شرف قبولیت بخشنے کا شکریہ! اقبال کے الفاظ میں تعارف کروایا ہے اس لئے سمجھ نہیں آیا یا کوئی اور وجہ ہے؟؟؟
شرف قبولیت بخشنے کا شکریہ! اقبال کے الفاظ میں تعارف کروایا ہے اس لئے سمجھ نہیں آیا یا کوئی اور وجہ ہے؟؟؟
جی ضرور میں تعارف کے لئے نئی لڑی بناتا ہوں مختصر تعارف کوائف میں لکھ چکا ہوں۔
محفل میں خوش آمدید!
رہنمائی کا شکریہ! لیکن اب تو میں دوسری تعارفی لڑی بھی ارسال کر چکا ہوں۔ امید ہے قابل قبول ہوگی۔ اگر ترمیم کرنا ضروری ہوا تو دوبارو رہنمائی فرما دیجئے گا۔ اللہ آپ کا بھلا کرے۔ اور آخر میں خوش آمدید کہنے کا بھی شکریہ
شعر و شاعری ویسے ہی سمجھ نہیں آتی
آپ کا ریسرچ ٹاپک کیا ہے؟
ابھی کورس ورک مکمل ہوا ہے اب موضوع کے انتخاب کی باری ہے۔ انشاء اللہ جلد ہو جائے گا۔
اتنی بھی عاجزی اچھی نہیں ہوتی۔۔۔
آپ کا رجحان کس طرف ہے؟
”اسلام کا نظام تعلیم“ اس پہ مواد دیکھ رہا ہوں اور سائنوپسیز بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
اسلام کا نظام تعلیم کیا ہے ؟
میرا مطلب ہے کہ کچھ وضاحت کیجیے کہ آپ کی رائے میں اسلام کا نظام تعلیم کیا ہے ؟
جزاک اللہ
میں تو کسی اسلامی نظام تعلیم سے واقف نہیں.
میں واقفیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ یہ حتمی موضوع نہیں ہے۔ اور بھی موضوعات زیر نظر ہیں۔
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%84-%D9%85%D8%B6%D8%B7%D8%B1%D8%A8.75873/page-2