رئبیکا افتخار

افتخار راجہ — اگست 11، 2008 5:35 شام
بڑی بات ہے ادھر تو ابھی تک خوش آمدید کا تہوار چل رہا ہے۔ لگتا ہے کہ ہماری خاتون اول کافی دلعزیز ہوچکی ہیں
شمشاد — اگست 11، 2008 5:56 شام
کیوں نہ ہوں، آخر کو آپکی خاتون اول ہیں۔ کم از کم چھ ماہ تک تو یہ تہوار چلنا ہی چاہیے۔
زینب — اگست 11، 2008 9:05 شام
اپ لوگوں کو اعتراض کس بات پے ہے۔۔۔۔تہوار پے یا تہوار کی لمبائی پے
شمشاد — اگست 11، 2008 10:52 شام
اعتراض کی بات کسی نے کی بھی ہے جو ایسے ہی اعتراض کرنے آ گئی ہو۔
زینب — اگست 12، 2008 9:01 صبح
میں کہاں اعتراض کرنے آئی ہوں۔۔۔۔۔میں تو اپ کے اعتراض کا جواب دینے ائی ہوں
ابو کاشان — اگست 12، 2008 10:01 صبح
السّلامُ علیکم!
محفل میں خوش آمدید!
بقول منیر نیازی
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں، ہر کام کرنے میں
ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو
اسے آواز دینے ہو، اسے واپس بلانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
مدد کرنی ہو اس کی، یار کی ڈھارس بندھانا ہو
بہت دیرینہ رستوں پر کسی سے ملنے جانا ہو
بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو
کسی کو یاد رکھنا ہو، کسی کو بھول جانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
کسی کو موت سے پہلے کسی غم سے بچانا ہو
حقیقت اور تھی کچھ اس کو جا کے يہ بتانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

اگر کوئی مجھ سے بھی لیٹ آنا چاہتا ہے تو سو بسم اللہ۔
زینب — اگست 12، 2008 10:48 صبح
فکر ناٹ عمران بھائی وہ پاکستانی ہی نہیں جو وقت پے کوئی کام کر جائے
شمشاد — اگست 12، 2008 11:13 صبح
میں کہاں اعتراض کرنے آئی ہوں۔۔۔۔۔میں تو اپ کے اعتراض کا جواب دینے ائی ہوں

لیکن میں نے تو کوئی اعتراض ہی نہیں کیا تھا۔ :|:roll:
زینب — اگست 13، 2008 8:24 صبح
اففففففففففففف پا جی میں تو خوش امدید کہنے ائی تھی اپ نے مجھے کس چکر میں‌ڈال دیا
شمشاد — اگست 13، 2008 11:34 صبح
میں نے چکر میں ڈالا ہے کہ خود ہی کسی چکر میں پھنستی نظر آ رہی ہو۔
افتخار راجہ — اگست 14، 2008 9:28 صبح
تہوار چلنے پر کسی کو بھلا کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔ بلکہ میں‌تو حسد میں‌مبتلا ہوگیا ہوں کہ اتنا لمبا استقبالیہ پروگرام تو میرا بھی نہیں‌چلا تھا۔ بلکہ تب رواج ہی نہیں‌تھا۔
اب تو خیر سے صفحات پہ صفحات پلٹے جارہے ہیں۔
شمشاد — اگست 14، 2008 9:37 صبح
آپ ایسا کریں کہ دوبارہ محفل کی رکنیت اختیار کر لیں۔ کیا خیال ہے؟
تیشہ — اگست 14، 2008 12:31 شام
شکریہ کہ آپ نے احوال پوچھا، اللہ کا شکر ہے سب اچھا ہے۔ مزے سے زندگی گزر رہی ہے۔ اگر اب کبھی اٹلی آنا ہوا تو بتائیے گا۔ آپ کے بارے میں افتخار سے سنا۔ ملنے کا اشتیاق رہے گا۔

