راحیل فاروق

عائشہ عزیز — اپریل 17، 2012 9:19 صبح
خوش آمدید بھائی !
فرحت کیانی — اپریل 17، 2012 9:24 صبح
وعلیکمُ السلام۔
شکریہ محترمہ۔ جی ہاں، یہ وہی عبدالحکیم ہے۔
شکریہ :) ۔
بہت پُرسکون علاقہ ہے۔
عبدالرزاق قادری — اپریل 17، 2012 9:36 صبح
آپ کا سواگت ہے۔ راحیل فاروق
محمد وارث — اپریل 17، 2012 9:37 صبح
مجھے آپ جیسے لوگوں کو یہاں پا کر بہت خوشی ہوئی وارث بھائی۔ آپ کے بلاگ کے مداحین میں میرا بھی شمار ہے۔

اب اور زیادہ خوشی ہوئی برادرم :) ذرّہ نوازی ہے آپ کی۔
امید ہے یہاں تشریف لاتے رہیں گے اور ہمیں مستفید کرتے رہیں گے۔
راحیل فاروق — اپریل 17، 2012 11:54 صبح
پھر تھوڑا سا آسان اردو میں لکھا کریں ناں تاکہ ہمیں بھی سمجھ آ جائیں
دراصل میں نے اردو کی پہلی کتاب نہیں پڑھی۔ اب آپ اپنے والی اردو سکھائیے تبھی ہے ناں!
راحیل فاروق — اپریل 17، 2012 11:55 صبح
دھنے واد، قادری جی!
راحیل فاروق — اپریل 17، 2012 11:56 صبح
آپ کا شکریہ، بہنا۔
راحیل فاروق — اپریل 17، 2012 12:02 شام
اب اور زیادہ خوشی ہوئی برادرم :) ذرّہ نوازی ہے آپ کی۔
امید ہے یہاں تشریف لاتے رہیں گے اور ہمیں مستفید کرتے رہیں گے۔
تشریف لائیں گے تو تب جب لے جائیں گے۔ حضرتِ داغؔ جہاں بیٹھ گئے، بیٹھ گئے! جہاں تک آپ کے استفادے کا سوال ہے، تو ہم اسے آپ کی سادگی سمجھتے ہیں۔
:battingeyelashes:
مقدس — اپریل 17، 2012 12:32 شام
دراصل میں نے اردو کی پہلی کتاب نہیں پڑھی۔ اب آپ اپنے والی اردو سکھائیے تبھی ہے ناں!
ہماری اردو سیکھ کے آپ نے ہمیں یہاں سے نکلوانا ہے بھائی
راحیل فاروق — اپریل 17، 2012 1:00 شام
ہماری اردو سیکھ کے آپ نے ہمیں یہاں سے نکلوانا ہے بھائی
آپ انڈر ورلڈ کی اردو بولتی ہیں کیا؟
مقدس — اپریل 17، 2012 1:04 شام
آپ انڈر ورلڈ کی اردو بولتی ہیں کیا؟
یہ آپ کو فاتح بھائی اور شمشاد بھائی بتائیں گے بھائی :rollingonthefloor:
الف عین — اپریل 17، 2012 4:03 شام
خوش آمدید راحیل۔ میں یہی سوچ رہا تھا کہ آپ کو خوش آمدید کہیں کہہ چکا ہوں یا اب تک یہ ڈیو ہے؟
مجموعے پر پبلشر کے کاپی رائٹ نہ ہوں تو یہاں بھی شامل کر دیں اور مجھ کو بھی اس کی فائل ای میل کر دیں۔
راحیل فاروق — اپریل 17، 2012 4:45 شام
خوش آمدید راحیل۔ میں یہی سوچ رہا تھا کہ آپ کو خوش آمدید کہیں کہہ چکا ہوں یا اب تک یہ ڈیو ہے؟
مجموعے پر پبلشر کے کاپی رائٹ نہ ہوں تو یہاں بھی شامل کر دیں اور مجھ کو بھی اس کی فائل ای میل کر دیں۔
شکریہ محترمی۔ مگر مجھے اپنا ای میل آئی ڈی بھی بتائیے اور یہ بھی کہ مجموعے کو کہاں اور کیسے شامل کروں۔
راحیل فاروق — اپریل 17، 2012 9:27 شام
شکریہ :) ۔
بہت پُرسکون علاقہ ہے۔
ماشاءاللہ۔ آپ کو یہاں آنے کا اتفاق ہو چکا ہے؟
محمد وارث — اپریل 17، 2012 9:30 شام
امدتے عشق کا بیمار رہا۔ کچھ عرصہ قبل مسیحا سے شادی کر لی۔ اور اب۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

