علی جعفری نے اپنا تعارف بڑے ہی ڈرامائی انداز میں کچھ اس طرح کروایا:
عالی جناب علی صاحب جعفری المعروف بہ حافظ اکبر آبادی۔ اگر اِجازت ہو تو دو ایک سوال کرتا چلوں:
1۔ موسوم بہ علی تو سمجھ میں آتا ہے۔ یہ مدعو بہ حافظ اکبرآبادی سے آپ کی کیا مراد ہے؟
2۔ اکبرآباد(یعنی موجودہ آگرہ)سے آپ کا کیا تعلق ہے؟
3۔ جناب حسان خان کے نام کے ساتھ علیہ الرضوان کس خوشی میں لکھا گیا ہے؟
گویا داستان طلسم ہوش رُبا یا فسانہ آزاد کا کوئی کردار ٹائم مشین سے سفر کرکے اردو محفل میں آ دھمکا ہو۔ کاش ایسا ہی کچھ ہوا ہوتا۔ بہر حال عالی جناب علی جعفری المعروف بہ حافظ اکبر آبادی اگر مذکورہ دو سطری تعارف حسان خان علیہ الرضوان کی املا کرایا ہوا نہیں ہے تب تو آپ اُردو محفل کے لیے واقعی Worth Keepingہیں۔ بہر حال جس گرم جوشی سے آپ وارِدِ محفل ہوئے ہیں اُسی گرم جوشی کے ساتھ ہم آپ کا استقبال کرتے ہیں۔
عالی جناب علی صاحب جعفری المعروف بہ حافظ اکبر آبادی۔ اگر اِجازت ہو تو دو ایک سوال کرتا چلوں:1۔ موسوم بہ علی تو سمجھ میں آتا ہے۔ یہ مدعو بہ حافظ اکبرآبادی سے آپ کی کیا مراد ہے؟
2۔ اکبرآباد(یعنی موجودہ آگرہ)سے آپ کا کیا تعلق ہے؟
3۔ جناب حسان خان کے نام کے ساتھ علیہ الرضوان کس خوشی میں لکھا گیا ہے؟

