شمشاد — اپریل 25، 2007 11:10 شام
قیصرانی نے کہا:
اصل میں یہ چیز کیک پر بطور ٹاپنگ استعمال ہوتی ہے۔ یعنی کیک کی کریم پر گاڑھا سا مربا نما یہ چیز لگا دی جاتی ہے۔ کل خریدا تھا، ابھی ٹیسٹ کر رہا ہوں۔ ویسے بھی جب بھی کیک ملتا ہے تو میں صرف یہی حصہ کھاتا ہوں، کریم اور کیک چھوڑدیتا ہوں
چلیں یہ بھی اچھا ہے چیز آپ کے حصے اور کریم اور کیک “ ان “ کے حصے میں، دونوں کی خیر دونوں کا بھلا

الف نظامی — اپریل 26، 2007 5:11 صبح
خوش آمدید حسن علوی۔
الجبرا مسلمانوں کی ایجاد ہے ، الخوارزمی صاحب نے اس کی بنا رکھی۔
الجبرا جسے نہ سمجھ میں آئے وہ اس کو الجھگڑا کہتے ہیں اور ان کو جبرا یہ پڑھنا پڑتا ہے۔
الف نظامی — اپریل 26، 2007 5:14 صبح
محب علوی نے کہا:
شکر کرو ابھی حسن نے ذواضعاف اقل اور قائمۃ الزاویہ پر سوال نہیں پوچھنے شروع کر دیے۔
ذواضعافِ اقل(lcm) کیا ہوتا ہے؟
شمشاد — اپریل 26، 2007 1:34 شام
یہ یہاں الجبرے کی کلاس شروع ہو گئی ہے کیا؟ میرے خیال میں ایسے سوالوں کے “ محفل کا نیا سکول “ کا دھاگہ بہترین ہے۔