
نور بہنا آپ نے سوالات پر نمبر تو صرف 21 تک ڈالے ہیں لیکن ایک ایک نمبر میں خود اتنے سوالات ہیں کہ ہمیں اپنی اسکول کی وہ مِس یاد آگئیں جن کے متعلق ہم سمجھتے تھے کہ ہم بچوں پر ظلم کرتی ہیں۔

چلیں ترتیب سے ہی شروع کرتے ہیں۔
آج کے دن ''بم '' دھماکہ ہوا ہے اور آج کے دن ٹیچر بھی یاد آگئی ہے ۔۔ یا تو آپ بہت شرارتی تھے یا پھر ہونہار لائق فائق طالب علم ؟
فاتح بھائی کو بڑا بنا کے اپنے طرف ملانے کی سازش قطعا کامیاب ثابت نہیں ہو پائے گی ۔۔۔
4 ۔ آج کے زمانے میں دو لفظ بہت عام ہیں اک محبت اور دوسرا دوستی ۔ آپ ان میں کیا فرق سمجھتے ہیں ۔ ؟
محبت بلا تخصیص سب سے کرنی چاہئے۔ جب آپ کو جواب میں بھی محبت ملتی ہے تو پھر اس دو طرفہ محبت کے ملاپ سے ایک جوہر پیدا ہوتا ہے جس کی پرورش دونوں طرف سے اگر پورے اخلاص اور دیانت داری سے کی جائے تو وہ جوہر اپنے عروج پر پہنچتا ہے اور تب اس کا نام دوستی رکھا جاتا ہے۔ اور پھر یہ ایک ایسا جوہر ہوجاتا ہے کہ جس کے لئے کہنا نہیں پڑتا کہ اس کی قدرکرو بلکہ جس طرح کسی کو آپ سونا یا ہیرا دیں تو بنا آپ کے کہے اگلا شخص سمجھ جاتا ہے کہ اس کی کیا قدر کرنی چاہے اور خود ہی اس کی حفاظت کرتا ہے اسی طرح محبت کی چھلنی سے گزرنے والی دوستی کی قدر خود بخود ہی طرفین کے دلوں میں رچ بس جاتی ہے کہ دونوں نے اپنے اخلاص سے اسکی پرورش کی ہوتی ہے اسکی قدر ان سے بہتر کوئی اور جان ہی نہیں سکتا۔
اگر دوستی سونا اور ہیرا دونوں میں شُمار کی جاتی ہے تو سونا پگھل کے کندن ہوجاتا ہے جبکہ ہیرا ٹوٹ جاتا ہے ۔۔
5۔ وہ کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں؟
میرے لئے تو ایسی تو ایک ہی ہستی ہے اس زمین پر اور وہ ہیں ہمارے پیارےامام جماعت احمدیہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز۔ کہ جن کے ایک اشارے پر میں اپنا سب کچھ قربان کرسکتا ہوں۔
6.اگر آپ کو موقع دیا جائے کہ آپ اپنا نام رکھیں تو کیانام رکھیں گے؟
مجھے اپنا موجودہ نام ہی بہت پسند ہے کیونکہ یہ بھی ہمارے جماعت کے تیسرے خلیفہ حضرت مرزا ناصر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ نے رکھا تھا۔ میرے والد صاحب نے میری پیدائش سے پہلے ہی غالبا خط لکھ دیا تھا حضور کی خدمت میں میرے نام کے لئے تو وہاں سے بروقت جواب بھی موصول ہوگیا تھا۔
دوسرا میرا نام اللہ کے فضل سے ویسے بھی بہت اچھا ہے۔ اس حوالے سے ایک واقعہ یاد آگیا۔ فرسٹ ائیر میں کیمسٹری کے پریکٹکل سال کے شروع میں ہی کچھ اٹینڈ کئے تھے اس کے بعد پورا سال پریکٹکل لیب سے غیر حاضر رہا۔ امتحان سے چند دن پہلے ایک دوست سے کیمسٹری کا جرنل لیا اور پورے سال کے پریکٹکل ایک ساتھ اپنے جرنل میں چھاپے اور کیمسٹری کی ٹیچر کے پاس سائن کرانے لے گیا۔ انہوں جو اس نئے نویلے جرنل کو دیکھا جو پورے سال کی غیرحاضری کے بعد آج اچانک ان کے سامنے آبراجمان ہوا تھا تو پہلے صفحے پر ہمارا نام دیکھ کر کہنے لگیں کہ نام تو اتنا پیارا ہے اور حرکتیں دیکھو اپنی۔
اپنی ہونہاری کا ایک کارنامہ تو آپ نے ابھی بتادیا ۔۔جس پر آپ کو شاباش بھی ملی ہے

میں بھی اکثر سوچا کرتی تھی کہ آپ کا نام اکلوتا
رانا کیوں ہے ۔۔اب سمجھ آئی ہے ۔نام تو واقعی ہی اچھا ہے اور کہنے کو ''نام ہی کافی ہے ''