نور بہنا کا بھی جواب نہیں۔ تالاب میں دھکا دے کر کنارے سے کہتی ہیں بھیا اب بہن کا مان رکھ لیجئے گا۔

نور بہنا آپ نے سوالات پر نمبر تو صرف 21 تک ڈالے ہیں لیکن ایک ایک نمبر میں خود اتنے سوالات ہیں کہ ہمیں اپنی اسکول کی وہ مِس یاد آگئیں جن کے متعلق ہم سمجھتے تھے کہ ہم بچوں پر ظلم کرتی ہیں۔

کہ دو دو تین تین سوالات کو ملا کر ایک سوال بناتی تھیں اور ہمیں غصہ اس بات پر آتا تھا کہ جتنے جواب ہم نے رٹے ہوئے ہوتے تھے ان میں سے کسی کا کوئی ٹکڑا کسی سوال میں مل رہا ہے تو دوسرا کسی اور سوال میں۔ یوں کوئی سوال بھی ہمارا مکمل نہ ہوپاتا۔

چلیں ترتیب سے ہی شروع کرتے ہیں۔