہے، لیکن اس کے باوجود کوشش ہوتی ہے کہ ہفتے میں ایک بار ضرور ملاقات کی جائے۔ باقی فیس بوک اور موبائل کے ذریعے تو ہم چوبیس گھنٹے رابطے میں رہتے ہیں۔ ماشاءاللہ سے جناب حافظ شیرازی کی طرح حافظِ قرآن ہیں، جس کے باعث اپنا تخلص (شاعری کے بغیر ہی) حافظ رکھا ہوا ہے۔ اردو و انگریزی ادب میں جناب کافی دلچسپی رکھتے ہے۔ فی الحال سندھ لا یونیورسٹی سے وکالت کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اور مستقبل میں بیرسٹری کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے انگلستان جانے کا ارادہ ہے۔ باتونی بہت ہے، جس کا ثبوت یہ ہے کہ یہ تقریر کے مقابلوں میں انعامات بھی حاصل کر چکا ہے۔ دوسری اہم دلچسپیوں میں کمپیوٹر گیم اور انگریزی فلموں کا نام لیا جا سکتا ہے۔ نیز میری طرح ہی روح کی گہرائیوں سے پاکستانی ہے۔ میں کافی عرصے سے علی سے اردو محفل کا حصہ بننے کی استدعا کر رہا تھا۔ یہ کچھ عرصے پہلے رکن تو بن گیا تھا، لیکن اب باقاعدگی سے یہاں فعال ہونے کا ارادہ کیا ہے۔ اب باقی علی سے کوئی اور سوال پوچھنا ہو تو پوچھ لیجیے گا۔
علی جعفری — مارچ 11، 2013 10:42 صبح
شکریہ :)
عینی شاہ — مارچ 11، 2013 10:42 صبح
ویلکم علی بھائی :)
اور آپ بھی مشکل اردو بولنے والے بھائی ہیں :p
حسان خان — مارچ 11، 2013 10:44 صبح
علی تقریر کرتے ہوئے۔۔۔
مجھے بھی اکثر یونہیں تقریریں جھیلنی پڑتی ہیں :)
528782_388981741161187_512430319_n.jpg
بنت شبیر — مارچ 11، 2013 10:55 صبح
محفل میں خوش آمدید بھائی جی​
:)
:clown:
علی جعفری — مارچ 11، 2013 11:17 صبح
شاہ صاحبہ متشکر ھوں۔اجی کہاں کی زباں دانی !طفل مکتب ھوں۔اردو تو آتے آتے اتی ہے :)
شوکت پرویز — مارچ 11، 2013 11:23 صبح
خوش آمدید علی جعفری صاحب!
لگتا ہے آپ کا ہاتھ کی بورڈ پر کچھ دھیما ہے اس لئے آپ کے بدلے جناب حسان خان صاحب نے آپ کا تعارف "ٹائپ" کیا ہے۔۔۔ :)
فلک شیر — مارچ 11، 2013 11:23 صبح
مشکل اردو بولنے والے بھائی :p
عینی بہن! توبہ ہے........لگتا ہے آپ کو یہی ٹاسک دے کے بھیجا گیا ہے کہ ’’مشکل اردو بولنے والے بھائیوں‘‘کی گوشمالی فرماتی رہیں...میں تو اب باقاعدہ ڈرتا رہتا ہوں ، یقین کیجیے.............:):)
حسان خان — مارچ 11، 2013 11:24 صبح
لگتا ہے آپ کا ہاتھ کی بورڈ پر کچھ دھیما ہے اس لئے آپ کے بدلے جناب حسان خان صاحب نے آپ کا تعارف "ٹائپ" کیا ہے۔۔۔ :)

علی کو اب تک یونی کوڈ اردو لکھنے کا کوئی خاص تجربہ نہیں ہے۔ آہستہ آہستہ ہاتھ رواں ہو جائے گا۔ :)
عینی شاہ — مارچ 11، 2013 11:25 صبح
عینی بہن! توبہ ہے........لگتا ہے آپ کو یہی ٹاسک دے کے بھیجا گیا ہے کہ ’’مشکل اردو بولنے والے بھائیوں‘‘کی گوشمالی فرماتی رہیں...میں تو اب باقاعدہ ڈرتا رہتا ہوں ، یقین کیجیے.............:):)
ایک تو مجھے اسکی سمجھ نہیں آئی ہے بھائی :pدوسرا مجھے تو کسی نے نہیں تھا بھیجا میں خود آئی ہوں :p:rollingonthefloor:
عینی شاہ — مارچ 11، 2013 11:26 صبح
شاہ صاحبہ متشکر ھوں۔اجی کہاں کی زباں دانی !طفل مکتب ھوں۔اردو تو آتے آتے اتی ہے :)
آ جائے گی وری ناٹ:) ۔۔میں بھی آپکی طرح تھی کچھ نہیں تھا آتا لکھنا اب دیکھیں لکھ لیتی ہوں چاہے انگلش اردو مکس کر ہی لکھوں :p
فلک شیر — مارچ 11، 2013 11:29 صبح
ایک تو مجھے اسکی سمجھ نہیں آئی ہے بھائی :pدوسرا مجھے تو کسی نے نہیں تھا بھیجا میں خود آئی ہوں :p:rollingonthefloor:
گو شمالی=ڈانٹ ڈپٹ، کھچائی:)
عینی شاہ — مارچ 11، 2013 11:30 صبح
گو شمالی=ڈانٹ ڈپٹ، کھچائی:)
تھینکیو التباس بھائی کتنا مشکل نام ہے اپکا :p
نیلم — مارچ 11، 2013 11:32 صبح
خوش آمدید
فلک شیر — مارچ 11، 2013 11:35 صبح
تھینکیو التباس بھائی کتنا مشکل نام ہے اپکا :p
بہن جی! نام نہیں ہے.....:)
ایویں ذرا رعب ڈالنے کے لیے مشکل سا لفظ ڈھونڈ کے لکھا ہے........:)
محمد وارث — مارچ 11، 2013 11:36 صبح
خوش آمدید جناب علی جعفری صاحب اور حسان صاحب کا بھی شکریہ آپ کو ادھر کی راہ دکھانے کیلیے۔
اور زورِ شباب کی دعا دیکر تو آپ نے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کر دی :)
محمداحمد — مارچ 11، 2013 11:39 صبح
خوش آمدید علی صاحب،
اُمید ہے محفل میں آپ کا وقت خوب گزرے گا۔
باباجی — مارچ 11، 2013 12:09 شام
خوش آمدید جناب
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D8%B1%D8%B3%D8%AA-%D8%A2%DB%8C%D8%AF.60918/