حضور شاعر تو آپ بہت اچھے ہیں لیکن یہ پکی غیر شاعرانہ "حرکت" کی۔ بھلا اپنی بیماری کا دوا دارو کرواتے، آپ تو پورا کلینک بلکہ ہسپتال گھر اٹھا لائے۔ :)
راحیل فاروق — اپریل 17، 2012 9:37 شام
بندہ پرور، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔ حقیقت یوں ہے کہ مسیحا "نے مجھ" سے شادی کر لی تھی۔
لگتا ہے اس فورم پہ رہا تو ایک "گنجے فرشتے" اور چھپے گی!
محمد وارث — اپریل 17، 2012 9:41 شام
بندہ پرور، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔ حقیقت یوں ہے کہ مسیحا "نے مجھ" سے شادی کر لی تھی۔
لگتا ہے اس فورم پہ رہا تو ایک "گنجے فرشتے" اور چھپے گی!

کیا "میر" والی سادہ دلی ہے جناب، خیر شاعر حضرات درد کی دوا ڈھونڈتے ہی رہتے ہیں، ابنِ مریم سا مسیحا بھی مل جائے تو "غالبانہ" نظر ڈال کر ہائے ہائے کرتے دوا ہی ڈھونڈتے رہتے ہیں :)
راحیل فاروق — اپریل 17، 2012 9:47 شام
کیا "میر" والی سادہ دلی ہے جناب، خیر شاعر حضرات درد کی دوا ڈھونڈتے ہی رہتے ہیں، ابنِ مریم سا مسیحا بھی مل جائے تو "غالبانہ" نظر ڈال کر ہائے ہائے کرتے دوا ہی ڈھونڈتے رہتے ہیں :)
وارث بھائی۔ شاعری اور دوا ڈھونڈنے کے زمانے لد گئے۔ اب تو اوورڈوز جان کے درپے ہے۔
ہزار بار برو، صد ہزار بار بیا
غالبؔ نے کہا، مسیحا نے سنا اور ہم نے بھگتا ہے۔
محمد وارث — اپریل 17، 2012 9:54 شام
وارث بھائی۔ شاعری اور دوا ڈھونڈنے کے زمانے لد گئے۔ اب تو اوورڈوز جان کے درپے ہے۔
ہزار بار برو، صد ہزار بار بیا
غالبؔ نے کہا، مسیحا نے سنا اور ہم نے بھگتا ہے۔

آپ اکیلے ہی نہیں ہیں برادرم اس غیر شاعرانہ حرکت کے ارتکاب کرنے اور پھر بھگتنے والے، اور بھی "بہت" سے ہیں جو اب "ہماری" عمر کو پہنچ کر دوسروں کو نصیحتیں شروع کر دیتے ہیں :)
راحیل فاروق — اپریل 17، 2012 10:04 شام
آپ اکیلے ہی نہیں ہیں برادرم اس غیر شاعرانہ حرکت کے ارتکاب کرنے اور پھر بھگتنے والے، اور بھی "بہت" سے ہیں جو اب "ہماری" عمر کو پہنچ کر دوسروں کو نصیحتیں شروع کر دیتے ہیں :)
اب میں سمجھا ترے رخسار پہ تل کا مطلب!
دل کی بھڑاس ہی نکالنی تھی بندہ نواز، تو سنت کے مطابق الگ لے جا کے بات کرتے۔ اب تو پہلے فرشتے پہ استرا پھر چکا۔ باقیوں کے لیے شماتتِ ہمسایہ سے خوف کھانے کا وقت ہے!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A7%D8%AD%DB%8C%D9%84-%D9%81%D8%A7%D8%B1%D9%88%D9%82.50932/page-2