We on Saturday are coming to Italy Venice. I did Text your husband last night and told him.
and since then it is so silent from other side, i wanted to meet you and kids. ,
We are coming but maybe we could not meet you guys. Then some other time, I keep coming and going.
:music:
افتخار راجہ — اگست 23، 2008 12:57 شام
خیال اچھا ہے شمشاد بھائی، لگتا ہے کہ یہی سوچنا پڑے گا۔ ہا ہا ہا، مگر مجھے تو سب جانتے اور ویلکم نئے بندوں کا ہوتا ہے۔
بوچھی جی اصل میں ہم لوگ چھٹیوں پر سسلی میں ہیں اور کل رات کو ہی واپس آئے ہیں۔ اگلی دفعہ ہوگی ملاقات، ویسے ہماری خاتون اول اکثر یوکے جاتی رہتی ہیں۔ رشتہ داروں کے پاس، ادھر ملنے کا بھی چانس بن سکتا ہے۔
امکانات — اگست 23، 2008 1:21 شام
بھائی اور بھابی دونوں کو خوش آمدید تاکہ کوئی گلہ نہ رہے مجھ سے
افتخار راجہ — اگست 25، 2008 3:55 شام
بہت شکریہ امکانات بھائی، میری اور محترمہ کی طرف سے بھی۔ ویسے بقلم خود بھی آپکا شکریہ ادا کریں گی۔
امید ہے کہ آپ سے رابطہ رہے گا۔
الف عین — اگست 25، 2008 5:54 شام
شمشاد کا مشورہ اچھا ہے۔
افتخار۔۔ کسی فرضی نام سے رکنیت لے لو اور دو چار پیغامات پوسٹ کر دو کہ لوگ نوٹس لیں اور تعارف کا سلسلہ شروع کر دیں۔جب تم کو تشفی ہو جائے کہ رسپانس اچھا مل چکا ہے، اور ایسے کسی اور تانے بانے میں کئی کئی صفحات ہو چکے ہیں تو راز فاش کر دو۔ پھر چاہے نبیل سے کہہ کر اپنی نئی رکنیت ختم کر دو۔
افتخار راجہ — اگست 26، 2008 8:55 صبح
سلام علیکم اعجاز انکل، میرے خیال میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ تو میں طرحاُ کہہ رہا تھا۔
ورنہ مجھے معلوم ہے کہ احباب کو مجھے سے کتنی محبت ہے۔
محسن حجازی — اگست 26، 2008 9:43 صبح
اس وقت واقعی شاید رواج نہیں تھا آنے والا چپکے سے گھس جایا کرتا تھا آہستہ آہستہ لوگ پہچاننے لگتے تھے ہم سا کم گو تو ویسے ہی دکھائی نہیں دیتا تھا۔ اب آپ کی اور ہماری آمد میں کوئی دوماہ کا فرق ہے۔ کیا زمانہ تھا افتخار بھائی۔۔۔ اب تو بس کچھ نہیں رہا کوئی چیز خالص نہیں آج کل کے نوجوان تو بس۔۔۔ وغیرہ وغیرہ :grin: :grin:
اب تو بس ڈر ہی رہتا ہے کہ ادھر ہم نے کچھ کہا ادھر سے پیغام آجائے گا کہ حضور تعارف تو کروائیے۔
ویسے ہم جلد ہی تعارف کے دھاگے میں کچھ پیش کرتے ہیں۔
تاہم ملحوظ خاطر رہے کہ یہ سیاسی بیان ہے کوئی قرآن یا حدیث نہیں جسے بدلا نہ جا سکے۔ :grin:
زینب — اگست 26، 2008 10:30 صبح
آپ ایسا کریں کہ دوبارہ محفل کی رکنیت اختیار کر لیں۔ کیا خیال ہے؟

تو پھر اپ بھی کریں‌گے پھر سے شروع ۔۔۔۔0 سے :grin:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A6%D8%A8%DB%8C%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%81%D8%AA%D8%AE%D8%A7%D8%B1.13981/page-5